تازہ تر ین

ایشیاکپ،ملینگا کو لنکن ٹیم میں واپسی کاپروانہ مل گیا

کولمبو (اے پی پی) سری لنکا کرکٹ نے رواں ماہ شیڈول ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، فاسٹ باﺅلر لاستھ مالنگا کی ایک برس بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری مرتبہ ستمبر 2017ءمیں ٹیم کی نمائندگی کی تھی، دانشکا گونا تھلیکا بھی سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے جبکہ نیروشن ڈکویلا، لاہیرو کمارا، پراباتھ جے سوریا اور شیہان جے سوریا کو ڈراپ کر دیا گیا۔ ایشیا کپ 15 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا جس میں سری لنکا کے علاوہ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان اور ایک کوالیفائر ٹیم شرکت کرے گی۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان اینجلو میتھیوز، کوسل پریرا، کوسل مینڈس، اپل تھرنگا، دنیش چندیمل، دانشکا گونا تھلیکا، تھسارا پریرا، ڈاسن شناکا، دھنن جایا دی سلوا، آکیلا دانن جایا، دلروون پریرا، آمیلا آپنسو، کاسن راجیتھا، سرنگا لکمل، دشمانتھا چمیرا اور لاستھ مالنگا پر مشتمل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain