Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آپریشن ردالفتنہ 3 ‘ بلوچستان میں12خوارجی جہنم واصل
    • پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کی سپیکر ایاز صادق سے ملاقات’حکومت نے تحریک انصاف کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی
    • بابر اعظم نے 10 پلیئر آف دی سیریز ایوارڈز جیت کر عمران خان کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا۔
    • پاکستان کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کا اسکواڈ سامنے آ گیا
    • یوگنڈا کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان اسٹریٹ گینگ کے حملے میں جاں بحق
    • مصری فٹبال اسٹار محمد صلاح نے ترک کلب طرابزون اسپور کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔
    • فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار
    • وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے
    • عوامی مفاد کے پیشِ نظر کویت میں ایرانی نجی اسکول کی بندش کا فیصلہ۔
    • ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں 26 سالہ ناقابلِ شکست سیریز برقرار۔
    • اتحاد ایئرویز نے کئی ہفتوں کی معطلی کے بعد بحرین اور کویت کے لیے پروازیں دوبارہ بحال کر دیں
    • مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے چھاپے، 60 فلسطینی گرفتار
    • سابق چیئرمین ایتھوپین ایئرلائنز پی آئی اے کےبجائے ایئر انڈیا کے سی ای او بن گئے
    • اسرائیل نے غزہ سے تعلق رکھنے والے 24 فلسطینی زیرِ حراست افراد کو رہا کر دیا
    • ٹرمپ : بڑے حملے سے قبل ایران نے مذاکرات کی درخواست کی
    • اسرائیلی فوج کے سربراہ نے جنگ بندی کے مطالبات مسترد کرتے ہوئے غزہ میں فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کر دیا
    • جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں متعدد افراد زخمی
    • تمام مشکلات کے باوجود کشمیری عوام کا حوصلہ، استقامت اور ثابت قدمی آج بھی غیر متزلزل ہے۔ — آصف علی زرداری
    • جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مسئلۂ کشمیر کے حل سے جڑا ہے: شہباز شریف
    • سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے وطن واپسی کا اعلان کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کیا اسحاق ڈار نے شریف فیملی کو پھسایا؟ اھم انکشاف

    By Daily Khabrainنومبر 11, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    ishaaq daar
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پانامہ کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے پراسکیوٹر جنرل سے حدیبیہ پیپرز ملز کے مقدمے میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اعترافی بیان سے متعلق ریکارڈ طلب کیا۔سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں اس مقدمے میں لیے گئے اسحاق ڈار کے بیان میں ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا تھا۔ درخواستوں کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے تھے کہ کیسے نیب نے اس مقدمے میں اسحاق ڈار کی رہائی کے بعد فیصلے کے خلاف کیوں سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہیں کی؟ ا±نھوں نے کہا نیب کے اس چیئرمین نے اپیل کیوں نہیں کی جسے حکومت اور حزب مخالف نے مل کر مقرر کیا۔ان درخواستوں کی سماعت کے دوران وفاقی وزیر خزانہ کے وکیل شاہد حامد نے دلائل دیتے ہوئے کہا ا±ن کے موکل سے زبردستی اعترافی بیان لیا گیا اور بعد ازاں انھوں نے اس اعترافی بیان کی تردید کی ہے۔ا±نھوں نے کہا اسحاق ڈار کو 15 اکتوبر سنہ 1999 میں حراست میں لیا گیا تھا اور وہ ایک سال سے زائد عرصہ فوج کی تحویل میں رہے۔ا±نھوں نے کہا حدیبیہ پیپرز ملز کا ابتدائی ریفرنس 27 مارچ 2000 کو بنایا گیا جبکہ حتمی ریفرنس 16 نومبر 2000 کو بنایا گیا۔شاہد حامد کا کہنا تھا ا±ن کے موکل پر الزام ہے کہ انھوں نے 25 اپریل سنہ 2000 کو مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان دیا جس میں ا±نھوں نے ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا۔بینچ میں موجود جسٹس گلزار احمد نے اسحاق ڈار کے وکیل سے استفسار کیا کہ ا±ن کے موکل اپنے بیان حلفی سے انکاری ہیں جس پر شاہد حامد کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار اپنے بیان کی مکمل تردید کرتے ہیں۔ا±نھوں نے کہا کہ پہلے سے لکھے گئے بیان پر زبردستی دستخط کروائے گئے اور اس کے بعد ا±نھیں گھر میں نظر بند کر دیا گیا اس کے علاوہ تعاون کرنے پر حکومت میں شامل ہونے کی پیشکش بھی کی گئی۔بینچ میں شامل جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر بیان ریکارڈ کرنے والا مجسٹریٹ اس بیان کی تصدیق نہیں کرتا تو اس کی حیثیت کاغذ کے ٹکڑے سے زیادہ نہیں۔ ا±نھوں نے کہا کہ یہ اعترافی بیان ہائی کورٹ پہلے ہی مسترد کر چکی ہے۔بینچ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ کاغذ کا ٹکڑا نہیں، شواہد کا حصہ ہے جس پر کبھی کارروائی نہیں ہوئی۔ ا±نھوں نے کہا کہ نیب کا ریفرنس تحقیقات قانون کے مطابق نہ ہونے کی بنا پر خارج کیا گیا۔عدالت کے استفسار پر وزیر خزانہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ ا±ن کے موکل کو پہلے وعدہ معاف بنا کر اعترافی بیان پر دستخط کروائے گئے۔آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ اسحاق ڈار کے خلاف کیس میں دو ججز نے انٹراکورٹ اپیل سنی جو عموماً پانچ ججز سنتے ہیں۔اسحاق ڈار کے وکیل نے کہا کہ تین دسمبر 2012 کو اس ریفرنس کو ہائی کورٹ کے دو ججز نے ختم کیا اور اس کے ساتھ ساتھ دوبارہ تفتیش پر اختلاف کیا۔ا±نھوں نے کہا کہ 1992 کے پروٹیکشن قانون کے تحت ایک الزام میں بری ہونے پر دوبارہ کارروائی نہیں ہو سکتی۔اس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے استفسار کیا کہ جب یہ پروٹیکشن قانون بنا تو نواز شریف وزیراعظم اور اسحاق ڈار وزیر خزانہ تھے جس پر شاہد حامد نے کہا کہ ا±ن کے موکل نہ ہی رکن اسمبلی تھے اور نہ ہی وزیر خزانہ۔بینچ میں شامل جسٹس اعجاز افصل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر چیئرمین نیب ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف اپیل میں سپریم کورٹ آتے تو عدالت عظمیٰ دوبارہ تفتیش کرنے کا حکم دے دیتی۔ا±نھوں نے کہا کہ اوگرا کے چیئرمین توقیر صادق کے مقدمے میں کسی نے سپریم کورٹ سے رجوع نہیں کیا تھا لیکن اس کے باوجود دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا گیا۔سماعت کے دوران بینچ کے سربراہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ کیس کو آہستہ سنا جا رہا ہے۔ا±نھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اس وقت تک ان درخواستوں کی سماعت کرے گی جب تک عدالت مطمئن نہیں ہوتی اور انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوتے۔ا±نھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ لوگوں کی خواہشات پر نہیں چلے گی۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار

    وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے

    بحیرۂ احمر سے گزرنے والے پاکستانی پرچم بردار دو آئل ٹینکر بحفاظت واپس پہنچ گئے۔

    تازہ ترین

    ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

    جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

    عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

    فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

    حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.