Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو
    • سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب
    • پاکستانی افواج کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
    • ہاسنگ سوسائٹی مالکان NOCنہ ہونے کے باوجود شہریوں کو لوٹنے میں مصروف
    • صفائی ٹیکس کی ادائیگی کے باوجود جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر شہریوں کو شد ید مشکلات کا سامنہ
    • کا مطالبہ تسلیمICCI پلاسٹک بیگز کے معاملے پر تاجروں کو فوری ریلیفپ
    • GHQ حملہ کیس،شاہ محمود قرشی سمیت120سے زائد ملزمان کیخلاف سماعت ملتوی
    • یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس بحال، برآمد کنندگان کو سہولت ملے گی، جنید انوار چوہدری
    • آلوکی فی ایکڑ آمدنی دوسری فصلوں کے مقابلہ میں زیادہ ہوتی ہے،رپورٹ
    • فشریز ٹریننگ سب سنٹرراولپنڈی میں آن لائن ٹرینگ کورس کا آغاز 12 اکتوبرکو ہو گا
    • کمشنر راولپنڈی سلمان غنی کی زیر صدارت راولپنڈی ڈویلپمنٹ ا تھارٹی میں اجلاس
    • اٹک میں پروگرام ” دھی رانی” کے انعقاد کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ اجلاس
    • خواتین کی معاشی خودمختاری پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے ضروری: صدر ICCI
    • NHA کو مانسہرہ سے ناران ماڈل شاہراہ کی فیزیبلٹی تیار کرنیکی ہدایت
    • دو وثیقہ نویسوں کو مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
    • DCاٹک کا شہر کا دورہ، جاری ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لیا
    • ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کا اجلاس
    • اٹلی کے ورک ویزا کے نام پر شہری سے لاکھوں وصول کرنے والا ملزم راولپنڈی سے گرفتار
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لیکر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • مقدمہ قتل میں نامزد ملزم کو الزام ثابتہونے پر موت کی سزا سنادی گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کسی بھی قسم کے میٹھے مشروبات ذیابیطس کا شکار بنانے کے لیے کافی

    By Daily Khabrainاکتوبر 4, 2019
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (ویب ڈیسک)ذیابیطس ٹائپ 2 موجودہ عہد میں دنیا بھر میں وبا کی طرح پھیلنے والی ایسی بیماری ہے جو دیگر متعدد امراض کا خطرہ بھی بڑھا دیتی ہے۔ایسا مانا جاتا ہے کہ بہت زیادہ میٹھا کھانا یا سافٹ ڈرنکس کا استعمال ذیابیطس کا شکار بناسکتا ہے مگر اب انکشاف ہوا ہے کہ درحقیقت ہر طرح کے میٹھے مشروبات بھی اس خاموش قاتل مرض کا باعث بن سکتے ہیں۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ہارورڈ ٹی چی چن اسکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق میں بتایا یگا کہ مصنوعی (چینی) یا قدرتی مٹھاس والے تمام مشروبات کا زیادہ استعمال ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ بہت زیادہ بڑھا دیتے ہیں۔آسان الفاظ میں چینی سے بنے مشروبات جیسے سافٹ ڈرنکس یا سو فیصد فروٹ جوسز وغیرہ سب ذیابیطس ٹائپ ٹو کا شکار بناسکتے ہیں۔اسی طرح تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ مصنوعی مٹھاس یا سویٹنر والے مشروبات کا استعمال بھی ذیابیطس کا خطرہ کم نہیں کرتا تاہم ان میٹھے مشروبات کی جگہ پانی، کافی یا چائے کو دینا اس جان لیوا مرض سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔یہ پہلی تحقیق ہے جس میں ان مشروبات کے استعمال اور ذیابیطس ٹائپ ٹو کے خطرے کے درمیان طویل المعیاد تعلق کا جائزہ لیا گیا اور اس کے نتائج جریدے جرنل ڈائیبیٹس کیئر میں شائع ہوئے۔تحقیق کے دوران رضاکاروں کا 4 سال تک جائزہ لینے کے بعد نتیجہ نکالا گیا کہ روزانہ ایک سافٹ ڈرنک یا جوس کی جگہ پانی، کافی یا چائے (بغیر چینی کے) کو دینا ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا خطرہ 10 فیصد تک کم کردیتا ہے۔اس کے مقابلے میں میٹھے مشروبات کا زیادہ استعمال اسی دورانیے میں ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ 16 فیصد تک بڑھا سکتا ہے۔اس تحقیق میں ایک لاکھ 60 ہزار خواتین اور 35 ہزار مردوں کے غذائی ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا اور پھر ان سے 26 سال کے دوران ہر 4 سال بعد غذائی سروے بھروائے گئے تاکہ ان کی صحت اور طرز زندگی کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکے یا وہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار تو نہیں۔محققین نے پھر ان کے مشروبات میں تبدیلی، وزن اور مجموعی صحت کو بھی مانیٹر کیا۔محققین نے دریافت کیا کہ وقت گزرنے کے ساتھ زیادہ میٹھے مشروبات پینے والے افراد میں جسمانی وزن میں اضافے اور ذیابیطس ٹائپ ٹو کا شکار ہونے کے امکانات بڑھ گئے۔یہ نتائج زیادہ حیران کن نہیں کیونکہ یہ مشروبات جیسے سوڈا کیلوریز اور چینی سے بھرپور ہوتا ہے جو جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے جسے ذیابیطس کے خطرے کا بنیادی عنصر سمجھا جاتا ہے۔مگر اس تحقیق میں بتایا گیا کہ جسمانی وزن میں اضافے کو ہٹا کر بھی میٹھے مشروبات اور ذیابیطس ٹائپ ٹو کے درمیان براہ راست تعلق بھی موجود ہے۔تحقیق میں صرف 28 فیصد کیسز میں میٹھے مشروبات کے استعمال سے جسمانی وزن میں ضافے اور ذیابیطس کے خطرے کو ریکارڈ کیا گیا جس سے عندیہ ملتا ہے کہ دیگر عناصر بھی اس حوالے سے اہم کردار کرتے ہیں۔محققین کے مطابق ایک وجہ ان مشروبات کے استعمال سے جگر میں چربی کا ذخیرہ ہوسکتا ہے جو انسولین کی سرگرمیوں کو متاثر کرسکتا ہے۔مگر تحقیق میں فروٹ جوسز اور ڈائٹ مشروبات اور ذیابیطس کے درمیان تعلق زیادہ حیران کن ہے کیونکہ انہیں سافٹ ڈرنکس کے مقابلے میں صحت بخش متبادل سمجھا جاتا ہے۔محققین نے دریافت کیا کہ سو فیصد فروٹ جوس پینا بھی ذیابیطس کا خطرہ بہت زیادہ بڑھا سکتا ہے حالانکہ یہ سوڈا کے مقابلے میں زیادہ غذائی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے اور اس میں فائبر بھی موجود ہوتا ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ ڈائٹ مشروبات اور ذیابیطس کے درمیان تعلق کا مطلب یہ نہیں کہ یہ مشروبات میٹھے مشروبات جتنے نقصان دہ ہیں، کیونکہ کچھ افراد میں کسی قسم کا طبی عارضہ بھی اس کی وجہ ہوسکتا ہے، تو فروٹ جوسز کا استعمال اعتدال میں رہ کر کرنا ممکنہ طور پر نقصان دہ نہیں۔اس نئی تحقیق سے ایک بار پھر ثابت ہوتا ہے کہ میٹھے مشروبات صحت کے لیے کتنے نقصان دہ ہیں جبکہ چائے یا کافی جیسے مشروبات صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم

      ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں

      پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل

      تازہ ترین

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      پاکستانی افواج کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

      بھارتی نژاد نوی پلے نے نوبیل امن انعام 2026 جیت لیا

      پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.