تازہ تر ین

پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار ندیم بیگ 77 برس کے ہوگئے

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار ندیم بیگ 77 برس کے ہوگئے۔19 جولائی 1941 میں بھارت کے شہر وجے وادیا میں پیدا ہونے والے اداکار ندیم نے فلم چکوری سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا انھوں نے بے شمار یاد گار فلموں میں یاد گار کردار ادا کیے ان کی متعدد فلموں نے باکس آٓفس پر ریکارڈ بزنس کیا۔ان کی مشہور فلموں میں،چھوٹے صاحب، آئینہ، بندش، زندگی ،پہچان، اناڑی، پلے بوائے اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔ ندیم آج کل ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ندیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری نے مجھے عزت اور شہرت دی اور آج بھی اسی حوالے سے مجھے پہنچانا جاتا ہے۔ پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بحالی سے مجھے جو خوشی محسوس ہوئی ہے۔ نئی فلموں کی کامیابی نے انڈسٹری سے متعلق بہت سے خدشات کو ختم کردیا ہے ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain