تازہ تر ین

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کب لاہور پہنچیں گے؟ بالآخر وہ خبر آ گئی جس کا سب کو انتظار تھا

لاہور (ویب ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے کل براستہ واہگہ بارڈر لاہور پہنچیں گے۔ نوجوت سنگھ سدھو کل دوپہر تین بجے واہگہ بارڈر پہنچیں گے اور 18 اگست کو ایوان صدر میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔واضح رہے کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے سابق بھارتی کھلاڑیوں کپل دیو، سنیل گواسکر اور نوجوت سنگھ سدھو کے علاوہ اداکار عامر خان کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا تھا۔ سنیل گواسکر، کپل دیو اور عامر خان نے پاکستان آنے سے معذرت کر لی تاہم نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان آنے کافیصلہ کیا۔بھارتی انتہاءپسند تنظیم شیو سینا نے نوجوت سنگھ سدھو کے اس فیصلے پر ناراضی کا اظہار بھی کیا تھا اور ان کے ایک رہنماءنے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سدھو کو پاکستان جانے سے پہلے سرحدپر جان دینے والے بھارتی فوجیوں کے گھر جانا چاہئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain