حیدرآباد (خصوصی رپورٹ) قاسم چوک کے قریب خاتون نے راستہ نہ ملنے کی وجہ سے رکشے میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں خاتون نے سول ہسپتال جاتے ہوئے راستہ نہ ملنے پر رکشے میں بچے کو جنم دے دیا۔ قاسم چوک کے قریب چہلم کے جلوس کے سلسلے میں راستے بند ہونے اور متبادل روٹ نہ ہونے کی وجہ سے خاتون کو سول ہسپتال جانے کا راستہ نہ ملا جس کے باعث رکشے میں ہی بچے کی پیدائش ہوگئی۔
راستہ بند ہونے کی وجہ سے حاملہ خاتون نے رکشہ میں ہی دلیری وار کام کر دیکھایا
