Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • 27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز
    • امام، رضوان کو بڑا جھٹکا، پریذیڈنٹ ٹرافی میں کھیلنے کی اجازت نہ ملی
    • سائم ایوب کو CPL سے بلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین: کمنٹیٹرناصر حسین
    • یمن کے موخا ایئرپورٹ پر سعودی فضائی حملے
    • ڈرون حملوں سے بچاوں کیلئے کے پی تھانوں اور چیک پوسٹوں پر آئرن جالیاں نصب
    • پولیو سے متعلق غلط معلومات کے ادراک کیلئے ڈاکٹروں کی ٹاسک فورس تشکیل دینے کافیصلہ
    • سندھ میں بد ترین کرپشن عوام مشکلات کا شکار ہیں حافظ نعیم الرحمان
    • ایران، خلیجی ممالک کا عمان میں اہم اجلاس آبنائے ہرمز پر معاہدے کی کوشش
    • فلپائن کے مسافر بحری جہاز میں خوفناک آتشزدگی،5افرادہلاک
    • قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت
    • علاقائی جنگ، سعودی تیل پیداوار 1990 کے بعد کم ترین سطح پر
    • کتا مار مہم میں کروڑوں کی کرپشن یونین500 سیکٹری شکنجہ شکنجہ میں ا گئے
    • سابق وفاقی وزیر حماد اظہر تک رسائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
    • سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونیوالے طلباء کو مفت درسی کتب کی عدم فراہمی کا سامنا
    • لاہور بورڈ میں ری چیکنگ کا عمل شفاف’ مثال سامنے آ گئی
    • بھارت، جاپان تاریخی ٹی20 ٹکراؤ تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے
    • بانی پی ٹی ائی پنجاب کی پارلیمانی قیادت کا سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ
    • موسمیاتی تبدیلیاں اگست2026 انسانی تاریخ کا گرم ترہن مہینہ قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سابق وزیر خارجہ بھی تحریک انصاف میں شامل، سیاسی حلقوں میں بھونچال

    By Daily Khabrainنومبر 11, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    pti flag
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (وقائع نگار) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہاکہ شریف خاندان نے سارے ادارے تباہ کردیئے ،جب ادارے تباہ ہوتے ہیں ملک تباہ ہوتا ہے شریف فیملی نے، قوم کے ٹیکسوں کا پیسہ چوری کیا اور بیرون ملک بھجوایا اورحکمرانوں نے ملک کی مضبوطی اور بہتری کے لئے کچھ نہیں کیا، ملک قوم کے ٹیکس کے پیسوں سے چلتا ہے ، شریف خاندان نے ملکی ادارے تباہ کردیئے، پاکستان کی سیاست نیا رخ اختیار کر رہی ہے پرانی سیاست اب نہیں چلے گی ،پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو نہ میں کوئی ذاتی فائدہ اٹھاﺅنگا اور نہ کسی کو اٹھانے دوںگا، احتسا ب کا عمل میرے سے شروع ہوگا اور سب کا بلا تفریق احتساب ہوگا، ملکی قیادت کرنے والے مثال قائم کرتے ہیں ،شریف خاندان نے اپنے ذاتی نوکروں کو اداروں میں تعینات کیا، جب تحریک انصاف کی حکومت آئے گی ادارے مضبوط ہوںگے، ادارے کسی شخصیت کے نیچے کام نہیں کریںگے، نواز شریف اور زرداری پیسے کے زریعے لوگوں کو خریدتے ہیں ، وزیراعظم خاقان عباسی (ن) لیگ کے ہر ایم این ایز کو 94 کروڑ روپے دے رہے ہیں اور اس سے کرپشن شروع ہو تی ہے اور حکمرانوں کی کرپشن کا اثر پٹواریوں اور پولیس تک ہوتا ہے ، ان خیالات کا اظہار عمران خان نے سابقہ وزیرخارجہ سردار آصف احمدعلی کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر کیا، اس موقع پر جہانگیر خان ترین ، شفقت محمود، عبدالعلیم خان، میاں محمود الرشید، نعیم الحق ،شعیب صدیقی، عون چوہدری، طالب نکئی سمیت دیگرحلقے کی سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں، انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ شریف مافیا نے اداروں کو تباہ کیا ، پیسہ منی لانڈرنگ سے باہر جا رہے تھے لیکن ادارے خاموش تھے ،انہوں نے کہاکہ یہ پاکستان کی جنگ ہے ، قائد اعظم کے پاکستان میں ادارے مضبوط ہوں گے ، شخصیات اداروں کے نیچے ہوں گی ، ملکی قیادت کرنے والے مثال قائم کرتے ہیں ،جو بھی تحریک انصاف میں آئے گا وہ اپنے لئے نہیں بلکہ ملک کے لئے کھیلے گا ، عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں کسی ایم این اے ایم پی ایز کو ترقیاتی فنڈز نہیں ملیں گے، جو پی ٹی آئی کا ٹکٹ چاہتے ہیں انہیں کوئی ترقیاتی فنڈز نہیں ملیں گے،تحریک انصاف ملک میں آئندہ ضلعی ناظمین کا ڈائریکٹ الیکشن سے انتخاب کرے گی، لندن کی طرزپر ضلعی ناظم کا براہ راست الیکشن کرائیں گے تاکہ ہارس ٹریڈنگ سے بچا جا سکے ، ان کا مزید کہناتھاکہ پچھلے چارسالوں سے کے پی کے حکومت ہے لیکن کوئی مجھ پر انگلی نہیں اٹھا سکتا کہ میں نے کوئی ذاتی فائدہ اٹھایا ہو حتیٰ کہ کلاس فور کا ملازم تک بھرتی نہیں کروایا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے معاشی بحران اور مفلوج حکومت کے باعث قبل ازوقت انتخابات نہایت ضروری ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں عمران خان نے کہا کہ عالمی بینک کے مطابق گزشتہ ایک برس میں ملکی معیشت نمایاں ابتری کا شکار رہی ہے‘ عالمی بینک کا اندازہ ہے کہ پاکستان تقریبا سبھی بڑے معاشی اہداف کے حصول میں ناکام رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بدترین معاشی حکمت عملی کرنٹ اکاو¿نٹ اور مالی خسارے میں اضافے کی موجب رہے گی‘ اقتصادی نمو کی شرح بھی منفی اثرات کے زد میں رہے گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عالمی بینک نے (ن) لیگ کی جانب سے آفت زدہ معیشت کی حقیقت کھول دی ہے‘ بڑھتے ہوئے معاشی بحران اور مفلوج حکومت کے باعث قبل ازوقت انتخابات نہایت ضروری ہیں‘ جمہوریت کی بقا و استحکام کے لیے قبل ازوقت انتخاب ہی موثر نسخہ ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.