Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پٹرول 12.90 روپے مہنگا نئی قیمت 358.77 روپے فی لیٹر
    • اسپورٹس صحافی ثناء اللہ نے ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی کی کلاس لے لی
    • امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط
    • کیون پیٹرسن انگلینڈ کے وائٹ بال مینٹور مقرر
    • پی سی بی کا کھلاڑیوں کے نظم و ضبط کا جائزہ لینے کا فیصلہ
    • حماد اظہر کا20روزہ جسمانی ریمانڈ جاری
    • حمزہ راجہ کی مسٹر یونیورس 2026 میں جیت
    • سابق بارسلونا فارورڈ کرسچن ٹیلو کی ریٹائرمنٹ
    • وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سینیٹر سیف اللہ ابڑولڑ پڑے سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ
    • ٹرمپ کا نیا نقشہ، نیو میکسیکو ’نیو امریکامیںتبدیل
    • 2027 ساوتھ ایشین گیمز، بھارت پاکستان آنےپر راضی
    • سرفراز بگٹی کی میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات، سوئیز پیش
    • پاکستان ٹیم میں مہارتوں کا فقدان عماد وسیم کی کھلاڑیوں پر تنقید
    • انڈونیشیا میں آتش فشاں سرگرم، جکارتہ جانے والی ایمریٹس اور قطر ایئرویز کی پروازیں منسوخ
    • میامی ایئرپورٹ پر ایمیزون کا کارگو طیارہ رن وے سے اتر گیا، 5 افراد ہلاک، 5 زخمی
    • حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟
    • وادی کاغان:برف باری بابوسر ٹاپ نے سفید چادر اوڑھ لی
    • نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ
    • کوک اسٹوڈیو کا ’پسوری‘ یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی میوزک ویڈیو بن گئی
    • مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ویرات کی فلم کا ٹیزر جاری،مگر آنکھوں کو یقین نہ آیا

    By Daily Khabrainستمبر 25, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی(ویب ڈیسک)رواں ماہ 21 ستمبر کو بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ 10 سال بعد ایک اور نیا ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔ویرات کوہلی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں انہیں کسی فلمی سپر ہیرو کی طرح اڑان بھرتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔تصویر میں جہاں ویرات کوہلی کو بلیو ٹی شرٹ اور جینز میں دکھایا گیا تھا، وہیں ان کے پس منظر میں کاروں کو تباہ ہوتے اور ان سے آگ کو بھڑکتے ہوئے بھی دکھایا گیا تھا۔اپنی تصویر کے ساتھ انہوں نے ٹوئیٹ میں مزید لکھا تھا کہ ‘ٹریلر: دی مووی’ اور ساتھ ہی انہوں نے ایک ویب سائٹ کا لنک بھی دیا تھا، جسے کھولنے کے بعد ٹریلر کے بجائے ٹریلر ریلیز ہونے کی تاریخ 28 ستمبر 2018 لکھی نظر آ رہی تھی۔تاہم اب انہوں نے اپنی آنے والی فلم یا اشتہار کا مختصر ٹیزر بھی جاری کردیا، تاہم کنفیوڑن اب بھی برقرار ہے کہ وہ فلم میں کام کرنے جا رہے ہیں یا وہ کسی ایکشن اشتہار میں ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔انتہائی مختصر ٹیزر میں انہیں بلیو جینز اور ٹی شرٹ میں آگ کے شہلوں میں جلتی کاروں کے سامنے سے گزرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویرات کوہلی پہلے بھی متعدد اشتہارات میں ماڈلنگ کرتے نظر آتے ہیں اور وہ بھارتی ٹی وی چینلز کے مختلف انٹرٹینمنٹ پروگراموں میں بھی شرکت کرتے رہتے ہیں، اس لیے خیال کیا جا رہا کہ وہ اس بار اشتہار میں نہیں بلکہ کسی مختصر فلم میں نظر آئیں گے۔اگرچہ خود ویرات کوہلی یا ان سے قریبی ذرائع نے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی، تاہم ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر اور ٹیزر کو دیکھ کر یہ اندازا لگایا جا رہا ہے کہ وہ کسی فلم میں ہی ایکشن دکھاتے نظر آئیں گے۔علاوہ ازیں ان کی جانب سے ‘ٹریلر: دی مووی’ کا نام بتائے جانے سے بھی یہ چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ کسی فلم میں ہی ایکشن دکھاتے نظر آئیں گے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنی ٹریلر: دی مووی کی ریلیز کی تاریخ 28 ستمبر بتائی ہے اور اسی دن ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کی فلم ‘سوئی دھاگا’ بھی ریلیز ہوگی۔خیال رہے کہ ویرات کوہلی اس وقت متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری ایشیا کرکٹ کپ میں نہیں کھیل رہے۔کرکٹ نہ کھیلنے اور سوشل میڈیا پر فلم کا پوسٹر اور ٹیزر شیئر کیے جانے پر ویرات کوہلی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔لوگ ان پر تنقید کر رہے ہیں کہ انہیں کرکٹ کھیلنے کا وقت تو نہیں مگر فلموں میں اداکاری کے لیے بڑا وقت ہے۔ساتھ ہی انہیں یہ طعنے بھی دیے جا رہے ہیں کہ ان کے پاس ملک کے لیے کھیلنے کا وقت نہیں، جب کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں وہ کھیلتے نظر آئیں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      اسپورٹس صحافی ثناء اللہ نے ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی کی کلاس لے لی

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      کیون پیٹرسن انگلینڈ کے وائٹ بال مینٹور مقرر

      تازہ ترین

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.