Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب
    • رونالڈو کے حق میں پیئرز مورگن بول پڑے، ہیری کے انکل کو خبردار کردیا
    • پی ایس ایکس میں زبردست سیل آف، 1332 پوائنٹس کی کمی
    • نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا نام تبدیل کر کے سائبر پولیس رکھنے کی تجویز
    • لاہور ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی بھرتی کے نتائج کا اعلان
    • راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ 30 ارب اضافی خرچ ہونے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا
    • وزیراعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام ، چکوال میں اجتماعی شادیوں کی تقریب
    • زکریا ضیا نے آئی سی سی آئی کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا
    • چکوال شہری میں بیوٹیفکیشن پلان کے تحت راستوں کی بندش سے تاجر، شہری پریشان
    • CDA چیئرمین کا ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ، ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ
    • علیمہ خانم کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کا فیصلہ ایک بار پھر موخر
    • اسلام آباد پولیس کے اہلکار نفیس اقبال کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
    • وزارت مذہبی امور نے لیبر کوٹہ کی درخواستوں کیلئے حج پورٹل فعال کر دیا
    • ہم پر تنقید کریں یا تعریف، میڈیا آزاد ہے: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
    • میونسپل کارپوریشن کی غفلت، راولپنڈی ایک بار پھر "تجاوزات سٹی” بن گیا
    • 3 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار، 6 مسروقہ موٹر سائیکل و رقم اور اسلحہ برآمد
    • جوبلی لائف انشورنس اور یونی کرو سولیوشنز کی شراکت داری
    • اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سیدہ زینب حسین سے صحافیوں کے وفد کی ملاقات
    • چکلالہ کینٹ بورڈ کی غفلت ،رحیم آباد راولپنڈی پل کی سڑک پر کھڈا حادثات کا سبب
    • نیوٹاون پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کراچی کے مختلف علاقوںسے پولیو وائرس کی برآمدگی نے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا

    By Daily Khabrainاکتوبر 9, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سامنے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیو وائرس موجود ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت انسداد پولیو اور اور خسرے سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیر صحت، چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری، کمشنر کراچی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران انسداد پولیو پروگرام انچارج فیاض جتوئی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماہ ستمبر میں کراچی کے 11 مقامات سے پولیو کے نمونے لیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ گلشن اقبال، سہراب گوٹھ، چکورہ نالہ، محمد خان کالونی، بلدیہ اور اورنگی نالہ سے لیے گئے نمونوں کے مثبت نتائج آئے ہیں۔بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ ستمبر میں سندھ کے شہر سکھر میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اپریل سے ستمبر 2018 کے درمیان کراچی میں ایک لاکھ 18 ہزار 5سو 57 بچوں کے والدین کے انکار کے باعث انہیں پولیو ویکسین نہیں دی جاسکی، اس طرح ان 6 ماہ میں 96 ہزار 9سو6 بچے گھروں میں نہ ہونے کے باعث ویکسین حاصل نہیں کرسکے۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ دیہی سندھ کے علاقوں میں 88 ہزار 4سو64 بچے گھروں پر نہ ہونے کے باعث پولیو ویکسین سے محروم رہے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اللہ کا کرم ہے کہ مشترکہ کاوشوں کی بدولت اس سال سندھ میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور افغانستان صرف دو ممالک میں پولیو وائرس پایا جاتا ہے، لہٰذا ہماری حکومت کا عزم ہے کہ پولیہ کا خاتمہ یقینی بنائیں۔وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی اسکولوں میں پولیو ٹیمیں بھیجیں اور بچوں کو ویکسین دی جائے، ہمیں اپنی کاوشوں کو مزید تیز اور بہتر کرکے پولیو کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہوگا۔اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ کو خسرہ کی بیماری سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سندھ میں 2015 سے خسرہ میں اضافہ ہورہا ہے اور اسی سال 281 کیسز ہوئے، جس میں 8 کی موت واقع ہوئی۔وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ 2016 میں 17سو 29 کیسز ہوئے اور 19 اموات ہوئی جبکہ 2017 میں 3ہزار 86 کیسز میں سے 35 لوگ زندگی کی بازی ہار گئے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے خسرے کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ اس سلسلے میں باضابطہ طور پر آگہی مہم چلائی جائے اور عوام کو خسرے کی علامت کے بارے میں بتایا جائے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کورنگی میں دندناتے واٹر ٹینکر کی ٹکر ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

      لوئر دیر میں پراسرار بیماری کا خوف 10 افراد جاں بحق ہونے کی اطلاع

      پاکستانی بچوں میں یوٹیوب سب سے مقبول ایپ، انسٹاگرام دوسرے نمبر پر

      تازہ ترین

      سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      رونالڈو کے حق میں پیئرز مورگن بول پڑے، ہیری کے انکل کو خبردار کردیا

      پی ایس ایکس میں زبردست سیل آف، 1332 پوائنٹس کی کمی

      ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

      جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.