تازہ تر ین

کنگنا رناوت نے اپنے میڈیا کو ”بکاﺅ اور ملک دشمن“ قرار دے دیا

 ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے میڈیا کو نالالق، بکاو¿ اور ملک دشمن قرار دے دیا۔کنگنا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے بھارتی میڈیا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ اچھے ب±رے لوگ ہوتے ہیں، میڈیا نے مجھے عزت دی اور میں یہ بھی سمجھتی ہوں کہ میری کامیابی میں میڈیا کا ہاتھ ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میڈیا میں ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو ملک پر دیمک کی طرح چپٹا ہوا ہے جو جھوٹی افواہیں پھیلاتے اور ملک دشمن سوچ کو پروان چڑھاتے ہیں۔کنگنا نے کہا کہ چند صحافیوں نے میرے خلاف ایک گروپ بنایا ہے اوراس گروپ میں شامل نام نہاد صحافیوں نے مجھے دھمکیاں دینی بھی شروع کردی ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ میری کوریج پر پابند عائد کردیں گے اور میرا مستقبل بر باد کردیں گے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان جیسے صحافیوں کو خریدنے کے لئے لاکھوں روپے نہیں چاہیے کیوں کہ یہ لوگ اتنے سستے ہیں کہ پچاس ساٹھ روپے میں بک جاتے ہیں۔ انہوں نے کہ اگر ان جیسے لوگوں کی چلتی تو آج میں انڈیا کی ٹاپ اور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ نہ ہوتی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain