Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • 27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز
    • امام، رضوان کو بڑا جھٹکا، پریذیڈنٹ ٹرافی میں کھیلنے کی اجازت نہ ملی
    • سائم ایوب کو CPL سے بلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین: کمنٹیٹرناصر حسین
    • یمن کے موخا ایئرپورٹ پر سعودی فضائی حملے
    • ڈرون حملوں سے بچاوں کیلئے کے پی تھانوں اور چیک پوسٹوں پر آئرن جالیاں نصب
    • پولیو سے متعلق غلط معلومات کے ادراک کیلئے ڈاکٹروں کی ٹاسک فورس تشکیل دینے کافیصلہ
    • سندھ میں بد ترین کرپشن عوام مشکلات کا شکار ہیں حافظ نعیم الرحمان
    • ایران، خلیجی ممالک کا عمان میں اہم اجلاس آبنائے ہرمز پر معاہدے کی کوشش
    • فلپائن کے مسافر بحری جہاز میں خوفناک آتشزدگی،5افرادہلاک
    • قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت
    • علاقائی جنگ، سعودی تیل پیداوار 1990 کے بعد کم ترین سطح پر
    • کتا مار مہم میں کروڑوں کی کرپشن یونین500 سیکٹری شکنجہ شکنجہ میں ا گئے
    • سابق وفاقی وزیر حماد اظہر تک رسائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
    • سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونیوالے طلباء کو مفت درسی کتب کی عدم فراہمی کا سامنا
    • لاہور بورڈ میں ری چیکنگ کا عمل شفاف’ مثال سامنے آ گئی
    • بھارت، جاپان تاریخی ٹی20 ٹکراؤ تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے
    • بانی پی ٹی ائی پنجاب کی پارلیمانی قیادت کا سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ
    • موسمیاتی تبدیلیاں اگست2026 انسانی تاریخ کا گرم ترہن مہینہ قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    منی لانڈرنگ کیلئے قاضی فیملی کے جعلی اکاﺅنٹس ؟انکشاف نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

    By Daily Khabrainنومبر 11, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (ویب ڈیسک) پانامہ کیس کی سماعت کے دوران سب سے زیادہ شریف خاندان کے جس پرانے کیس کا ذکر آیا وہ حدیبیہ پیپر ملز کیس تھا جو کہ بنیادی طور پر شریف خاندان کی نوے کی دہائی میں منی لانڈرنگ کے متعلق ہے۔ جیسا کہ نام سے واضح ہے حدیبیہ دراصل شریف خاندان کی ایک پیپر مل ہے جسے نوے کی دہائی میں شریف خاندان کی بلیک منی کو وائٹ کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ اور اس بات کا انکشاف تب ہوا جب 2000 میں اسحاق ڈار نے ایک اعترافی بیان میں وعدہ معاف گواہ بن کر شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کا سارا کچہ چٹھا کھول دیا اور یہ بھی واضح کیا کہ وہ کس طریقہ کار سے شریف خاندان کے لیے منی لانڈرنگ کا گھناونا فعل سرانجام دیتے تھے۔ یہ کہانی اسحاق ڈار اور لندن کی قاضی فیملی گرد گھومتی ہے۔ قاضی فیملی اسحاق ڈار کے قریبی عزیزوں میں تھی۔ اس بات کا علم کسی کو نہیں تھا کہ قاضی فیملی بھی اس زمانے میں شریف خاندان کی منی لانڈرنگ میں ملوث تھی یا پھر جیسا کہ انکا موقف ہے کہ یہ سب انکی لاعلمی میں کیا گیا۔ پانامہ کیس کی سماعت کے دوران مسعود قاضی کے بیٹے کاشف قاضی نے سپریم کورٹ کو خط لکھا جس میں انھوں نے یہ دعوی کیا کہ مے فیر کے اپارٹمنٹس اسی منی لانڈرنگ کے پیسے سے خریدے گئے ہیں جو انکے والد کے اکاونٹس کے ذریعے ہوتی تھی۔ انھوں نے لکھا کہ وہ ایک محب وطن پاکستانی ہیں اور اگر عدالت انھیں تحفظ فراہم کرے تو وہ سپریم کورٹ میں گواہی دینے کو بھی تیار ہیں۔ قاضی فیملی کا موقف ہے کہ جن اکاونٹس کے ذریعے اسحاق ڈار منی لانڈرنگ کرتے تھے وہ دراصل انکی دستاویزات کی کاپیوں کے ذریعے کھولے گئے تھے جو انھوں نے اسحاق ڈار کو پاکستان میں آئی ڈی کارڈ کے حصول کیلئے فراہم کی تھیں۔ معلوم نہیں قاضی فیملی کا لاعلمی کا دعوی حقیقت پر مبنی ہے یا نہیں، بہرحال اسحاق ڈار کے اعترافی بیان کے مطابق نوے کی دہائی میں انھوں نے میاں نواز اور شہباز شریف کے کہنے پر بینک آف امریکہ میں طلعت مسعود قاضی اور سکندرہ مسعود قاضی کے نام پر دو اکاونٹس کھلوائے اور ان اکاونٹس کیلئے جہاں جہاں بھی ان دو افراد کے دستخط کی ضرورت ہوتی وہ بھی اسحاق ڈار خود ہی کرتے منی لانڈرنگ صرف بینک آف امریکا نہیں بلکہ سٹی بینک، التوفیق انوسٹمنٹ بینک، ال برقا اور بھی دیگر کئی بینکوں میں اکاونٹ کھلوا کر کی جاتی۔ پیسہ پاکستان سے قاضی خاندان کے جعلی بینک اکاونٹس میں جاتا اور پھر واپس حدیبیہ پیپر ملز کے اکاونٹ میں ٹرانسفر ہو جاتا اور اسطرح بڑی آسانی سے شریف خاندان نوے کی دہائی میں چوری کا پیسہ وائٹ کرتا رہا۔ مشرف کے دور میں حدیبیہ کا کیس کھولا گیا مگر بعد میں چارٹر آف مک مکا کے تحت کالے دھن کو سفید کرنے کے اتنے بڑے کیس کو کھولنے کی نیب نے کبھی جرائت نہ کی۔ سابق چیرمین نیب فاروق اعظم خان کے مطابق 1996 سے 1998 تک حدیبیہ ملز کے شیئر ڈپوزٹ اچانک بڑھ کر چھ سو بیالیس ملین روپے سے زائد ہو گیے اس سے پہلے اس مل کا کیپٹیل شیئر صرف پچانوے اشاریہ سات ملین تھا۔ فاروق اعظم کا یہ بھی بیان ہے کہ اتنے بڑے کیس کو نیب نے ایک ڈیل کی وجہ سے بند کر دیا تھا۔ حدیبیہ پیپر مل کیس شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کے ابتدائیہ کارناموں میں سے ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت

      پاکستان کا پہلا وائلڈ لائف اسپتال تیار، 12 آپریشن تھیٹرز

      حوثی حملے سعودی عرب تک پھیلے تو مکہ دفاعی معاہدہ فعال ہوگا: پاکستان

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.