تازہ تر ین

سونم کپور کی شادی سے قبل سنگیت کی محفل

یہ کہا جا رہا ہے کہ سونم کپور اپنی شادی کے وقت اسی قسم کے عروسی لباس میں ہوں گیسونم کپور

بالی وڈ سٹار انیل کپور کی بیٹی اداکارہ سونم کپور کی شادی ہو اور اس کا خاص اہتمام نہ ہو۔۔۔ ایسا کیسے ہو سکتا ہے! آٹھ مئی سنہ 2018 کو سونم کپور اور کاروباری شخصیت آنند آہوجا کی شادی ہو رہی ہے۔

سونم کپورسونم کپور کو بالی وڈ کی سٹائل آئیکون کہا جاتا ہے

شادی سے ایک دن قبل سنگیت یعنی رقص و موسیقی کے رت جگے کی روایتی محفل بالی وڈ کے ستاروں سے جگمگا اٹھی۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے بالی وڈ میں ایسے مواقع کم ہی آتے ہیں جب اتنی بڑی تعداد میں لوگ یکجا ہوں۔

سونم کپورسونم کی مہندی کی رسم ایک دن قبل اتوار کو تھی جبکہ پیر کو رقص و موسیقی کی تقریب اور رتجگا تھا۔ سونم کپور اپنی بہن کے ساتھ

یہ خوبصورت تصویر سونم کپور کی سنگیت یعنی رقص و موسیقی کے پروگرام کی ہے۔

اس سے قبل اتوار کو، سونم کپور کی مہندی کی رسم بھی اسی قدر دھوم دھام سے منائی گئی۔

منگل یعنی آٹھ مئی کو سونم کی شادی ہے اور اس دوران ان کے گھر معروف مہمانوں کا آنا جانا لگا ہوا ہے۔

جیکلن

سونم کپور کی دوست جیکلن فرنانڈس سنگیت کے پروگرام میں اس انداز ميں جلوہ افروز ہوئیں۔

سونم اور انیل کپور

یہ بتایا جا رہا ہے کہ اداکارہ اور دلہن سونم کپور اور ان کے والد انیل کپور شادی کی تقریب میں اس لباس میں ہوں گے۔

کرن جوہر اور سونم کپور
رانی مکھر جی اور کرن جوہر

اداکارہ رانی مکھرجی اور ہدایت کار و فلم ساز کرن جوہر بھی سنگیت کی محفل میں موجود تھے۔

فرح خان

اس تقریب میں فلم ساز فرح خان بھی اپنے تین بچوں کے ساتھ شریک ہوئیں۔ ہرچند کہ ان کے پاؤں میں چوٹ ہے لیکن وہ سونم کپور کی اس اہم تقریب کو چھوڑ نہیں سکتی تھیں۔

ریکھا

اپنے زمانے کی معروف ترین اداکارہ ریکھا بھی وہاں پہنچي تھیں۔ یہاں انھیں فرح خان کے بچوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

جھانوی اور ان کی بہن خوشی

اداکارہ سری دیوی اور فلم ساز بونی کپور کی بیٹیاں جھانوی اور خوشی کپور بھی اپنے انداز میں رتجگے کی تقریب میں شامل ہوئیں۔ جھانوی فلموں میں آنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain