Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستانی مارشل آرٹسٹ محمد راشد نسیم کا نیا عالمی ریکارڈ، ایک منٹ میں 62 مٹی کی پلیٹیں توڑ دیں
    • ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ
    • جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی
    • پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا
    • وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور
    • سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
    • امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
    • کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
    • این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
    • لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
    • تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دبنگ ہیرو ایک بار پھر ’رادھے‘ بننے کو تیار

    By Daily Khabrainجولائی 11, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بالی وڈ (ویب ڈیسک)بالی وڈ ہیرو سلمان خان یوں تو ان دنوں اپنی آنے والی ایکشن کامیڈی فلم ’دبنگ تھری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، تاہم ان کے مداحوں کے لیے ایک اور اچھی خبر ہے۔اطلاعات ہیں کہ سلمان خان تقریبا ڈیڑھ دہائی بعد دبنگ ہیرو بننے کے بعد ایک بار پھر رومانوی ہیرو ’رادھے‘ بنیں گے۔جی ہاں، خبریں ہیں کہ 2003 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی رومانٹک بلاک بسٹر فلم ’تیرے نام‘ کا سیکوئل بنایا جائے گا۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق ’تیرے نام‘ کے ہدایت کار ستیش کشک نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ بلاک بسٹر فلم کا سیکوئل بنایا جائے۔رپورٹ کے مطابق ستیش کشک اور سلمان خان آنے والی فلم ’کاغذ‘ کو مل کر بنا رہے ہیں جس میں منال ٹھاکر اور پنکج ترپاتھی مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔’کاغذ‘ کی ہدایات ستیش کشک دے رہے ہیں، تاہم اسے پروڈیوس سلمان خان کر رہے ہیں۔اسی فلم کے حوالے سے بات کرنے کے دوران ستیش کشک نے اشارہ دیا کہ مستقبل میں وہ اپنی کامیاب فلم ’تیرے نام‘ کا سیکوئل بنا سکتے ہیں۔ستیش کشک کا کہنا تھا کہ انہیں علم ہے کہ مداح بھی چاہتے ہیں کہ سلمان خان ایک بار پھر ’رادھے‘ کے روپ میں دکھائیں دیں اور ممکنہ طور پر آنے والے وقت میں اس پر سوچا جا سکتا ہے۔اگرچہ ستیش کشک نے واضح طور پر نہیں بتایا کہ وہ ’تیرے نام‘ کا سیکوئل بنائیں گے یا نہیں، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی جانب سے فلم کے حوالے سے بات کیے جانے کا مطلب یہ ہے کہ وہ اس کا سیکوئل بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔دوسری جانب سلمان خان نے بھی واضح طور پر ’تیرے نام‘ کے سیکوئل بنانے کے حوالے سے کچھ نہیں کہا۔خیال کیا جا رہا ہے کہ اگر ’تیرے نام‘ کا سیکوئل بنایا گیا تو نئی فلم کی کہانی وہیں سے شروع کی جائے گی، جہاں پہلی فلم کی کہانی ختم ہوئی تھی۔پہلی فلم کی کہانی ’تیرے نام‘ کی ہیروئن نرجرا (بھمیکا چاولہ) کی جانب سے خودکشی کیے جانے اور سلمان خان کے دماغی مرض میں مبتلا ہوکر آشرم گھر میں پناہ لینے پر ختم ہوئی تھی۔خیال کیا جا رہا ہے کہ نئی فلم کی کہانی وہیں سے شروع ہوگی اور سیکوئل میں بھمیکا چاولہ کی جگہ نئی اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے تصدیقی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔’تیرے نام‘ کو 2003 میں ریلیز کیا گیا تھا اور یہ فلم فیشن اور ہیئر اسٹائل کے حوالے سے ٹرینڈ سیٹر بن گئی تھی اور ہندوستان سمیت پاکستان میں بھی سلمان خان کے مداح ان جیسے ہیئر اسٹائل کو اپنانے لگے تھے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایڈ شیرن کے ٹور سے علیحدگی کے بعد میکلمور کا ’فری فلسطین‘ ٹور کا اعلان

      کترینہ کیف پر باڈی شیمنگ کا الزام ڈاکٹر اعجاز واریس کو تنقید کا سامنا

      شائے گل کی وضاحت، ’پابلو‘ سے متعلق پوسٹ حانیہ عامر پر طنز نہیں تھی

      تازہ ترین

      ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

      جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی

      پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا

      وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.