تازہ تر ین

ہاکی ٹیم کو بڑا دھچکا: کپتان ورلڈ کپ سے باہر، نائب کپتان پر ایک میچ کی پابندی

بھارت (ویب ڈیسک)قومی ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر ملائیشیا کے خلاف میچ میں زخمی ہو کر ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنا دوسرا گروپ میچ گزشتہ روز ملائیشیا کے خلاف کھیلا تھا جو ایک ایک گول سے برابر رہا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر کو ملائشیا کے خلاف میچ کے دوران دائیں پاو¿ں کی دوسری انگلی فریکچر ہوا جس کے باعث وہ ورلڈ کپ سے آو¿ٹ ہو گئے ہیں۔عماد بٹ ملائشیا کے خلاف میچ میں حریف کھلاڑی سے ٹکرائے تھے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 600 ڈالر فیس جمع کروا کر ایف آئی ایچ کے روبرو نائب کپتان عماد بٹ پر عائد پابندی کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے اگلے میچ کے کپتان اور متبادل کھلاڑیوں کے ناموں کا فیصلہ کل تک کر لیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain