Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز کے نئے بحری راستوں پر اتفاق
    • لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش
    • پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ صرف عالمی حالات نہیں حکومتی نااہلی بھی ہے: شاہد آفریدی
    • بحرین کا ایران سے آبنائے ہرمز اجلاس میں شرکت سے انکار
    • عاجزی اپناو خود کو فٹ رکھو رضا اللہ کو سابق پاکستانی بلے باز محمد یوسف کی نصیحت
    • سونا 5 لاکھ روپے فی تولہ سے نیچے رہنے کا امکان
    • کانگو میں ایبو لا کے 7ہزار کیسز سیتجاوز3398 ہلاکتیں ہو گئیں
    • مصر’ الجزائر’امارات کے وزرائے خارجہ میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
    • نور مقدم قتل کیس ظاہر جعفرکی صدارتی معافی کی درخواست
    • انگلینڈ سے 3-0 شکست، بابر اعظم نے بڑے جائزے کا عندیہ دے دیا
    • فرانس میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، 44 افراد زخمی
    • حوثیوں کا باب المندب کے اسٹریٹجک جزیرہ میون پر کنٹرول
    • kpk 26اضلاع ہارڈ ایریا قرار افسران کیلئے 250 فیصد سیکیورٹی الائونس منظور
    • لاہور سیالکوٹ گوجرانوالہ گجرات نارواوال شیخوپور اور دیگر شہروں میں بارش متوقع
    • ٹرمپ کی نائن الیون حملے ایران سے جوڑنے کی کوشش
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیائ سے محروم
    • روس کا ایٹمی ہتھیاروں کا رخ لتھوانیا کی جانب کرنے کی دھمکی
    • پاکستان کے61ویں یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
    • دستاویزی فلم میں غزہ میں مصنوعی ذہانت سے ہونیوالے قتل کے شواہد، اسرائیلی فوج کی تردید
    • پٹرول کی بڑھتی قیمتیں’ایک بار پھر مہنگائی کے نئے طوفان کا خطرہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حدیبیہ کیساتھ کونسا کیس بھی کھلنا چاہیے، بلاول بھٹو کا دبنگ خطاب

    By Daily Khabrainنومبر 13, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    bilawal
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (خبر نگار) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف اصل میں پانامہ کے اصل مسئلے کو کنفیوژ کرکے خود کوبچانا چاہتے ہیں لیکن وہ اس میں ناکام رہیں گے،حدیبیہ پیپر ز مل کیس میں انصاف ہونا چاہیے بلکہ اس کے ساتھ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے کیس کو بھی چلنا چاہیے ،عمران خان کراچی سمیت پورے ملک میں جہاںچاہیں جلسے کریں لیکن کراچی کے عوام انہیں لفٹ نہیں کرائیں گے ، کراچی کے ساتھ ایک عجیب کھیل کھیلا جارہا ہے اور نئی بننے والی جماعتیں عوام کا نہیںبلکہ اپنے مفاد کا سوچ رہی ہیں ،جہانگیر بدر مرحوم کی جدوجہد ،انتھک محنت ،قربانی اور وفاداری ہر سیاسی کارکن کے لئے مشعل راہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما جہانگیر بدر مرحوم کی پہلی برسی کی تقریب میں شرکت کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر بدر ایک مسلسل جدوجہد کا نام ہے جو آج کے نوجوانوں کے لئے کسی مثال سے کم نہیں ۔جہانگےر بدر نے اپنی ساری زندگی عوام کی خدمت مےں گزاری ۔ قےد و بند کی صعوبتےں بھی جہانگےر بدر کے عزل کو تبدےل نہ کرسکیں ۔انہوںنے بھٹو شہےد کے مشن کو آگے بڑھاےا ۔انہوںنے اپنی پوری زندگی پارٹی نظریے کی پرچار کرتے ہوئے گزاری ۔ان کی اپنی پارٹی اور قیادت سے وفاداری کسی بھی شک و شبہ بالا تر سے رہی ہے۔ جب ہم آج کی پاکستانی سیاست پر نگاہ ڈالتے ہیں تو ہمیں ایسے سیاسی کارکن بہت ہی کم نظر آتے ہیںجو اپنے نظریات پر قائم رہیں اور انہوں نے کبھی اپنی وفاداری پر سودا بازی نہ کی ہو ۔میری نظر میں جہانگیر بدر کا سب سے بڑا کارنامہ وہ یہ ہے کہ کوٹ لکھپت جیل سے لے کر وفاقی وزیر کے عہدے تک اور ایک عام کارکن سے لیڈر بننے تک ان مین کسی بھی قسم کا کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔جہانگیر بدر نے تھڑوں پربیٹھنے سے بھی عار محسوس نہیں کی بلکہ وہ کارکنوں کے جھرمٹ میں بیٹھنے کو ترجیح دیتے تھے شاہد اس لئے خیبر سے کراچی اوراور بولان سے کشمیر گلگت بلتستان تک وہ جیالوں کے دلوں میں بستے ہیں۔ میںسمجھتا ہوں کہ جہانگیر بدر نے او رکچھ کمایا ہو یا نہیںمگر انہوں نے جو عزت اور احترام کمایا وہ نہ ان کی اولاد اورپارٹی کے سچے جیالے کے لئے ایک میراث کی حیثیت رکھتا ہے ۔میں سمجھتا ہوں کہ جہانگیر بدر کی جدوجہد ،انتھک محنت ،قربانی اور وفاداری نہ صرف ہم سب کی بلکہ ہر سیاسی کارکن کے لئے مشعل راہ ہے۔انہوںنے کہا کہ جہانگیر بدر ایثار اور قربانی کے جذبے اورجہدمسلسل کا نام تھے۔ انہوںنے میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ میری نظر میںکراچی کے ساتھ ایک عجیب سا کھیل کھیلا جارہاہے او ر جو سیاسی پارٹیاں بنی ہیںوہ اپنے مفادا ت کا سوچ رہی نہیں انہیں کراچی کے عوام سے کوئی سروکار نہیں ۔ پیپلزپارٹی کی پوری کوشش ہو گی کہ ہم کراچی کواونر شپ دیں بلکہ ہم وہاں ترقیاتی کام کرا رہے ہیں۔ انہوںنے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اداروں کے خلاف بیان بازی کے حوالے سے کہا کہ میاںنواز شریف کی یہ کوشش ہے کہ وہ پانامہ کے اصل مسئلے کو کنفیوژ کر دیں اوراس لئے وہ پہلے سے چلنے والے ایشوز بھی اس کے ساتھ ملا رہے ہیں ۔ وہ اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ عوام دیکھ رہے ہیں اور وہ جانتے ہیںپانامہ ایک انٹر نیشنل سکینڈل ہے ۔ انہوں نے حدیبیہ پیپرز مل کیس کے حوالے سے کہا کہ یہ کیس کھلا ہے تو انصاف ہونا چاہیے بلکہ اس کے ساتھ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا کیس بھی چلنا چاہیے ۔انہوںنے عمران خان کے دورے کے حوالے سے کہا کہ خان صاحب کراچی سمیت پورے ملک میں جہاں چاہیں جلسے کریں لیکن جیسے کراچی کے عوام انہیں لفٹ نہیں کرائیں گے اور مسترد کر دیں گے۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ صرف عالمی حالات نہیں حکومتی نااہلی بھی ہے: شاہد آفریدی

      سونا 5 لاکھ روپے فی تولہ سے نیچے رہنے کا امکان

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.