Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 53 روز بعد مظفرآباد میں انٹرنیٹ سروس بحال
    • آئی سی سی رینکنگ: پاکستان دوسرے نمبر پر برقرار
    • کربلا میں اربعین موکب کے قریب امریکی فضائی حملہ
    • پاکستان نے چین کا 1.4 ارب ڈالر قرض واپس کر دیا، ری فنانسنگ چند ہفتوں میں متوقع
    • ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئے
    • پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر مینز والی بال چیمپئن شپ اپنے نام کر لی
    • جو روٹ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر
    • اسٹیفن فلیمنگ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر
    • اروبا مرزا نے ثاقب چدھڑ کے ساتھ مبینہ چیٹ شیئر کر دی، سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی
    • "پاکستان کا ‘اینٹی کاکروچ اسپرے’ اتنا مؤثر ہے کہ یہاں کوئی کاکروچ نہیں بچا، پاکستان کا بھارت سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، ہر ملک کے اپنے حالات اور ڈائنامکس ہوتے ہیں۔” — اعجاز الحق
    • کویتی وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
    • لٹن داس بنگلہ دیش کی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر
    • ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق تجاویز کا تبادلہ
    • امریکا اور سعودی عرب کے فضائی حملوں میں کم از کم 20 عراقی جنگجو ہلاک
    • وسیم اکرم نے کراچی میں گمشدہ پالتو کتے کی تلاش پر ڈھائی لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا
    • ایران کو جلد چینی ساختہ فضائی دفاعی میزائل نظام ملنے کا امکان
    • ایلون مسک کی دولت میں 50 فیصد سے زائد کمی، مالیت 1.45 ٹریلین ڈالر سے گھٹ کر 715 ارب ڈالر رہ گئی
    • پی سی بی ستمبر میں قذافی اسٹیڈیم میں نیا کرکٹ میوزیم کھولے گا
    • پاکستانی کوہ پیماؤں نے تاریخ رقم کر دی، ہندوکش کی 7,050 میٹر بلند تھالو زوم چوٹی سر کر لی
    • ثاقب چدھڑ کا عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کو آئی فون گفٹ کرنے کی پیشکش
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اس جادو کی پڑیا کے فوائد سے آگاہ ہیں آپ؟

    By Daily Khabrainدسمبر 17, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(ویب ڈیسک)یہ چیزوں کو نمی سے محفوظ رکھنے والی پڑیا (سلیکا بیگ) دواﺅں، جوتوں یا دیگر اشیاءکے ڈبوں کے اندر ملتی ہے جس کو اکثر افراد بیکار سمجھ کر کوڑے میں پھینک دیتے ہیں۔
    مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ سلیکا بیگ کتنا فائدہ مند ہے؟
    درحقیقت ان بیگز کے اندر سلیکون ڈائی آکسائیڈ کے دانے سے موجود ہوتے ہیں جو اپنے ارگرد موجود کسی بھی چیز کو خشک کردیتے ہیں۔یہ دانے زہریلے تو نہیں ہوتے مگر ان کو کھانا نقصان دہ ہوتا ہے لہذا بچوں سے دور رکھنا تو ضروری ہے تاہم اس کو دیگر مقاصد کے لیے ضرور استعمال کیا جاسکتا ہے جن کا آپ نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔
    موبائل فون کو پانی سے نقصان پہنچا ہے؟
    یہ پانی میں گر جانے والے موبائل فونز کو بھی بچانے میں مدد دے سکتے ہیں اور اس حوالے سے یہ بیگز چاول سے زیادہ موثر ثابت ہوتے ہیں۔اگر آپ کا فون گیلا ہوجائے تو اسے ان بیگز سے بھرے جار میں ڈال دیں تو اس کے بچنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
    نمی سے نمک یا چینی جڑ گئی ہے؟
    اگر اس مسئلے کا سامنا ہے تو ایک سلیکا بیگ نمی سے متاثر چینی یا نمک کو برتن میں ڈال کر رکھ دیں، جو کچھ دیر میں نمی کو نچوڑ کر اس مسئلے کو حل کردے گا.
    آرائشی سامان کا تحفظ
    اگر تو آپ کے پاس سجاوٹ یا آرائش کا سامان ہے جو کسی خاص موقع پر ہی استعمال ہوتا ہے تو اسے بیگ میں رکھنے کے بعد اس کے ساتھ ایک یا 2 سلیکا بیگ رکھ دیں، وہ نمی سے محفوظ رہیں گے۔
    سفری بیگ میں بو پیدا نہ ہونے دیں
    ان کو اپنے سفری بیگز کے اندر ڈال دیں تو یہ بیکٹریا کی روک تھام کے ساتھ ساتھ کسی بری بو کو بھی دور کردیتے ہیں۔
    پرانی تصاویر کو محفوظ کریں
    اس کا ایک اور فائدہ پرانی تصاویر کو محفوظ کرنا ہے، اکثر تصاویر وقت کے ساتھ خراب ہونے لگتی ہیں تاہم کچھ سلیکا بیگز پرانی تصاویر کے ڈبے میں رکھ دیں تو وہ انہیں تنزلی یا خراب ہونے سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔
    ونڈ اسکرین کو دھندلا ہونے سے بچائیں
    موسم سرما میں اکثر دھند کی وجہ سے ونڈ اسکرین دھندلا جاتی ہے، آپ ونڈ اسکرین کے ساتھ ان بیگز کو رکھ کر آپ اس پر دھند جمنے سے روک سکتے ہیں۔
    ریزر بلیڈ کی زندگی بڑھائے
    یہ بیگز ریزر بلیڈ کی زندگی بھی بڑھاتے ہیں بس ریزر کو کچھ بیگز کے ساتھ کسی ڈبے میں رکھ دیں تو وہ بلیڈ میں موجود نمی کو چوس لیتے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.