لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)ہالی وڈ کی نئی ہارر تھرلر فلم ’ٹیریفائر‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔ڈیمیئن لیون کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے خطرناک جوکر کے گرد گھوم رہی ہے، جو اپنے راستے میں آنے والے تمام لوگوں کو ڈراتا اور دھمکاتا رہتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں جینا کینل، کیتھرین کورکورن، پویا موہسینی، ڈیوڈ ہوورڈ، سیلویا وارڈ، سمانتھا اسکیفڈی اور مائیکل لیوی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔لیری بلیلو اور جوئے پیٹرک مارشل کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم 15مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔
ہارر فلم ’ٹیریفائر‘ کا سنسنی خیز ٹریلر انٹر نیٹ پر جاری

