جوہانسبرگ (نیوزا یجنسیا ں ) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم متحدہ عرب امارات سے باہر زیادہ اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کر رہی ہے اور ٹیم کی بالنگ گزشتہ دورہ جنوبی افریقہ کی نسبت بہت بہتر ہے لہذا پاکستان کی جنوبی افریقہ میں پہلی سیریز جیتنے کے امکانات ہیں۔جنوبی افریقی نژاد مکی آرتھر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے اپنے آبائی ملک پہنچے ہیں جہاں پاکستانی ٹیم تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی20 میچ کھیلے گی۔پاکستان نے اس سے قبل 2013 میں جنوبی افریقہ کا دورہ کیا تھا جب اسے ٹیسٹ سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ون ڈے سیریز میں بھی شکست ہوئی تھی۔پاکستانی ٹیم کے لیے سیریز میں سب سے بڑا چیلنج جنوبی افریقہ کی بانسی وکٹوں پر ڈیل اسٹین، ورنن فلینڈر اور کسگیسو ربادا پر مشتمل بالنگ اٹیک کا سامنا کرنا ہو گا جو اس سے قبل کئی مہمان ٹیموں کی بیٹنگ لائن کو ٹھکانے لگا چکے ہیں خصوصا پاکستانی ٹیم کی غیرمستقل مزاج بیٹنگ لائن ٹیم مینجمنٹ کے لیے بہت بڑا دردسر بنی ہوئی ہے اور اسی کمزوری کی وجہ سے پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف جیتی سیریز 1-2 سے گنوانی پڑی تھی۔تاہم قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے دعوی کیا کہ پاکستان کی نوجوان بیٹنگ لائن اب پاکستان کے ہوم گرانڈ متحدہ عرب امارات سے زیادہ بیرون ملک بہتر بیٹنگ کرتی ہے کیونکہ اب وہ لیگ اسٹمپ پر کھڑے نہیں ہوتے جبکہ ان کنڈیشنز میں پیس اور سوئنگ کا بھی اچھے طریقے سے سامنا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2013 میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے والی ٹیم کی نسبت اس مرتبہ پاکستانی ٹیم کی بالنگ لائن بہت بہتر ہے جو 20 وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتا ہے البتہ ہمارے لیے اصل چیلنج 350 سے 400 رنز بنانا ہے اور اگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب رہے تو ہم کسی بھی طرح کی کنڈیشنز میں 20وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔پاکستان کے خلاف گزشتہ سیریز میں جنوبی افریقہ کی فتح میں اس وقت کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جو ٹیسٹ سیریز میں 2 سنچریوں کی بدولت مین آف دی سیریز قرار پائے تھے البتہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں اور جنوبی افریقہ ٹیم کی بیٹنگ لائن اس کے بعد مشکلات سے دوچار ہے۔لیکن قومی ٹیم مکی آرتھر نے اس تاثر کو رد کیا کہ میزبان ٹیم ڈی ویلیئرز کی ریٹائرمنٹ کے بعد کمزور ہو چکی ہے اور انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن اب بھی بہت اچھی ہے لیکن اب ہماری بالنگ بھی بہت بہتر ہو چکی ہے۔کوچ نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم ٹی20 ٹیم ناقابل یقین کارکردگی دکھا رہی ہے، ون ڈے بہتری کی جانب گامزن ہے جبکہ ٹیسٹ ٹیم کو ہم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن یہ ٹیم انتہائی شاندار ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے پاس جنوبی افریقہ میں سیریز جیتنے کا بہترین موقع ہے۔پاکستانی ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کا آغاز انوی ٹیشن الیون کے خلاف وارم اپ میچ سے کرے گی جس کے بعد 26 دسمبر سے مہمان ٹیم اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ سنچورین میں کھیلا جائے گا
بریکنگ نیوز
- کگیسو رباداون ڈے سیریز سے باہر
- اسرائیل کا یونان کے ساتھ3ارب یورو کا بڑا دفاعی معاہدہ
- پاکستانی اسکواڈ میں ہلچل؛امام اور رضوان کو فوری پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ، اگلی دستیاب پرواز سے وطن روانہ ہوں گے ، رپورٹس میں دعوی
- چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش GLOF الرٹ جاری
- کیا ماہرہ خان کا نیا ڈرامہ مٹی دے باوےماضی کے تمام ریکارڈز توڑ پائے گا؟ طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی
- نیپال سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد 903 تک جا پہنچی 4,247افراد کی تلاش جاری
- نوواک جوکووچ کا یو ایس اوپن سفر پہلے ہی راؤنڈ میں ختم 48ویں رینک کے ناوونے نے بڑا اپ سیٹ کردیا
- ’انڈور اسکول میں پریکٹس کرلیتے، شارٹس پہننے، ٹیپ لگانے اور لنگڑا کر چلنے کی ضرورت نہیں‘، اسٹیورٹ براڈ کا امام الحق پر طنز
- دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کو16سال بعد لارڈز ٹیسٹ میچ میں شکست، سیریز انگلینڈ کے نام
- ٹرمپ کا ’’لیک امریکا‘‘ نام، کینیڈین وزیراعلیٰ کا کرارا جواب، ڈگ فورڈ نے جھیل کے کنارے ’’لیک اونٹاریو‘‘ کا بڑا سائن لگا دیا
- پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے، پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا
- جمائما خان بیٹوں کے ہمراہ لارڈز ٹیسٹ میچ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا
- کوئٹہ میں پانی کا بحران سنگین، یومیہ 2 کروڑ گیلن کمی کا سامنا
- کوئٹہ میں مو سم تبدیل، سرد ہواؤں کا آغاز
- پاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقرر
- محمد عباس کا لارڈز میں تہلکہ، 4 اننگز میں 17 وکٹیں اور اوسط 11.41
- قومی کرکٹرز کی خراب تکنیک پر محمد یوسف برہم، کوچز پر بھی شدید تنقید
- آر ایس ایس سربراہ کے دورہ امریکا پر خالصتان حامی سکھوں کا احتجاج
- مائیکل وان کی پاکستانی بیٹنگ پر کڑی تنقید، کاؤنٹی ٹیم سے تشبیہ
- بلاول بھٹو کی شادی کی افواہوں پر مرتضیٰ وہاب نے کیا کہا؟
