تازہ تر ین

قومی کرکٹرز پی ایس ایل فور میں صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیلیے بے تاب

لاہور(ویب ڈیسک)قومی کرکٹرز پی ایس ایل فور میں صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیلیے بے تاب ہیں۔اپنے پیغام میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کپتان سرفراز احمد نے کہاکہ گزشتہ ایونٹس میں عمدہ کارکردگی کی بدولت ہم نے بڑی تعداد میں شائقین کو اپنا پرستار بنایا،ٹیم اس بار نیشنل اسٹیڈیم میں فائنل کھیل کر ٹرافی اٹھانے کیلیے پر عزم ہے۔چھٹی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے کہا کہ پی ایس ایل فور کیلیے متوازن اسکواڈ منتخب کیا گیا،اسٹیون اسمتھ اور شاہد آفریدی سے فتح گر کارکردگی کی امیدیں ہیں۔لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ ہم دنیا کی بہترین لیگز میں سے ایک پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی دکھانے کیلیے پ±رعزم ہیں،اے بی ڈی ویلیئرز کی خدمات حاصل ہونے سے اسکواڈ متوازن ہوگیا، حریفوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ شہرقائد اور لاہور میں8میچز کا انعقاد بڑی اچھی خبر ہے،بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے کراچی میں ہوم کراﺅڈ کے سامنے میچ کھیلنے کیلیے پرعزم ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے تاحال کپتان کا فیصلہ نہیں کیا، ٹیم کے مینٹور وقار یونس نے کہاکہ ہمیںکئی میچ ونرز کی خدمات حاصل ہیں، اعزاز کا دفاع کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔پشاور زلمی کے ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی بھی ایونٹ کے حوالے سے پرجوش ہیں،انھوں نے کہا کہ میں اپنے پسندیدہ ٹورنامنٹس میں سے ایک پی ایس ایل کا منتظر ہوں، جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہوئے ٹائٹل پر قبضہ جمانے کی کوشش کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain