Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکا ایران مذاکرات میں تعطل، بھارتی اسٹاک مارکیٹ 6 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
    • ارکان اسمبلی کاریاستی حیثیت سے متعلق قرارداد میںدفعہ370 اور 35 اے شامل کرنے کا مطالبہ
    • اسلام آباد میں ڈینگی سے بچا اور ویکٹر کنٹرول آپریشنز میں تیزی
    • صدر بیرونی علاقہ سے خاتون کے 2 بچیوں سمیت اغوا کے مقدمہ میں اہم پیشرفت
    • راولپنڈی،غیر قانونی کال سینٹر کیخلاف کارروائی،61افراد گرفتار
    • چینی ہائبرڈ ٹیکنالوجی سے پاکستانی زرعی پیداوار میں اضافہ
    • 9مئی کے مقدمات میں گرفتاریاسمین راشدکی کشیدہ کاری نے سب کو حیران کر دیا
    • ڈکیتی چوری کی وارداتیں شہری نقدی موبائل فون گاڑیوں موٹر سائیکلوں سے محروم
    • ستھرا پنجاب ٹیمیں گھر کی دہلیز پر صفائی سہولیات کی فراہمی کیلئے سرگرم
    • غیرملکی خاتون سے مبینہ زیادتی، بیان قلمبند، میڈیکل رپورٹ جاری
    • پی ٹی آئی کے مطالبات جائز گورنر راج حکومت کے گلے پڑ جائے گا حافظ نعیم الرحمان
    • پی ٹی آئی احتجاج میں اشتعال انگیزی’مزید 2 افراد گرفتار
    • پنجاب میں فلو کیسز میں اضافہ صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں فلو ویکسین ندارد
    • کورونا کی علامات کے حامل مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی
    • پاکستان کو جدید ریل رابطوں’ نئے تجارتی راستوں سے جوڑنا چاہتے ہیں: احسن اقبال
    • لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس منسوخ ،مسافروں کو پاک بزنس ،کراچی ایکسپریس میں اکاموڈیٹ کیا گیا
    • شالیمار میں بیوہ خاتون سے زیادتی کا واقعہ ، ملزم گرفتار
    • پنجاب یونیورسٹی شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان کے زیراہتمام بین الاقوامی علمی کانفرنس
    • برائلر گوشت کی قیمت میں 30روپے کلو اضافہ
    • پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کا اعلان محض سیاسی دکھاوا تھا:اختیار ولی خان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ‘اپنی جانب اٹھنے والی ہر انگلی کو توڑ دینے والی لڑکی’

    By Daily Khabrainاگست 27, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی:(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے آخر کار اپنے نئے ڈرامے کا انتخاب کرلیا۔اداکارہ بہت جلد عدیل حسین کے ساتھ ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے ‘داسی’ میں مرکزی کردار کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔اس ڈرامے کے ٹیزرز بھی جاری کردیے گئے ہیں، جنہیں دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یہ ڈرامہ یقیناً ناظرین کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوسکتا ہے۔اس ڈرامے کی کہانی مصباح نوشین نے تحریر کی، جن کا ڈان سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماورا کی جانب سے اس ڈرامے میں کیا جانے والا کردار خاصہ دلچسپ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ڈرامے میں ماورا حسین سنہری نامی لڑکی کا کردار کرتی نظر آئیں گی، وہ اپنی والدہ کے ہمراہ ایک چھوٹے شہر میں زندگی گزارتی ہیں، وہ ڈرامے میں کسی مظلوم لڑکی کا نہیں، بلکہ ایسی لڑکی کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی، جو خود پر اٹھی ہر انگلی کو توڑنے کا حوصلہ رکھتی اور اپنے حق کے لیے کسی سے بھی لڑ سکتی ہے’۔انہوں نے مزید کہا کہ سنہری کے کردار کی ایک خاص دوست عالیہ بھی ہے جس کا کردار فریال محمود نبھارہی ہیں، جو بالکل اس ہی کی طرح مضبوط شخصیت کی مالک ہیں۔مصباح نوشین کے مطابق ‘اس ڈرامے میں متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی عام زندگی کو پیش کیا جائے گا۔ایک ٹیزر میں دکھایا گیا کہ عدیل حسین کسی کی جنازے پر غم زدہ ہیں، جسے دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ یہ منظر ان کے کردار کے والد کے انتقال کا ہے۔عدیل حسین کے کردار کے حوالے سے مصباح نوشین کا کہنا تھا کہ ‘عدیل حسین ڈرامے میں آہل صلاح الدین نامی لڑکے کا کردار نبھارہے ہیں جو ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھتا ہے، جس کے والدین نے اسے بچپن میں خوب نظر انداز کیا، اس کے والدین کے درمیان محبت جیسا کوئی رشتہ نہیں رہا۔ان کے مطابق ‘آہل کی والدہ اس سے بےحد محبت کرتی تھی تاہم آہل اپنی والدہ کے اس برتاو¿ کو نہیں بھول پائے گا جو آخری وقتوں میں اس کے والد کے ساتھ کیا گیا۔جس کے بعد آہل اپنے گھر کو چھوڑ دے گا اور کسی طرح سنہری کے گھر پہنچ جائے گا اور وہیں سے ان کی کہانی کا آغاز ہوگا۔ڈرامہ ‘داسی’ کی ہدایات محسن طلعت نے دی ہے، تاہم اب تک اس کی ریلیز کی تاریخ سامنے نہیں آئی۔خیال رہے کہ دونوں اداکار طویل عرصے سے اس ڈرامے کی شوٹنگ کررہے ہیں، اس دوران یہ خبریں بھی سامنے آئیں تھی کہ یہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے ہیں اور شادی کا ارادہ بھی کررہے ہیں۔ایسی بھی رپورٹس سامنے آئیں تھی کہ عدیل حسین نے اس حوالے سے ماورا کے والدین سے بھی ملاقات کی لیکن دونوں اداکاروں نے اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی بیان جاری نہیں کیا۔شوبز سے وابستیہ دونوں افراد سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتے نظر آتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کے افیئر کی قیاس آرائیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایڈ شیرن کے ٹور سے علیحدگی کے بعد میکلمور کا ’فری فلسطین‘ ٹور کا اعلان

      کترینہ کیف پر باڈی شیمنگ کا الزام ڈاکٹر اعجاز واریس کو تنقید کا سامنا

      شائے گل کی وضاحت، ’پابلو‘ سے متعلق پوسٹ حانیہ عامر پر طنز نہیں تھی

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.