Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹانک میں ٹریفک پولیس کی گاڑی پر دہشت گرد حملہ، 3 اہلکار شہید
    • بھارت اسلام آباد میں SCO قومی رابطہ کاروں کے اجلاس میں شرکت کرے گا
    • نیپال میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ سے 70 افراد ہلاک، 11 لاپتا
    • اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ
    • سعودی وزیر خارجہ واشنگٹن پہنچ گئے امریکی ہم منصب سے اہم مذاکرات آج
    • M-1 موٹروے اور جی ٹی روڈ اسلام آباد پشاور ٹریفک کیلئے بحال
    • CDA کا اسلام آباد میں جدید اسپورٹس ایریناز قائم کرنیکا فیصلہ
    • جاز کا ڈیجٹ اور یونیساک کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان
    • الامہ ہاسنگ سوسائٹی روات راولپنڈی کے مالکان سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے میں مصروف
    • الامہ جعلی ہاسنگ سوسائٹی نوسر باز مالکان کو جلد قانون کے شکنجے میں لائینگے، ترجمان راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا موقف
    • مشرق وسطیٰ جنگ کے تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: عمانی وزیر خارجہ
    • راولپنڈی سے اسلام آباد داخلی و خارجی راستوں پر قانونی شکنجہ مزید سخت
    • صدر مملکت آصف زرداری سے ملک ساحل سرمد خان کی ملاقات
    • پائیدار سیاحتی ترقی، بہتر بنیادی سہولیات مقامی برادریوں کی شمولیت کے لیے پرعزم ہیں: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
    • وزیراعظم کا وژن’ ورلڈ سکلز شنگھائی میں پاکستانی نوجوانوں کی شاندار کارکردگی
    • PTI اور حکام کے درمیان ملاقاتوں کے باوجودمارچ معاملے پر تعطل ختم نہ ہوسکا
    • بوچھال کلاں کا غائب ہونیوالا 15سالہ بچہ کاشان حیدر 23روز بعد بالآخر والدین کو مل گیا
    • انتظامیہ و بلدیہ افیسر کی عدم دلچسپی سے گوجر خان شہر مسائلستان کا گڑھ بن گیا
    • گوجر خان شہر میں مضر صحت دودھ کی فروخت، بیماریاں پھیلنے لگیں
    • راولپنڈی ،4 افراد گرفتار، چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    میاں بیوی کی عمروں میں کتنا فرق کامیاب شادی کی ضمانت ہوتا ہے؟

    By Daily Khabrainجنوری 2, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (ویب ڈیسک) شادی کا رشتہ خوشی، دکھ اور دیگر جذبات سے نکل کر اپنے اندر کچھ منفرد فوائد اور حقائق بھی چھپائے ہوئے ہوتا ہے جو ہم سب کے سامنے ہوتے ہیں۔جیسے شوہر اور بیوی کا اچھا تعلق جان لیوا امراض سے بچانے یا ان کا شکار ہونے پر جلد صحت یاب ہونے میں مدد دیتا ہے۔مگر ایک سوال ایسا ہے جو اکثر افراد کے ذہنوں میں اترتا ہے کہ شوہر اور بیوی کی عمروں میں کتنا فرق انہیں مثالی جوڑی بناسکتا ہے؟ویسے تو کچھ لوگوں کے لیے عمر نمبر سے زیادہ کچھ نہیں اور اس کا زندگی بھر کے رشتے سے کوئی تعلق نظر نہیں آتا مگر کچھ سائنسدانوں کے خیال میں ایک کامیاب تعلق اور عمر کے فرق میں تعلق موجود ہے۔امریکا کی ایمیری یونیورسٹی کے محققین نے اس بارے میں دلچسپ تحقیق کی ہے جس میں بتایا گیا کہ شادی شدہ جوڑے کی عمر میں کتنا فرق ان کے رشتے کو کامیاب یا ناکام بنانے میں کردار ادا کرسکتا ہے۔اس تحقیق میں 3 ہزار افراد کو شامل کیا گیا جو کہ شادی شدہ تھے۔محققین نے ان سب کے درمیان دلچسپ تعلق دریافت کیا اور وہ یہ تھا کہ عمر کا فرق جتنا زیادہ بڑھتا گیا، شادی کی ناکامی کا خطرہ بھی اتنا ہی بڑھ گیا۔محققین نے اس بارے میں کوئی واضح وجہ بیان نہیں کی مگر ان کا کہنا تھا کہ نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ جن جوڑوں کی عمروں میں فرق بہت زیادہ ہوتا ہے تو ان کے خیالات بھی کافی مختلف اور دلچسپیاں اور مقاصد بھی متضاد ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اگر جوڑے کی عمر میں 5 سال سے زیادہ کا فرق ہو تو ایک دوسرے سے لڑائیاں یا علیحدگی کا خطرہ 18 فیصد بڑھ جاتا ہے۔اگر عمر کا فرق 10 سال ہو تو یہ خطرہ 30 فیصد تک پہنچ جاتا ہے جبکہ 20 سال سے زیادہ کے فرق پر سب کچھ منفی ہی سمجھا جاسکتا ہے کیونکہ یہ خطرہ 95 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔اسی طرح اگر جوڑے کے درمیان تعلیمی فرق بھی بہت زیادہ ہو تو بھی ایک دوسرے سے علیحدگی کا امکان 43 فیصد ہوتا ہے۔تو پھر جوڑوں کے درمیان مثالی عمر کا فرق کونسا ہے؟تو اس کا جواب محققین کے مطابق ہم عمر جوڑے زیادہ مثالی ہوتے ہیں جبکہ ایک سے 3 سال کا فرق والے جوڑے بھی اسی گروپ کا حصہ ہیں۔تحقیق کے مطابق ایسے جوڑوں میں اس بات کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں کہ وہ زندگی بھر ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے اور ان کی ممکنہ علیحدگی کا خطرہ 3 فیصد سے بھی کم ہوتا ہے۔ویسے یہ سائنسدانوں کی رائے ہے جو ضروری نہیں ٹھیک ہو کیونکہ ایسا ضروری نہیں کہ عمر کا کم فرق شادی کامیاب بنادے یا زیادہ فرق ہونے پر علیحدگی ہوجائے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم

      ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں

      پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.