Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا
    • مارچ کی تیاری مکمل، عمران خان کی رہائی سمیت 3 مطالبات ہیں: پی ٹی آئی
    • سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب
    • رونالڈو کے حق میں پیئرز مورگن بول پڑے، ہیری کے انکل کو خبردار کردیا
    • پی ایس ایکس میں زبردست سیل آف، 1332 پوائنٹس کی کمی
    • نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا نام تبدیل کر کے سائبر پولیس رکھنے کی تجویز
    • لاہور ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی بھرتی کے نتائج کا اعلان
    • راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ 30 ارب اضافی خرچ ہونے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا
    • وزیراعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام ، چکوال میں اجتماعی شادیوں کی تقریب
    • زکریا ضیا نے آئی سی سی آئی کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا
    • چکوال شہری میں بیوٹیفکیشن پلان کے تحت راستوں کی بندش سے تاجر، شہری پریشان
    • CDA چیئرمین کا ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ، ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ
    • علیمہ خانم کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کا فیصلہ ایک بار پھر موخر
    • اسلام آباد پولیس کے اہلکار نفیس اقبال کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
    • وزارت مذہبی امور نے لیبر کوٹہ کی درخواستوں کیلئے حج پورٹل فعال کر دیا
    • ہم پر تنقید کریں یا تعریف، میڈیا آزاد ہے: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
    • میونسپل کارپوریشن کی غفلت، راولپنڈی ایک بار پھر "تجاوزات سٹی” بن گیا
    • 3 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار، 6 مسروقہ موٹر سائیکل و رقم اور اسلحہ برآمد
    • جوبلی لائف انشورنس اور یونی کرو سولیوشنز کی شراکت داری
    • اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سیدہ زینب حسین سے صحافیوں کے وفد کی ملاقات
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مولانا الیاس قادری کی بیرون ملک جائیداد ،بینک اکاﺅنٹس بارے حقائق سامنے آگئے

    By Daily Khabrainاگست 17, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(ویب ڈیسک)ملک کی معروف مذہبی تنظیم اور تبلیغ اسلام کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر دعوت اسلامی کے امیر مولانا الیاس قادری کی لندن میں مبینہ جائیداد کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو مسترد اور ایسے بے بنیاد الزامات کی سختی کے ساتھ تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا الیاس قادری عالم اسلام کی ایک معتبر شخصیت ہیں ، ان کی پاکستان سے باہر تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں اور نہ ہی ان کا کوئی بینک اکاﺅنٹ ہے ،مولانا الیاس قادری پر الزام لگانے والے چاچا شکور نامی شخص اور دیگر افراد جھوٹے ،بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگا کر دنیا بھر میں مولانا الیاس قادری کے کروڑوں عقیدت مندوں کی دل آزاری کا باعث بن رہے ہیں بلکہ عالم اسلام کی معتبر شخصیت کے خلاف جھوٹ بول کر وہ اپنی آخرت بھی تباہ کر رہے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دعوت اسلامی کا کہنا تھا کہ مولانا محمد الیاس قادری ایک معتبر شخصیت کے مالک ہیں اور یہ کئی بارمدنی چینل کے مشہور پروگرام مدنی مذاکرہ میں اس بات کا اظہار کرچکے ہیں کہ میری کوئی جائیداد نہیں اور کئی بار ان کے رہنے کا کمرہ بھی مدنی چینل پر دکھایا جا چکا ہے جس میں ایک سادہ سی کھجور کی چھال کی چٹائی ہے جس پروہ سوتے ہیں،ان کے کمرے میں صرف ایک پنکھا لگا ہوا ہے اور کچھ سادے سے برتن ہیں جن میں وہ انتہائی سادہ اور عام سی غذا کھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبر اور چاچا شکور نامی شخص کی جانب سے کئے جانے والے دعوﺅں میں رتی برابر بھی صداقت نہیں ،مولانا محمد الیاس قادری کی کہیں بھی کوئی جائیداد نہیں بلکہ یہاں تک کے ان کا تو کوئی بینک اکاﺅنٹ بھی نہیں ہے ،مولانا الیاس قادری پر اس طرح کے مضحکہ خیز ،جھوٹے اور سنگین الزامات عائد کرنے والےخود اپنی آخرت کو تو خراب کر ہی رہے ہیں لیکن گمراہ کن جھوٹ بول کر حضرت کے دنیا بھر میں موجود لاکھوں مریدین اور کروڑوں چاہنے والوں کی دل آزاری بھی کی ہے۔ترجمان دعوت اسلامی کا کہنا تھا کہ مولانا محمد الیاس قادری پر من گھڑت الزامات لگانے والے دنیا میں ہی توبہ کرلیں اور اللہ سے اس بہتان پر معافی مانگیں،دعوت اسلامی کی لیگل ٹیم بے بنیاد،جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کرے گی اور چاچا شکور سمیت جو بھی اس جرم میں ملوث ہوا انہیں قانون کے کٹہرے میں لائے گی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے مشہور سوشل میڈیا ایکٹویسٹ چاچا شکور نےفیس بک پر وائرل ہونے والے اپنے ویڈیو بیان میں الزام عائد کیا تھا کہ دعوت اسلامی کے امیر مولانا الیاس قادری کے لندن میں مبینہ طور پر فلیٹس ہیں اور ان کی مالیت ایک اعشاریہ 2 ملین پاﺅنڈز ہے۔یاد رہے مولانا محمد الیاس قادری مشہور عالمی تبلیغی تحریک دعوت اسلامی کے سربراہ ہیں اور دنیا بھر میں انکے لاکھوں مریدین ہیں ،مولانا محمد الیاس قادری چند روز قبل ہی کئی سالوں کے بعد حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      مارچ کی تیاری مکمل، عمران خان کی رہائی سمیت 3 مطالبات ہیں: پی ٹی آئی

      سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      تازہ ترین

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      مارچ کی تیاری مکمل، عمران خان کی رہائی سمیت 3 مطالبات ہیں: پی ٹی آئی

      سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      رونالڈو کے حق میں پیئرز مورگن بول پڑے، ہیری کے انکل کو خبردار کردیا

      پی ایس ایکس میں زبردست سیل آف، 1332 پوائنٹس کی کمی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.