Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ
    • الجزائر میں خوفناک آتشزدگی، جیجل بجایا اور تی زی اوزو میں 12 افراد ہلاک
    • ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹِم کری 80 سال کی عمر میں چل بسے
    • اسرائیلی طیاروں کی نبطیہ سمیت جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
    • یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
    • پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون بن گئے
    • عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی
    • پمز اسپتال آتشزدگی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نے سیکریٹری صحت محمد اسلم گھوری کو عہدے سے ہٹا دیا
    • آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان میں معاہدے کی تیاریاں امریکا کا ثانوی پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    انٹرنیشنل ہاکی اوپن سیریز آج سے لاہور میں شروع ہوگی

    By Daily Khabrainدسمبر 17, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(بی این پی ) 14 سال کے طویل عرصے بعد پاکستان انٹرنیشنل ہاکی ایونٹ کی میزبانی کیلیے تیار ہے جب کہ اوپن سیریز میں حصہ لینے کے لیے تمام غیر ملکی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں۔ہاکی اوپن سیریز17 دسمبر سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں شروع ہوگی۔22 دسمبر تک جاری رہنے والے انٹرنیشنل ایونٹ میں قازقستان سمیت پاکستان، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں شریک ہیں۔ پی ایچ ایف حکام کے مطابق انٹرنیشنل ایونٹ سے نہ صرف کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا بلکہ پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کے سونے میدان بھی ا?باد کرنے میں مدد ملے گی۔انٹرنیشنل ہاکی اوپن سیریز کے حوالے سے اصرگنائزنگ سیکریٹری کرنل آصف نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں بریگیڈیئر ساجد حمیدکے ہمراہ مشتترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ہر روز دو میچز ہوں گے، افتتاح 17دسمبر کو دوپہر 12 بجے ہوگا۔افتتاحی تقریب کے لیے گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو دعوت دی ہے جبکہ اختتامی تقریب کے لیے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا،امید ہے کہ وہ فائنل پر مہمان خصوصی ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ 4 غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آنے کی خوشی ہوئی، غیر ملکی پلیئرز کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ادھر انٹرنیشنل ہاکی اوپن سیریزکے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے بنائی گئی پریذیڈنٹ الیون کے انتخاب پر سوالات اٹھ گئے، مبینہ طور پر کھلاڑیوں کا بغیر کیمپ اور ٹرائلز ٹیم میں شامل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق 17 تا 22 دسمبر لاہور میں کھیلی جانے والی انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے اسپورٹس کیلنڈر کا حصہ ہاکی سیریز اوپن کے دوران پی ایچ ایف کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے طور پر دوستانہ میچز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ 4 ملکی ہاکی سیریز میں افغانستان، قازقستان، ازبکستان اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں۔سیریز کے دوران پی ایچ ایف کی جانب سے بنائی گئی پریذیڈنٹ الیون کے نام سے ٹیم مہمان ٹیموں کے ساتھ دوستانہ میچز کھیلے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پریذیڈنٹ الیون کے انتخاب کے لیے 115 کھلاڑیوں کو کراچی مدعو کیا تھا مگر ان کے انتخاب سے قبل کسی قسم کے ٹرائلز نہیں لیے گئے تھے، خلاف طریقہ کار لگنے والے اس کیمپ میں کھلاڑیوں کو فائنل ٹرائلز لیے بغیر ہی گھروں کو رخصت کردیا گیا اور مینجمنٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ لاہور میں ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ 115 کھلاڑیوں کا کیمپ سفارشی کھلاڑیوں کی وجہ سے 150 تک تجاوز کرگیا تھا، چیف سلیکٹر ورلڈ کپ دیکھنے بھارت گئے ہوئے تھے۔ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ اختتامی تقریب میں وزیراعظم پاکستان عمران خان مہمان خصوصی ہونگے۔ تفصیلات نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹورنامنٹ ا?رگنائزنگ کمیٹی کے سیکرٹری بریگیڈیئر ساجد حمید نے کہا کہ ہاکی اوپن سیریز میں افغانستان، نیپال ، قازقستان اور ازبکستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی اورٹورنامنٹ میں روزانہ دو میچز کھیلے جائیں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف

      لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل

      سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.