تازہ تر ین

پنجابی فلم ” ودھائیاں جی ودھائیاں “ 13جولائی کو ریلیز ہوگی

لاہور(شوبزڈیسک)قہقہوں سے بھرپور بھارت کی نئی پنجابی فلم ” ودھائیاں جی ودھائیاں “ 13جولائی کو پاکستانی سنیماﺅں کی زینت بنے گی ۔ کاسٹ میں پنجابی سنیما کے سپر سٹار بنو ڈھلوں ، گرپریت گگھی ، کرم جیت انمول اور کویتا کوشک سمیت دیگر فنکار نمایاں ہیں ۔پاکستانی فلمی شائقین کومعیاری تفریح فراہم کرنے کیلئے معروف ادارے ڈسٹری بیوشن کلب نے بھارتی پنجاب میں بنائی گئی نئی رومانٹک کامیڈی فلم ” ودھائیاں جی ودھائیاں “ کی پاکستان میں نمائش کا اہتمام کیا ہے جو رواں جمعے تیرہ جولائی کو مشرقی پنجاب، آسٹریلیااور کینیڈا کے ساتھ ساتھ پاکستانی سنیماﺅں کی زینت بھی بنے گی ۔’ ’ ودھائیاں جی ودھائیاں “ شہر ہ آفاق پنجابی کامیڈی فلم ”کیری اون جٹا “بنانے والے معروف ڈائریکٹر سمیپ کینگ کی نئی پیشکش ہے جس میںمعیاری فیملی اینٹرٹ ینمنٹ کے تمام پہلوﺅں کو مد نظر رکھا گیا ہے ۔فلم میں بنو ڈھلوں ، گرپریت گگھی ، کرم جیت انمول اور کویتا کوشک ، جسوندر بھلہ اور بی این شرما سمیت دیگر فنکاروں نے یادگار کردار ادا کئے ہیں۔ جبکہ فلم کی کہانی دلچسپ پیرائے معاشرتی روایات اور مسائل کا احاطہ کرتی ہے ۔ ٹریڈ حلقوں کے مطابق ” ودھائیاں جی ودھائیاں “ کی نمائش سے نہ صرف فلم بینوں کو معیاری تفریح ملے گی بلکہ یہ فلم پنجابی فلموں کی مارکیٹ کو تقویت دینے کا باعث بنے گی ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain