Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جان ریمبو کے بیٹے نے گریجویشن مکمل کر لی، اداکار خوشی سے نہال
    • سکندر رضا نے 40 سال کی عمر میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی
    • ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق معروف ریسلر جمبو بریٹا انتقال کر گئے
    • ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے دوسرے میچ میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
    • پیپلز پارٹی کی اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شرکت کی دعوت
    • بھارت: اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 افراد کی ہلاکت کا خدشہ
    • سنگاپور کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
    • 1 ماہ قبل اسرائیل میں سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے والی جمہوریہ چیک کی سفارتکار ٹریفک حادثے میں ہلاک
    • منہ کی مدد سے برف کے ٹکڑے منتقل کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
    • اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف پاکستان چائنا فرینڈشپ ہاسپٹل کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کررہے ہیں
    • اسسٹنٹ کمشنر غازی کی زیرِ نگرانی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری
    • اٹک:منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان پولیس کی حراست میں ۔
    • خودمختار مصنوعی ذہانت کیلئے شہریوں کی حکمتِ عملی ضروری ہے، عامر ابراہیم
    • اے آئی پالیسی پر عملدرآمد میں تاخیر، ڈیٹا سینٹرز تاحال قائم نہ ہو سکے
    • اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
    • علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ناصر محمود بسر کے79ویں اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔
    • پاکستان اور چین کے درمیان گرین چینل فعال کرنے کے معاہدے پر دستخط
    • آراے بازار پولیس کی کارروائی،ڈینگی ٹیم سے مزاحمت کرنے والا شخص گرفتار
    • ٹیلی نار مسلسل تیسرے سال پی ٹی اے کی سائبر سیکیورٹی میں نمبر 1 قرار
    • گندگی کے ڈھیر اور بند نالیاں شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بنے ہوئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شاہد کپور نے سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا

    By Daily Khabrainجولائی 14, 2019
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی فلم ”کبیر سنگھ“ رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے کے ساتھ 5 ریکارڈز بنانے میں کامیاب ہوگئی۔سال 2019 بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کے لیے بہت اچھا ثابت ہوا ہے۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم ”کبیر سنگھ“ رواں برس کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔ ترن آدرش کے مطابق فلم ریلیز کے صرف 24 روز (3 ہفتوں) میں 255 کروڑ 89 لاکھ روپے کماکر بلاک بسٹر ثابت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی فلم نے ریلیز کے محض 3 ہفتوں میں 5 ریکارڈز بنالیے ہیں۔ہندی سینما کی 10 سب سے زیادہ بزنس کرنیوالی فلموں میں شامل۔ہندی سینما میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں ”کبیر سنگھ“ دسویں نمبر پر شامل ہوگئی ہے۔ سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں باہوبلی2، 511 کروڑ کے ساتھ پہلے نمبر پر، دنگل 387 کروڑ کے ساتھ دوسرے، سنجو 342 کروڑکے ساتھ تیسرے، پی کے 340 کروڑ کے ساتھ چوتھے، ٹائیگر زندہ ہے 339 کروڑ کے ساتھ پانچویں، بجرنگی بھائی جان 320 کروڑ کے ساتھ چھٹے، پدماوت 302 کروڑ کےساتھ ساتویں، سلطان 300 کروڑ کے ساتھ آٹھویں، دھوم3، 284 کروڑ کے ساتھ نویں اور کبیر سنگھ 255 کروڑ کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔شاہد کپور کی پہلی سولو سپر ہٹ فلم۔شاہد کپور کے کیریئر کی اب تک کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”پدماوت“ تھی لیکن اس فلم میں اداکار رنویر سنگھ بھی شامل تھے۔ تاہم ”کبیر سنگھ“ شاہد کپور کے کیریئر کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی پہلی سولو سپر ہٹ فلم بن گئی ہے۔آسٹریلیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی فلم۔کبیر سنگھ جہاں بھارت میں کمائی کے نئے ریکارڈ بنارہی ہے وہیں آسٹریلیا میں بھی یہ فلم سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بالی ووڈ فلم بن گئی ہے۔ آسٹریلیا میں ”کبیر سنگھ“ نے گلی بوائے، اڑی، بھارت، اورساﺅتھ انڈین فلم پیٹا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔2019 کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم۔شاہد کپور اور کیارا ایڈوانی کی”کبیرسنگھ“ بھارتی باکس آفس پر 2019 کی اب تک کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی دوسری فلم بن گئی ہے اس سے آگے ہالی ووڈ فلم ”اوینجرز؛ اینڈ گیم“ ہے جس نے بھارت میں 373 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔سب سے جلدی 200 کروڑ کمانے والی فلم۔فلم ”کبیر سنگھ“ نے ریلیز کے محض 13 دنوں میں 200 کروڑ کماکرجہاں نیا ریکارڈ قائم کیا وہیں سلمان خان کی فلم ”بھارت“ کا ریکارڈ توڑ دیا جس نے ریلیز کے 14 دنوں میں 200 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      جان ریمبو کے بیٹے نے گریجویشن مکمل کر لی، اداکار خوشی سے نہال

      تمنا بھاٹیا نے انو کپور کے نازیبا تبصرے پر ردعمل کا اظہار کر دیا

      ماں بننے کے بعد وزن پر تنقید، کترینہ کیف نے خاموشی توڑ دی

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.