تازہ تر ین

”منٹو“ کی ریلیز‘سعادت حسن منٹو کی بیٹیاں بھارت جائینگی

لاہور(شوبزڈیسک )بھارتی فلم ” منٹو“کی ریلیز بہت قریب آچکی ہے۔خبریں تھیں کہ فلم کی ریلیز کے موقع پر منٹو کی بیٹیاں بھی بھارت میں موجود ہونگی اور اب ہدایتکارہ نندیتا داس نے اس خبر کی تصدیق بھی کردی ہے۔نندیتا کے مطابق سعادت حسن منٹو کی سوانح حیات کی ریلیز کیلئے ان کی بیٹیاں نزہت اور نصرت پاکستان سے بھارت پہنچ رہی ہیں جبکہ تیسری بیٹی نگہت ذاتی مصروفیت کے باعث ریلیز کا حصہ نہیں بن پائینگی۔منٹو کی سب سے چھوٹی بیٹی نزہت نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی فیملی کو باآسانی بھارتی ویزا مل جائے گا۔یاد رہے کہ فلم رواں ماہ 21 تاریخ کو سینما گھروں میں پیش کی جائیگی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain