تازہ تر ین

اجے دیوگن کا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی افواہ وائرل

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ سپر اسٹار اجے دیوگن کا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی افواہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پیغام رسانی کی ایپ واٹس ایپ پر پیغام وائرل ہوا کہ ممبئی کے جنوب میں واقع ہل اسٹیشن مہا بلیشور میں اداکار اجے دیوگن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔میسج کے بعد مہابلیشور پولیس نے خبر کو جھوٹی قرار دے کر کہا کہ اس خبر میں کوئی سچائی نہیں۔ اگر مہابلیشور یا آس پاس کے علاقوں میں اجے دیوگن کا ہیلی کاپٹر تباہ ہوا ہوتا تو ہمیں ضرور علم ہوتا۔ ہم نے چیک کیا ہے اور ابھی تک ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے کی کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain