Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان نے چیس اولمپیاڈ میں اسرائیل کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کردیا
    • لاہور ہائیکورٹ نے محمد رضوان کی این سی سی آئی اے کے خلاف درخواست مسترد کردی
    • مسافر کی طبیعت خراب، اسلام آباد سے مانچسٹر جانے والی پی آئی اے پرواز میں ایمرجنسی
    • پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ کو ہرا کر ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
    • بارش کے باعث میچ منسوخ، بنگلہ دیش ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
    • پاکستان کا بھارت میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
    • عزت دار عورت شادی کے بعد بھی اپنے پہلے شوہر کی برائی نہیں کرتی، جو وقت ساتھ گزرا اچھا گزرا، شاید نصیب میں ساتھ اتنا ہی لکھا تھا: ثانیہ مرزا
    • ٹرمپ کی خلیجی رہنماؤں سے ایران جنگ پر اہم ملاقات، اگلے ہفتے نیویارک میں اجلاس
    • پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان
    • پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع
    • غزہ میں تباہ حال عمارت اچانک گر گئی 5 بچوں سمیت 14 جاں بحق
    • امریکی خارجہ پالیسی اسرائیل کے تابع نہیں:جے ڈی وینس
    • مکہ معاہدہ، حملے کی صورت میں مشترکہ ردعمل ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
    • چین کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے پر زور
    • میسی کا ارجنٹینا کو الوداع، بینن کے خلاف آخری میچ کھیلیں گے
    • مکہ مکرمہ پر مبینہ ڈرون حملے کی کوشش وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت
    • شائے گل کی وضاحت، ’پابلو‘ سے متعلق پوسٹ حانیہ عامر پر طنز نہیں تھی
    • مکہ مکرمہ کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
    • ایران میں قائداعظم کا بڑا دیواری خاکہ اسرائیل سے متعلق مؤقف نمایاں
    • دوسری بار ماں بننے کی امید نہیں تھی 41 سالہ ماہرہ خان کا انکشاف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    2 ہزار سال پرانا معمہ سائنسدانوں نے حل کرلیا؟

    By Daily Khabrainجنوری 31, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور( ویب ڈیسک) یہ انسانوں کا سب سے بڑا خوف ہوسکتا ہے کہ کسی فرد کو اس وقت مردہ قرار دے دیا جائے جب وہ زندہ ہو اور اتنا بے بس ہو کہ اس کی تردید بھی نہ کرسکے اور زندہ ہی دفن ہوجائے۔

    اور ایسا ہی کچھ انسانی تاریخ کے ایک عظیم ترین فوجی کمانڈر سکندر اعظم کے ساتھ ہوا۔

    2 ہزار سال سے ان کی موت معمہ بنی ہوئی ہے کہ کیا انہیں زہر دیا گیا؟ بہت زیادہ شراب نوشی اس کی وجہ بنی؟ یا ملیریا یا ٹائیفائیڈ کا شکار ہوئے؟

    اب ایک نئی تحقیق میں خیال پیش کیا گیا ہے جو کہ سب سے بدترین بھی ہے۔

    کہا جاتا ہے کہ سکندر اعظم کی لاش 6 دن تک گلنا شروع نہیں ہوئی تھی اور قدیم یونانیوں نے اسے دیوتا ہونے کی نشانی قرار دیا تھا۔

    مگر نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سکندر ایک ایسے آٹو امیون مرض کا شکار ہوئے جس میں جسم مفلوج ہوجاتا ہے اور مریض دوسروں سے رابطہ کرنے سے قاصر ہوجاتا ہے۔

    ایسا ہی سکندر کے ساتھ ہوا اور ان کے ساتھیوں نے مردہ سمجھ کر 6 دن تک لاش سڑنے کا انتظار کیا اور اس دوران موت واقع ہوگئی۔

    نیوزی لینڈ کی اوٹاگو یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ سکندر ایک مرض گیولین بیرے سینڈروم (جی پی ایس) کا شکار ہوئے، جس میں جسمانی مسلز اچانک کمزور ہوجاتے ہیں کیونکہ جسمانی دفاعی نظام نروس سسٹم کو نقصان پہنچا دیتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس فوجی کمانڈر کی موت کے حوالے سے مختلف خیالات سامنے آتے ہیں۔

    356 قبل مسیح میں قدیم یونانی ریاست مقدنیہ میں پیدا ہونے والے سکندر کو 20 سال کی عمر میں بادشاہت ملی جس کے بعد وہ متعدد ممالک کو فتح کرنے میں کامیاب ہوئے، جن میں مصر، یونان، انڈیا کے کچھ حصے اور ایران شامل تھے۔

    سکندر کی موت 323 قبل مسیح میں 32 سال کی عمر میں بابل کے مقام پر ہوئی جو آج عراق میں شامل ہے۔

    ایسا کہا جاتا ہے کہ موت سے قبل سکندر کو بخار اور پیٹ میں درد کا سامنا ہوا اور بہت جلد وہ چلنے پھرنے اور بات کرنے سے قاصر ہوگئے۔

    محققین کا کہنا تھا کہ ہم نے جی بی ایس کے 10 کیسز دیکھے ہیں اور ان میں دماغ صحیح کام کررہا ہوتا ہے جبکہ باقی جسم مفلوج ہوجاتا ہے، ایسا صرف اسی مرض میں دیکھنے میں آتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس مرض کا شکار ہونے کے بعد ممکنہ طور پر سکندر کی نظر دھندلا گئی ہوگی جبکہ بلڈ پریشر اتنا کم ہوگیا ہوگا کہ ہوسکتا ہے کہ وہ کوما کا شکار ہوگئے ہوں، مگر اس بات کا امکان ہے کہ وہ اپنے ارگرد کے ماحول سے آگاہ ہوں اور لوگوں کی آوازیں سن رہے ہوں، تو ہوسکتا ہے کہ انہوں نے اپنی جانشینی پر اپنے جنرلوں کو لڑتے ہوئے سنا ہو، مصری کاریگروں کی آمد کو سنا ہو اور حنوط کرنے کے عمل کے آغاز کو محسوس کیا ہو۔

    اس عہد میں موت کے اعلان کے لیے سانس کی بجائے نبض پر انحصار کیا جاتا تھا اور اگر سکندر کا جسم مفلوج ہوگا تو سانس بہت مدھم ہوگئی ہوگی جبکہ جسم کو درجہ حرارت برقرار رکھنے میں جدوجہد کا سامنا ہوگا، آنکھوں کی پتلیاں ایک جگہ ٹھہر چکی ہوں گی۔

    سکندر کا جسم مرنے کے بعد گلنا شروع نہیں ہوا جو کہ کوئی کرشمہ نہیں بس اس سادہ امر کی نشانی ہے کہ ان کی موت واقع نہیں ہوئی تھی۔

    محققین کا کہنا تھا کہ جی بی ایس کی تشخیص سے سکندر کی موت کے حوالے سے متعدد امور کی وضاحت ہوجاتی ہے۔

    اگر یہ خیال ثابت ہوا تو یہ تاریخ کی ایک مقبول ترین شخصیت کے عبرتناک انجام کا عندیہ بھی ثابت ہوگا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان

      پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع

      غزہ میں تباہ حال عمارت اچانک گر گئی 5 بچوں سمیت 14 جاں بحق

      پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ

      عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.