تازہ تر ین

فواد حسن فواد نے آشیانہ کرپشن سکینڈل کا سارا ملبہ شہباز شریف پر ڈال دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کرپشن کے الزامات میں گرفتار بیوروکریٹ فواد حسن فواد نے آشیانہ اقبال پراجیکٹ میں بے ضابطگیوں کا سارا ملبہ شہبازشریف پر ڈال دیا۔ نیب کا فواد حسن فواد اور شہباز شریف کو آمنے سامنے بٹھاکر سوالات کرنے کا فیصلہ۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی حراست میں تحقیقات کے دوران فواد حسن فواد نے آشیانہ اقبال منصوبہ میں بے ضابطگیوں کا سارا ملبہ سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے سر تھوپ دیا جس کے بعد نیب نے فیصلہ کیاہے کہ شہباز شریف اور فواد حسن فواد کو آمنے سامنے بٹھاکر سوالات کئے جائیں گے تاکہ حقیقت سامنے آسکے۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نیب کے طلب کرنے پر (آج) آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم اور پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں بیان ریکارڈ کروائیں گے۔ اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم اور پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کےلئے (آج) 20 اگست کو طلب کرلیا۔ نیب پنجاب نے شہباز شریف کو 20 اگست کی صبح 11 بجے آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ سکیم میں بیان ریکارڈ کرنے کے لیے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی جب کہ اسی روز دوپہر 2 بجے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا ہے۔ سابق وزیراعلی پنجاب اس سے قبل بھی مذکورہ کیسز میں بیان قلمبند کراچکے ہیں۔ یاد رہے کہ نیب 56 کمپنیز کرپشن کیس میں کروڑوں روپے کی کرپشن پر پہلے ہی تحقیقات کر رہا ہے۔

 

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain