تازہ تر ین

ہاکی ورلڈ کپ انگلینڈ کی فائنل 8میں نشست کنفرم،کیویز کی چھٹی

بھوبنیشور(سپورٹس ڈیسک)14ویں ہاکی ورلڈکپ میں انگلینڈاورفرانس نے کوارٹرفائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ نیوزی لینڈاور چین کا سفرتمام ہوگیا۔انگلش ٹیم نے کراس اوورپلے آف میں نیوزی لینڈکیخلاف2-0سے کامیابی نام کی جبکہ فرنچ ٹیم نے چینی سائیڈکو 1-0سے زیرکیا۔پلے آفزمرحلے میں آج پاکستانی ٹیم بلجیم کیخلاف میدان میں اترے گی۔میچ پاکستانی وقت سہ پہر04:15پرشروع ہوگا۔میچ کی فاتح ٹیم کوارٹرفائنل میںجرمنی کاسامناکرے گی۔آج کے دوسرے میچ میں ہالینڈ کا مقابلہ کینیڈا سے ہو گا۔ بھارت کے شہر بھوبنیشور میں جاری میگا ایونٹ کا ناک آﺅٹ مرحلہ شروع ہوگیا۔ ابتدائی روز پہلے کراس اوورپلے آف میچ میں انگلش ٹیم اورنیوزی لینڈآمنے سامنے آئیں۔ویل کیلنن نے دوسرے کوارٹرکے 10ویں منٹ میں انگلینڈکو سبقت دلائی۔جسے تیسرے کوارٹرکے آخری لمحات میںلوک ٹیلرنے دوگنا کر دیا ۔نیوزی لینڈکی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔اس فتح کیساتھ انگلینڈنے کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی جہاں اس کامقابلہ ارجنٹائن سے ہوگا۔دوسرے کراس اوورپلے آف میں فرانس نے سخت مقابلے کے بعد چین کو 1-0سے ہرایا۔فرنچ ٹیم کوارٹرفائنل میں دفاعی چمپئن آسٹریلیا کامقابلہ کرے گی۔پلے آفزمرحلے میں آج پاکستانی ٹیم بلجیم کیخلاف میدان میں اترے گی۔ فاتح ٹیم کوارٹرفائنل میںجرمنی کاسامناکرے گی۔آج کے دوسرے میچ میں ہالینڈ کا مقابلہ کینیڈا سے ہو گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain