Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آپریشن ردالفتنہ 3 ‘ بلوچستان میں12خوارجی جہنم واصل
    • پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کی سپیکر ایاز صادق سے ملاقات’حکومت نے تحریک انصاف کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی
    • بابر اعظم نے 10 پلیئر آف دی سیریز ایوارڈز جیت کر عمران خان کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا۔
    • پاکستان کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کا اسکواڈ سامنے آ گیا
    • یوگنڈا کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان اسٹریٹ گینگ کے حملے میں جاں بحق
    • مصری فٹبال اسٹار محمد صلاح نے ترک کلب طرابزون اسپور کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔
    • فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار
    • وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے
    • عوامی مفاد کے پیشِ نظر کویت میں ایرانی نجی اسکول کی بندش کا فیصلہ۔
    • ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں 26 سالہ ناقابلِ شکست سیریز برقرار۔
    • اتحاد ایئرویز نے کئی ہفتوں کی معطلی کے بعد بحرین اور کویت کے لیے پروازیں دوبارہ بحال کر دیں
    • مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے چھاپے، 60 فلسطینی گرفتار
    • سابق چیئرمین ایتھوپین ایئرلائنز پی آئی اے کےبجائے ایئر انڈیا کے سی ای او بن گئے
    • اسرائیل نے غزہ سے تعلق رکھنے والے 24 فلسطینی زیرِ حراست افراد کو رہا کر دیا
    • ٹرمپ : بڑے حملے سے قبل ایران نے مذاکرات کی درخواست کی
    • اسرائیلی فوج کے سربراہ نے جنگ بندی کے مطالبات مسترد کرتے ہوئے غزہ میں فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کر دیا
    • جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں متعدد افراد زخمی
    • تمام مشکلات کے باوجود کشمیری عوام کا حوصلہ، استقامت اور ثابت قدمی آج بھی غیر متزلزل ہے۔ — آصف علی زرداری
    • جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مسئلۂ کشمیر کے حل سے جڑا ہے: شہباز شریف
    • سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے وطن واپسی کا اعلان کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پنجاب میں سموگ بر قرار ، پروازیں متاثر حادثات میں4افراد جاںبحق22زخمی

    By Daily Khabrainنومبر 13, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    APP01-12 ISLAMABAD: November 12 – A view of thick fog that engulfs the Federal Capital during morning time. APP photo by Irshad Sheikh
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد‘ لاہور‘ جمبر (نمائندگان خبریں) حادثہ میں ایک شخص ہلاک۔تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ پرناواں کے قریب 15سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں مزدہ ڈالہ ڈرائیور ذیشان جو کہ نارووال کا رہا ئشی تھا ، ٹراما سنٹر بھائی پھیرولے جاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گیا باقی زخمیوں کو ریسکیو 1122نے بھائی پھیرو سول ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر ان کو فسٹ ایڈدی جا رہی ہے۔ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس بیٹ 13جمبرکا کہنا ہے کہ حادثہ شدید دھند کی وجہ سے پیش آیا۔ پنجاب کے کئی شہروں میں اسموگ اور دھند کا راج برقرار ہے، اسلام آباد، لاہور اور ملتان میں پروازوں کا شیڈول متاثر، مختلف ٹریفک حادثات میںدوخواتین سمیت 3 افراد جاں بحق 22 زخمی ہو گئے۔ لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں کئی روز سے جاری آلودہ دھند سے شہری پریشان ہیں، لیکن محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کرر کھی ہے، جس سے آلودہ دھند بڑی حد تک کم ہوجائے گی۔ پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، فیصل آباد، شیخوپورہ، ساہیوال اورجنوبی پنجاب کے شہردھند کی لپیٹ میں ہیں۔ پاکپتن،عارف والہ، بہاولنگراور مظفر گڑھ میں حدنگاہ صفرہوگئی، جس کے باعث آمدورفت کے ذرائع متاثرہوگئے ۔ متعدد پروازیں منسوخ اور ٹرینوں کی روانگی تاخیرکا شکارہوگئی جبکہ موٹروے کو بھی کئی مقامات پربند کردیا گیا ہے۔ حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے حادثات بھی بڑھ گئے ہیں۔چنیوٹ میں جھنگ روڈ پرتیز رفتار آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار لڑکی جاں بحق اور 2افراد زخمی ہوگئے۔ لودھراں میں بھی جلالپور روڈ پر کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ قادر پوراں بائی پاس پر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔دھند کی وجہ سے قومی شاہراہ اور چھوٹی سڑکوں پر ٹریفک کی آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے دوران ڈرائیونگ گاڑی کی رفتار کم رکھنے اور فوگ لائٹس کو استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق اسموگ اور دھند کے باعث لاہور ائرپورٹ پر اندرون اور بیرون ملک جانے والی 60 پرواز وں کا شیڈول درہم برہم ہو گیا، جس سے مسافر وں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔پی آئی اے کی لندن جانے والی پی کے 786، پیرس میلان جانے والی 719، ریاض جانے والی 725اور ریاض سے آنے والی 726 منسوخ کردی گئی۔پی آئی اے حکام کے مطابق ٹوکیو سے آنے والی پرواز 853، ابوظہبی سے آنے والی 296بھی منسوخ کرنا پڑی، ائرپورٹ کے لاونجز میں مسافروں کا رش رہا۔اندرون ملک منسوخ ہونیوالی پی آئی اے کی پروازوں میں اسلام آباد جانیوالی پی کے 650، کراچی سے آنے والی 312 اورجانے والی پرواز 313، بہاولپور جانے والی 651 اور آنے والی 652منسوخ کرنا پڑی۔حکام کے مطابق اسلام آباد جانے والی پی کے 654اور وہاں سے آنے والی 655بھی منسوخ ہو گئی، متعدد پروازیں گھنٹوں تاخیر سے منزل پر پہنچیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا سسٹم ایران سے بلوچستان میں داخل ہوگیا اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے جس کے باعث اسموگ میں بتدریج کمی واقع ہوگی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے کہ اور کراچی میں بھی آئندہ دو روز کے دوران بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، ژوب، سبی، قلات اور نصیرآباد ڈویژن کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے جب کہ مکران ڈویژن اور فاٹا میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔بالائی پنجاب میں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن میں بارش کا امکان ہے جب کہ اسلام آباد میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔کراچی اور لاڑکانہ ڈویژن میں پیر سے بدھ کے درمیان بارش کا امکان ہے جب کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار

    وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے

    بحیرۂ احمر سے گزرنے والے پاکستانی پرچم بردار دو آئل ٹینکر بحفاظت واپس پہنچ گئے۔

    تازہ ترین

    ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

    جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

    عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

    فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

    حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.