تازہ تر ین

گیل ذاتی مصروفیات کے باعث مزانسی ٹی20 لیگ سے باہر

جوہانسبرگ (اے پی پی) جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل ذاتی مصروفیات کے باعث جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی لیگ کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لیں گے، وہ لیگ میں جوزی سٹارز کی نمائندگی کر رہے تھے، انہیں رواں ہفتے کے آخر میں والدہ کی آخری رسومات کی ادائیگی میں شرکت کرنی ہے۔ گیل نے اپنے بیان میں کہا کہ والدہ کی موت سے گہرا صدمہ پہنچا ہے جس کی وجہ سے کھیل کو جاری رکھنا آسان نہیں، بلاشبہ یہ میرے لئے مشکل وقت ہے اسلئے میں لیگ کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لوں گا، کرکٹ ساﺅتھ افریقہ اور جوزی سٹارز حکام کے تعاون پر ان کا مشکور ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain