تازہ تر ین

پی سی بی کا آسٹریلیا کیویز سیریز کے شیڈول کا اعلان

لاہور(آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے شیڈول کا تاخیر سے اعلان کر دیا،پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تاخیر کا جواز بورڈ سربراہ کی تبدیلی اور ملک میں ہونے والے عام انتخابات کو قرار دیا ہے۔نیوزی لینڈ اور پاکستان کی سیریز 3ٹیسٹ ، 3ون ڈے اور 3ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہو گی جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہو گی ۔پی سی بی کی جانب سے اعلان کر دہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7اکتوبرکو دبئی میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 اکتوبر سے ابو ظبی میں ہو گا۔اسی طرح پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 24،26 اور 28 اکتوبر کو ہوں گے۔پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 نومبر سے ابوظہبی میں دوسرا ٹیسٹ 24 نومبر سے اور تیسرا 3دسمبر سے ہوگا،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز7، 9 اور 11 نومبر کو ہو ں گے جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی 31 اکتوبر ،2 نومبراور4 نومبر کو ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے شیڈول میں تاخیر پر کیوی میڈیا میں سوال اٹھائے جا رہے تھے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان میں ٹی20 سیریز کھیلنے کی درخواست پہلے ہی مسترد کرچکا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain