Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جاپان سے منسلک 10 بحری جہاز آبنائے ہرمز سے نکل گئے
    • اُن لوگوںکو 21 توپوں کی سلامی جو مجھ سے پوچھ رہے ہیں”آپ زندہ ہیں”:وسیم اکرام
    • میرے بعد دوسرے نمبر پر عاطف اسلم اچھے گلوکار ہیں،چاہت فتح علی
    • لینڈ سلائیڈ کے باعث قراقرم ہائی وے بند، سیاح پھنس گئے
    • کیف پر روسی حملہ، 7 افراد ہلاک، رہائشی عمارتیں متاثر
    • پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل
    • سام سنگ دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی بننے کے قریب
    • شام میں داخل ہونے کی کوشش، 100 سے زائد آبادکار گرفتار
    • شعیب ملک نے بیٹے اذہان کے ساتھ فٹبال کے خوبصورت لمحات شیئر کر دیے
    • ویبھوو سوریہ ونشی دوسرے کم عمر ترین بین الاقوامی کرکٹر بن گئے
    • خامنہ ای کی 14 ماہ کی پوتی کے لیے دعائیہ تقریب
    • غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملوں میں دو فلسطینی شہید
    • پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے لیے 1.1 ارب روپے منظور، میچ فیس میں بھی تبدیلی
    • 22 سال بعد پاکستان میں جنوبی ایشیائی کھیلوں کا انعقاد، 11 ارب روپے منظور
    • پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار روپے سے نیچے آ گئی
    • بابر اعظم پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر
    • کرسٹیانو رونالڈو نے وینزویلا کے زلزلہ متاثرہ شخص کو میچ دیکھنے کی دعوت دے دی
    • سکیورٹی خدشات پر مجتبیٰ خامنہ ای کو والد کے جنازے میں شرکت سے روک دیا گیا
    • لیونل میسی دو ورلڈ کپ میں 7 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گیٗے
    • روبوٹ فٹبال ورلڈ کپ جنوبی کوریا میں شروع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    تحریک ختم نبوت ،عوامی تحریک ۔۔۔حکومت کو 31دسمبر کی ڈیڈلائن کے بعد کیا کرنے والی ہے ؟سنسنی خیز خبر

    By Daily Khabrainدسمبر 25, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    thereek
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)درگاہ سیال شریف کے سجادہ نشین پیر خواجہ حمید الدین سیالوی کی زیر صدرات منعقدہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہاکہ 31 دسمبر تک اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو حکومت گیراﺅ تحریک چلائے گے۔ 5جنوری کو اسلام آباد سے کراچی تک ختم نبوت ٹرین مارچ 6جنوری کو نشترپارک کراچی میں جلسہ ختم نبوت ہو گاصوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کو ہر حال میں مستعفی ہونا ہوگا ۔حکومت نے مسئلہ ختم نبوت میں چھیڑ چھاڑ شروع کر کے اپنی سیاسی موت کو دعوت دی ہے ،حکومت کی رخصت کا وقت آچکاجبکہ اس موقع پر صاحبزادہ ابو الخیر زبیر،درگاہ پاکپتن شریف کے سجادہ نشین دیوان مسعود، سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا ،سابق وزیر برائے مذہبی امور ریاست آزاد کشمیر صاحبزادہ حافظ حامد رضا،درگاہ شرقپور شریف کے سجادہ نشین پیر میاں جلیل احمد شرقپوری ،درگاہ کیلانوالہ شریف کے پیر سید عظمت علی چن جی سرکار،سنی تحریک کے رہنما داکٹر حبیب الرحمن،قاری محمد بوٹا جٹ ،قاری محمد فیصل اقبال سلطانی ،پیر خالد حسن مجددی ،علامہ محمد حنیف چشتی ،صاحبزادہ پیر واجد شاہ گیلانی،مفتی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی،چوہدری محمد اقبال ہنجراء،چوہدری محمد شازب چٹھہ ،چوہدری محمد عدیل عارف مہر و دیگر نے کہاکہ جلسہ ختم نبوت حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہو چکا ہے،گوجرانوالہ نو ن لیگ کا نہیں بلکہ غیرت مند سنیوں کا گڑھ ہے پاکستان کو کسی صورت سیکو لر ریاست نہیں بننے دیں گے ، آئندہ انتخابات میںعوا م عقیدہ ختم نبوت کی مخالف قادیانی نواز مسلم لیگ (ن) کو مکمل طور پر مسترد کر دیں گے ۔حکومت کو اپنا قبلہ درست کرنا ہو گا حکومت وقت کےلئے اب معافی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔نواز للیگ ملک میں افراتفری پھیلا کر اپنے سیاسی عزائم حاصل کرنا چاہتی ہے ۔نوازشریف کو اب عوام ملک سے فرار ہونے دیں گے اور نا ہی حکومت کو سیاسی شہید ہونے کا موقع دیں گے۔عوام کے مذہبی جذبات سے کھیل کر حکومت اپنے غیر ملکی آقاﺅں کو خوش کر رہی ہے۔آئندہ انتخابات میں عوام اہلسنت مسلم لیگ نواز کو کسی صورت ووٹ نہیں دیں گے ، اسحاق ڈار ،زاہد حامد،رانا ثناءاللہ سمیت حکومتی وزراءکو پارلیمنٹ میں نہیں بلکہ اب جیل جا نا ہوگاکانفرنس میں قرار داد پیش کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کو اسرائیل کا دار الحکومت بنانے کی شدید مذمت کی گی،کانفرنس میں مظلوم فلسطینوں،کشمیریوں کی مکمل حمایت کی گی۔ سنی اتحاد کونسل کے مرکزی چئیرمین صاحبزادہ حامد رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 31دسمبر تک رانا ثنا ءاللہ کا استعفی نہ ہوا تو آئیندہ کے لئے پیر خواجہ حمید الدین سیالوی پریس کانفرنس کے ذریعے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔حکمرانوںنے بہت وقت ضائع کیا اب ختم نبوت کے غداروں اور وفاداروں کے جنگ کا فیصلہ کن مرحلہ آ گیا ہے ،ختم نبوت قوانین کے خلاف شازشیں قبول ہیں نہ عدلیہ اور فوج کی تضحیک ۔نواز شریف کے فوج اوعدلیہ کے خلاف شر انگیز بیانات ادراوں کو کمزور کرنے کی شازش ہے ،نواز شریف کا تحریک عدل چلانے کا اعلان مضحکہ خیز ہے ،آئنیدہ الیکشن میں اہل سنت منکرین ختم نبوت اور ان کے لئے نرم گوشہ رکھنے والی ن لیگ کو ووٹ نہیں دیں گے ن لیگ نظریاتی نہیں مفاداتی سیاست کی علمبردار ہے ،وہ اپنی کرپشن اور قتدار بچانے کی جنگ لڑ رہی ہیں ،جبکہ علماءومشائخ اہل سنت تحفظ ختم نبوت اور نظام مصطفی کی جنگ لڑ رہے ہیں،حکومت مکمل طور پر لا دینی اور مغربی ایجنڈے پر کا م کر رہی ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے ختم نبوت کے گستاخوں کے خلاف کاروائی نہ کرنا کھلی منافقت ہے انہوں نے کہا کہ تحریک ختم نبوت پورے ملک میں پھیلانے کی منصوبہ بندی تیار کر لی ہے ،ختم نبوت کے مشن نے غداری کرنے والا ذلت رسوائی کی علامت بن جائے گا اہل سنت کے اتحاد کو توڑنے کی حکومتی شازشیں ناکام بنا دیں گے ۔پیر حمید الدین سیالوی نے کہا کہ حکومت کے گھٹنے ٹیکنے تک احتجاج جاری رہے گا ، کوئی ن لیگ کو ووٹ نہیں دے گا،ئی معاملہ ہوا تو سب سے پہلے گولی میں کھا ﺅ ں گا، ہمارے جذبات بھڑک گئے تو ایوانوں تک جاپہنچیں گے،شہباز شریف اپنے ایک نوکر وزیر کو نہیں نکال سکتے تو ملک کیسے چلائیں گے۔انہوں نے کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے استعفے کا وعدہ پورا نہیں کیا، شہباز شریف 31 دسمبر تک رانا ثنا سے استعفی دلوائیں ورنہ خود مستعفی ہوجائیں۔پیر حمید الدین سیالوی نے کہا کہ سب مل کر وعدہ کریں کہ کوئی ن لیگ کو ووٹ نہیں دے گا، تحریک لبیک کے امیر ڈاکٹر اشرف جلالی نے خطاب میں کہا کہ نواز،عمران اور زرداری سب انگریز کے نوکر چاکر ہیں، عوام بجلی گیس کے مسائل تو برداشت کر سکتے ہیں لیکن ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، حکومت کے گھٹنے ٹیکنے تک تحریک جاری رہے گی جبکہ 4 جنوری کو لاہورداتا دربار سے پنجاب اسمبلی تک مارچ ہوگا۔سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ایسی پارلیمنٹ کو نہیں مانتے جہاں عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازش کی گئی، کلمے کی بنیاد پر بنائے گئے ملک میں ختم نبوت کے خلاف سازش نہ ہونے دیں گے، اگر کسی نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو کروڑوں عوام دیوار بن جائیں گے، 31 دسمبر تک حکمران استعفے دے دیں، رانا ثنا اللہ کے بیان پر نواز اور شہباز شریف کیوں خاموش ہیں۔ سجادہ نشین حضرت سلطان با ہو صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن قادری نے کہا کہ ان کے پاس 10ممبران قومی اسمبلی اور تقریبا 15کے قریب ممبران صوبائی اسمبلی نے ختم نبوت کی خاطر مستعفی ہونے کا یقین دلایا ہے ،اور دیگر بھی غیرت ایمانی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے مستعفی ہونے کو تیار ہیں۔

    فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال (نیا اخبار رپورٹ) پیر آف سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے سپیکر جان بوجھ کر استعفے قبول نہیں کررہے اور مدت پوری کرنے کے چکر میں اپنے فرض سے پہلوتہی کررہے ہیں، سیال شریف میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگر وہ ارکان اسمبلی کے استعفے قبول کرلیں تو میرا وعدہ ہے مزید 36 ارکان کے استعفے فی الفور پیش کردیں گے۔ دوسری جانب وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد جٹ نے اپنا استعفیٰ سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کو ارسال کردیا، ڈاکٹر نثار جٹ نے فیصل آباد میں منعقدہ ختم نبوت کانفرنس میں استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا اور وہ ختم نبوت قانون میں ردو بدل پرحکومت سے نالاں تھے۔ دوسری جانب خواجہ حمید الدین سیالوی کی تحفظ ختم نبوت تحریک میں ارکان اسمبلی کے استعفوں کی تعداد چھ ہوچکی ہے۔ جن ارکان کے استعفے سپیکر کے پاس پہنچ چکے ہیں ان میںغلام بی بی بھروانہ، صاحبزادہ غلام نظام الدین سیالوی، ڈاکٹر نثا جٹ، مولانارحمت اللہ، رضانصراللہ گھمن اور محمد خان بلوچ ہیں جبکہ مزید 15ارکان اسمبلی کے استعفوں کی بھی توقع ہے۔ دوسری جانب سرگودھا کی یونین کونسل 33معظم آباد کے 10ممبران محمد سرفراز، کونسلر میاں محمد حنیف، مختار احمد، اختر محمود، ذوالفقار احمد، کامران احمد، محمد عاطف، مدثر اقبال، دو خواتین ممبران زمرد بی بی اور زینت بی بی نے بھی استعفے دے دئیے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      لینڈ سلائیڈ کے باعث قراقرم ہائی وے بند، سیاح پھنس گئے

      پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار روپے سے نیچے آ گئی

      پولش کوہ پیما نے نانگا پربت بغیر آکسیجن سر کر کے اسکیئنگ میں تاریخ رقم کر دی

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.