Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا
    • مارچ کی تیاری مکمل، عمران خان کی رہائی سمیت 3 مطالبات ہیں: پی ٹی آئی
    • سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب
    • رونالڈو کے حق میں پیئرز مورگن بول پڑے، ہیری کے انکل کو خبردار کردیا
    • پی ایس ایکس میں زبردست سیل آف، 1332 پوائنٹس کی کمی
    • نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا نام تبدیل کر کے سائبر پولیس رکھنے کی تجویز
    • لاہور ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی بھرتی کے نتائج کا اعلان
    • راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ 30 ارب اضافی خرچ ہونے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا
    • وزیراعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام ، چکوال میں اجتماعی شادیوں کی تقریب
    • زکریا ضیا نے آئی سی سی آئی کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا
    • چکوال شہری میں بیوٹیفکیشن پلان کے تحت راستوں کی بندش سے تاجر، شہری پریشان
    • CDA چیئرمین کا ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ، ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ
    • علیمہ خانم کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کا فیصلہ ایک بار پھر موخر
    • اسلام آباد پولیس کے اہلکار نفیس اقبال کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
    • وزارت مذہبی امور نے لیبر کوٹہ کی درخواستوں کیلئے حج پورٹل فعال کر دیا
    • ہم پر تنقید کریں یا تعریف، میڈیا آزاد ہے: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
    • میونسپل کارپوریشن کی غفلت، راولپنڈی ایک بار پھر "تجاوزات سٹی” بن گیا
    • 3 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار، 6 مسروقہ موٹر سائیکل و رقم اور اسلحہ برآمد
    • جوبلی لائف انشورنس اور یونی کرو سولیوشنز کی شراکت داری
    • اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سیدہ زینب حسین سے صحافیوں کے وفد کی ملاقات
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ماہرہ خان نے منگنی کی افواہوں پر وضاحت کردی

    By Daily Khabrainاگست 23, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(ویب ڈیسک)اداکارہ ماہرہ خان جن کی حال ہی میں ایکشن ڈرامہ فلم ’ سپر اسٹار‘ ریلیز ہوئی تھی، یوں تو وہ ان دنوں اپنی فلم کی کامیابی پر خوش ہیں۔تاہم انہوں نے رواں برس مئی میں اپنی منگنی کی افواہوں سمیت دیگر افواہوں پر پہلی بار وضاحت کردی۔رواں برس مئی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ پاکستانی اداکارہ نے ترکی میں اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی۔رپورٹ میں کسی کا حوالہ دیے بغیر ماہرہ خان کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر کو دیکھ کر اندازے سے بتایا گیا کہ اداکارہ نے دیرینہ دوست سلیم کریم سے منگنی کی۔بھارتی اخبار کی جانب سے رپورٹ شائع کرنے کے بعد ماہرہ خان کی منگنی کی خبریں انٹرنیٹ اور میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔خبریں وائرل ہونے کے بعد جہاں ماہرہ خان سے منسلک قریبی ذرائع نے بتایا تھا کہ اداکارہ کی منگنی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔اداکارہ کے قریبی افراد کے مطابق ماہرہ خان دوستوں کے ساتھ ترکی میں ایک دوست کی شادی میں شرکت کے لیے گئی تھیں۔اور اب اداکارہ نے بھی منگنی کی خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دوستوں کے خرچ پر ہی ان کی شادی میں شرکت کرنے گئی تھیں۔بول ٹی وی کے پروگرام ’بول نائٹس ود احسن خان‘ میں بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے دلچسپ انداز میں کہا کہ وہ تو دوستوں کی شادی میں شرکت کے لیے گئی تھیں مگر ان کی منگنی کی جھوٹی افواہیں پھیلائی گئیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میڈیا میں ہر جگہ ان کی منگنی کے چرچے ہونے اور ان کی تصاویر شائع ہونے پر انہیں اپنی شادی میں مدعو کرنے والے دوست ناراض ہوگئے اور کہا کہ ہر جگہ ان کی ہی خبریں چل رہی ہیں اور ان کی شادی کا کوئی ذکر ہی نہیں ہو رہا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے دوستوں کو سمجھایا کہ میڈیا کی غلط خبروں میں ان کی کوئی غلطی نہیں۔اداکارہ نے واضح کیا کہ نہ صرف ان کی منگنی بلکہ ان سے متعلق مختلف قسم کی جھوٹی خبریں میڈیا میں چلتی رہتی ہیں۔انہوں نے پروگرام میں یہ بھی بتایا کہ انہیں اپنے متعلق میڈیا میں چلنے والی ایک افواہ بہت اچھی لگی اور ان کی خواہش تھی کہ کاش وہ سچ ہوجائے۔ماہرہ خان نے بتایا کہ یوٹیوب پر ان کے گھر سے متعلق 2 ویڈیوز وائرل ہیں، جن میں عالیشان گھر دکھا کر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ اداکارہ کے گھر ہیں۔انہوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ کاش ویڈیو میں دکھایا جانے والا ایک گھر حقیقت میں ان کا ہوجائے اور ان کی خواہش پوری ہوجائے۔ایک سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے ریما خان کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیا، تاہم ساتھ ہی انہوں نے میرا، مہوش حیات، صبا قمر اور آمنہ الیاس کو بھی اچھی اداکارائیں قرار دیا۔ایک اور سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کو ’جادوگر‘ رنبیر کپور کو ’تماشہ‘ اور بلال اشرف کو ’بے قرار‘ اداکار قرار دیا۔ماہرہ خان نے اعتراف کیاکہ انہوں نے بہت ہی کم کام کیا ہے لیکن لوگوں کا خیال ہے کہ انہوں نے بہت ہی زیادہ کام کیا ہے۔انہوں نے ایک اور خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ نعمان اعجاز اور ثانیہ سعید جیسی اداکاراﺅں کے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے پروگرام کے دوران فردوس جمال کو سینیئر اور ٹیلنٹڈ اداکار بھی قرار دیا۔خیال رہے کہ کچھ ہفتے قبل فردوس جمال نے ماہرہ خان کو عمر رسیدہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ نہ تو اچھی اداکارا ہیں اور نہ ہی ان کی عمر ایسی ہے کہ وہ ہیروئن کے کردار ادا کرسکیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایڈ شیرن کے ٹور سے علیحدگی کے بعد میکلمور کا ’فری فلسطین‘ ٹور کا اعلان

      کترینہ کیف پر باڈی شیمنگ کا الزام ڈاکٹر اعجاز واریس کو تنقید کا سامنا

      شائے گل کی وضاحت، ’پابلو‘ سے متعلق پوسٹ حانیہ عامر پر طنز نہیں تھی

      تازہ ترین

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      مارچ کی تیاری مکمل، عمران خان کی رہائی سمیت 3 مطالبات ہیں: پی ٹی آئی

      سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      رونالڈو کے حق میں پیئرز مورگن بول پڑے، ہیری کے انکل کو خبردار کردیا

      پی ایس ایکس میں زبردست سیل آف، 1332 پوائنٹس کی کمی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.