لاہور(ویب ڈیسک)ہائیکورٹ نے بینک کی درخواست پر شریف خاندان کی اتفاق ٹیکسٹائل ملز کو 15 دسمبر کو نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے بینک کی جانب سے شریف خاندان کی مل کی نیلامی کے لیے درخواست کی سماعت کی جس دوران بینک کے وکیل نے دلائل میں بتایا کہ نوازشریف کے قریبی عزیز نے 27 کنال ایک مرلے پر مشتمل مل کو رہن رکھوا کر قرضہ حاصل کیا، قرض کی عدم ادائیگی پر اتفاق ٹیکسٹائل ملزکو2000ء میں ڈیفالٹر قراردیا گیا۔بینک کے وکیل کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل ملز کے مالکان نے کاروبار کے لیے قرض حاصل کیے، ڈیفالٹرہارون یوسف، یوسف عزیز، کوثریوسف، سائرہ فاروق،عائشہ ہارون نے قرض کے لیے گارنٹی دی، ڈیفالٹر اتفاق ٹیکسٹائل ملزکے خلاف 2016 میں 25 کروڑ 33 لاکھ 64 ہزار کی ڈگری بھی جاری کی جاچکی ہے۔بینک کے وکیل نے دلائل میں بتایا کہا عدالتی ڈگری کے بعد اتفاق ٹیکسٹائل ملز مالکان نے14 کروڑ 32 لاکھ 69 ہزار ادا کیے، ڈیفالٹر ملز نے ڈگری کی بقایا 11 کروڑ 95 ہزار کی رقم ادا نہیں کی جارہی۔بینک کے وکیل نے استدعا کی کہ رقم کی ریکوری کے لیے اتفاق اڈہ پر واقع اتفاق ٹیکسٹائل ملز کو نیلام کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے بینک کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد شریف خاندان کی اتفاق ٹیکسٹائل ملز کو 15 دسمبر کو نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔
بریکنگ نیوز
- کل سے نادرا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بیرون ملک سفر پر پابندی
- علی ناصر رضوی ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے ‘ خرم آغا نیشنل پولیس بیورو اور محمدسہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
- پیپلزپارٹی ‘(ن ) لیگ کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا گورنر ہائوس لاہور میں مشترکہ اجلاس
- آرمینیا کیلئے پاکستان کے پہلے سفیر شفقت علی خان نے آرمینیا کے صدر کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کر دیں
- ریباکینا نے سبالینکا کو ہرا کر یو ایس اوپن جیت لیا عالمی نمبر ایک بن گئیں
- جنگِ ستمبر1965 کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید کا 61واں یوم شہادت منایاگیا
- گند بکنے والے گھٹیا لوگوں کو میں پختون نہیں مانتی، عظمیٰ بخاری
- حضرت علی ہجویری کا مزار روحانی ‘ تاریخی اہمیت کا حامل:اسحاق ڈار
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ٹرانسپورٹر کا کرایوں میں مزید 5 فیصد اضافے کا اعلان
- افغان طالبان رجیم’عدالتی نظام سفارش و رشوت کی دلدل میں دھنس گیا
- جنگ ختم ہو جا ئے گی ٹرمپ شرائط تسلیم نہ ہونے تک مذکرات بے سود ایران
- انگلینڈ پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 سے وائٹ واش
- جنوبی لبنان کے خیام میں اسرائیلی دھماکا
- یوکرین سے مذاکرات کیلئے تیار، خصوصی فوجی آپریشن نہیں روکیں گے: لاوروف
- میرواعظ عمر فاروق کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات
- پی ٹی آئی احتجاج میں مسلح جتھے ہوتے ہیں، انتشار پھیلانے پر قانون حرکت میں آئے گا، کھیئل داس
- سونا 400روپےمہنگا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 136 روپے ہوگئی
- آئمہ مساجد عوامی درس قرآن کا سلسلہ شروع کریں: مفتی تقی عثمانی
- وزیراعظم اپوزیشن لیڈ رکی آئندہ ہفتے ملاقات متوقع بات چیت کا امکان ذرائع
- صحت کیلئے ہمارا 14 ماہ کا کام پچھلے 30 سالوں سے بہتر ہے: مصطفی کمال
