تازہ تر ین

چہرے کی سرجری اور رنگ گورا کرنے کے انجکشن لگوانے کے دعووں اور تنقید کے بعد اداکارہ و ماڈل عائزہ خان بھی میدان میں آگئیں، حیران کن انکشاف کردیا

کراچی(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نے چہرے پر سرجری کرانے اور رنگ گورا کرنے کے انجکشن لگوانے کے الزامات کا جواب دے دیا۔اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نے حال ہی میں کرائے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کی ہیں جن میں وہ پہلے سے مختلف نظرآرہی ہیں اور ان کا رنگ بھی گورا لگ رہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے عائزہ کے گورے رنگ پر تنقید کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ کیا انہوں نے اپنی ناک اور چہرے کی سرجری کرائی ہے جب کہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ عائزہ خان نے دیگر اداکاراﺅں کی طرح رنگ گورا کرنے کے انجکشن لگوائے ہیں۔تاہم عائزہ خان نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ”میں نے نہ ہی چہرے پر کوئی سرجری کرائی ہے اور نہ گورا ہونے کے انجکشن لگائے ہیں، میرا رنگ جیسا بچپن میں تھا ویسا اب بھی ہے، لوگ وقت کے ساتھ بدلتے ہیں اور مزید خوبصورت ہوجاتے ہیں، یہ سب کیمرے کا کمال ہے سرجری کا نہیں“۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain