Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک
    • خواتین ہاکی کوارٹر فائنل: بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 19-0 سے عبرتناک شکست
    • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے
    • امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے کے ریڈار پر، موبائل فونز بھی چیک ہوں گے
    • نیتن یاہو کا بڑا دعویٰ، جنوبی شام میں اسرائیل کا مکمل کنٹرول
    • انتظامی افسروں کے استعفوں سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا
    • حوثیوں کا بڑا حملہ، یمن کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ
    • جوہر ٹاون کی نئی سڑک اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • پنجاب بھر کے میزاروں کی کیش کشادگی میں ماہانہ کروڑوں روپے کی خوردبرد کا سلسلہ جاری
    • فن ایلن کی میلبورن اسٹارز میں بڑی ڈیل بی بی ایل کی سب سے بڑی سائننگ
    • فیصلوں میں تاخیر پولیس کی لوٹ مار عوام اپنی عدالتیں لگا کر سزائیں دینے لگے
    • ماں بچہ صحت پروگرام کےبعد کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام بھی بحران کا شکار
    • دھرنوں کے دوران حکومت نے راطہ کیا ہم نے معذرت کی حافظ نعیم الرحمن
    • نیپال چین سرحد پر سیلاب ہلاکریںہلاکتیں 1410تک پہنچ گیئں سے 5,650 ذائد لا نپتہ
    • پاکستان نے آخری میچ میں ہانگ کانگ کو 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
    • پنجاب ‘ سموگ سیزن سے قبل آلودگی کیخلاف کارروائیاں سخت کرنیکا فیصلہ
    • این اے 168 ضمنی انتخاب، 20 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ
    • جنرل اسمبلی کا 81واں اجلاس شروع، کثیرالجہتی نظام پر اعتماد کی بحالی ترجیح قرار
    • حکمران عوام کو ایسے لوٹ رہے ہیں جیسے منگولوں نے بغداد کو لوٹا تھا، فواد چودھری
    • الیکشن کمیشن ،مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر صاحبزادہ حامد رضا، عبدالطیف اور زرتاج گل نااہل قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ’لوہا اٹھانے کے لیے، ہاتھ بھی لوہے کے بنانا پڑتے ہیں‘

    By Daily Khabrainستمبر 2, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (ویب ڈیسک)دبئی میں ہونے والی ایشیئن بینچ پریس انٹرنیشنل پاورلفٹنگ چیمپیئن شپ 2018 میں پہلی بار پاکستان کی چار بہنیں ایک ساتھ شریک ہوں گی۔لاہور کے علاقے ساندہ کی رہائشی چار بہنیں اس بار دبئی میں ہونے والے ایشیئن پاور لفٹنگ مقابلے میں شرکت کر رہی ہیں۔ چاروں بہنیں گذشتہ چار سال سے قومی اور بین الاقوامی پاورلفٹنگ اور ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں باقاعدہ حصہ لے رہی ہیں اور متعدد کھیلوں میں گولڈ میڈل اور دیگر تمغے بھی جیت چکی ہیں۔سب سے بڑی بہن سائبل سہیل ہیں جو پنجاب یونیورسٹی میں بی ایس سپورٹس سائنسز کے آخری سمیسٹر میں ہیں اور 47 کلوگرام کیٹگری کی سینئیر ویٹ لفٹر ہیں۔ سائبل اس سے پہلے سنگاپور میں ویٹ لفٹنگ میں طلائی تمغہ جیت چکی ہیں۔دوسری بہن ٹونکل سہیل 72 کے جی کیٹگری میں انڈر 23 جونئیر ہیں اور بھارت سمیت، مسقط، عمان اور سنگاپور میں کبڈی، ویٹ لفٹنگ اور پاور لفٹنگ میں سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے جیت چکی ہیں۔مریم 63 کے جی کیٹگری میں سینیئر اور ویرونیکا 47 کے جی کیٹگری میں انڈر 17 جونیئر ہیں۔ چھوٹی دونوں بہنیں ابھی تک کسی بین الاقوامی مقابلے میں شریک نہیں ہوئیں لیکن اس بار ایک ساتھ ایک بڑے مقابلے میں شرکت پر بہت پرجوش ہیں۔سائبل بتاتی ہیں کہ کھیلوں سے لگن اور محبت انھیں اپنے والد سے ملی۔ ان کے والد کرکٹر تھے اور کرکٹ میں ہی اپنا مستقبل بنانا چاہتے تھے لیکن غربت اور مالی پسماندگی نے ان سے ان کا شوق چھین لیا۔ وہ کرکٹ جاری نہ رکھ سکے اور کھیلوں سے محبت اور جنون کو اپنے بچوں میں منتقل کر دیا۔
    ویٹ لفٹنگساندہ کی رہائیشی چاروں بہنیں سپورٹس میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتی ہیںیہی وجہ ہے کہ چاروں بہنوں نے وقفے وقفے سے پاور لفٹنگ، ویٹ لفٹنگ اور دیگر کھیلوں میں شمولیت اختیار کی اور اب تک قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں اپنے زورِ بازو سے مد مقابل کو پچھاڑ کر کئی تمغے جیت چکی ہیں۔سائبل سہیل بتاتی ہیں ہیں کہ ان سے چھوٹی بہن ٹونکل نے کھیلوں کا آغاز چک بال سے کیا۔ جبکہ ویرونیکا نویں جماعت کی طالبہ بھی ہیں اور دو سال سے قومی سطح پر چک بال، 100 میٹر، 400 میٹر ریس اور لانگ جمپ کی چیمپئین ہیں، اور ان سب میں طلائی تمغے بھی جیت چکی ہیں۔’میں بچپن سے ہی کچھ منفرد کرنا چاہتی تھی، اسی لیے میں نے دوسری لڑکیوں کی طرح کرکٹ، ہاکی یا بیڈمنٹن کھیلنے کی بجائے لوہے سے کھیلنا شروع کیا اور اب میں دوسری لڑکیوں سے منفرد ہوں۔‘ٹونکل انڈیا میں ہونے والے کبڈی کے ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کر چکی ہیں، وہ اب تک مسقط، عمان اور سنگاپور میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں بھی جیت کر آئی ہیں۔چاروں بہنوں نے وقفے وقفے سے پاور لفٹنگ، ویٹ لفٹنگ اور دیگر کھیلوں میں شمولیت اختیار کی اور اب تک قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں اپنے زورِ بازو سے مد مقابل کو پچھاڑ کر کئی تمغے جیت چکی ہیںچاروں بہنوں کا کہنا تھا کہ انھیں مضبوط بننے کے لیے دن میں آٹھ گھنٹے مسلسل ٹریننگ لینا ہوتی ہے، جن میں تین گھنٹے صبح اور پانچ گھنٹے شام کے شامل ہیں۔ ان کی خوراک بھی ایک دوسرے سے مختلف اور مخصوص ہے۔ خوراک میں انھیں دودھ، گوشت، سری پائے، مچھلی، دال سبزی لینی ہوتی ہے، جس کے ساتھ سپلیمینٹس کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ہر مہینے سپلیمینٹس سمیت اپنی اس مخصوص خوراک کا 50 ہزار روپے خرچ آتا ہے، یعنی ایک ماہ میں چاروں بہنوں پر دو لاکھ روپے لاگت آتی ہے۔ جس کے ساتھ ان کے مخصوص جوتے، بیلٹس اور سپورٹس کٹ کے الگ پیسے ہوتے ہیں جو کافی مہنگی بھی ہوتی ہیں۔ٹونکل اور سائبل کے والد نے بی بی سی کو بتایا کہ ٹونکل کو پاکستان ریلوے کی طرف سے ہر مہینے 15 ہزار وظیفہ ملتا ہے، جبکہ سائبل واپڈا کی طرف سے نویں سکیل میں پلئیر مقرر ہیں اور 17 ہزار ماہانہ کما رہی ہیں اور یہ رقم ان کی خوراک پر آنے والی لاگت سے انتہائی کم ہے۔’ہماری حکومت کی مکمل توجہ کرکٹ اور ہاکی پر ہی مرکوز ہے، جس کی وجہ سے دوسرے کھیل شدید متاثر ہیں، حکومت کو چاہیے کہ کرکٹ کے ساتھ دوسرے کھیلوں کے لیے بھی دل میں جگہ پیدا کرے۔‘
    چاروں بہنیں اس بار دبئی میں ہونے والی اس بینچ پریس چیمپئن شپ کے بارے میں بہت پر عزم ہیں، مگر ان کی مالی حالت کچھ اچھی نہیں ہے۔ویٹ لفٹنگ فیڈریشن ان کے جوتوں کی کٹس کے علاوہ کچھ کرنے سے قاصر ہے۔ اس حوالے سے سائبل سمیت باقی بہنوں کی نظریں حکومت اور سپورٹس بورڈ کی طرف اٹھی ہوئی ہیں جہاں سے اب تک کچھ مثبت جواب دکھائی نہیں دے رہا۔’ہماری مالی مدد کریں،ہم پریشان ہیں کیونکہ مقابلے میں دن تھوڑے رہ گئے ہیں اور سپورٹس بورڈ کی طرف سے کوئی مالی امداد نہیں کی گئی۔ پیسے کیسے اکٹھے ہوں گے ،یہ پریشانی سر پر سوار ہے، ہم اپنی ٹریننگ پر بھی فوکس نہیں کر پا رہے۔ پچھلی بار والد نے گھر کی رجسٹری رکھوا کر مقابلے میں شریک ہونے کے لیے پیسے لیے تھے۔ ہم لوگوں کے پاس جا رہے ہیں۔ اپنے سرٹیفیکٹس اور میڈلز دکھا رہے ہیں تاکہ ہماری مالی معاونت ہو تاکہ ہم اس مقابلے میں شامل ہو سکیں۔‘ان کے والد بھی کرکٹر بننا چاہتے تھے لیکن اب وہ سمجھتے ہیں کہ ان خواب ان کی بیٹیاں پورے کریں گی’ہم حکومت سے امید کرتے ہیں کہ کرکٹ کی طرح ہم پر بھی پیسہ لگائے اور ہم دوسرے ملکوں میں جا کر اپنے پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔‘ٹوئنکل بین الاقوامی ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں شامل ہونے والی پہلی خاتون ویٹ لفٹر ہیں اور انھیں دی سٹرانگیسٹ وومن کا اعزاز بھی مل چکا ہے۔
    دوسری جانب سائبل، ٹوئنکل، مریم اور ویرونیکا پرامید ہیں کہ شاید ان کی آواز بھی اقتدار کے ایوانوں میں جنبش کا باعث بن سکے اور انھیں بھی کرکٹ، ہاکی کی طرح بین الاقوامی کھیلوں میں شرکت کے لیے فنڈز مل سکیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      خواتین ہاکی کوارٹر فائنل: بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 19-0 سے عبرتناک شکست

      امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے کے ریڈار پر، موبائل فونز بھی چیک ہوں گے

      فن ایلن کی میلبورن اسٹارز میں بڑی ڈیل بی بی ایل کی سب سے بڑی سائننگ

      تازہ ترین

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.