Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹیسلا کی بغیر ڈرائیور والی سائبر کیب متعارف اسٹیئرنگ وہیل اور پیڈلز بھی نہیں
    • امریکا جلد ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملہ کرسکتا ہے: ٹرمپ
    • بھارت اور جاپان کے درمیان تاریخی ٹی20 میچ 22 ستمبر کو ہوگا
    • امریکا کا سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر کا بڑا دفاعی پیکج منظور
    • نظام مفلوج ہو چکا، 12 سے 15 صوبے بنا دیے جائیں: احسن اقبال
    • میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا مقرر کردیا گیا
    • امام الحق کا محمد وسیم کو قانونی نوٹس دینے کا فیصلہ
    • روس کا فلسطین کے لیے بڑا مالی وعدہ ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان
    • پاکستانی خاتون سیلینا خواجہ کا عالمی اعزاز 100 میل الٹرا ٹریل ریس اپنے نام کرلی
    • ٹگ آف وار میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بڑی فتح، ورلڈ نومیڈ گیمز میں کامیابی
    • سونا پھر مہنگا، پاکستان میں قیمت 5 لاکھ روپے فی تولہ کے قریب پہنچ گئی
    • امریکا عرب اور ایرانی خودمختاری دونوں کا احترام نہیں کرتا: ایرانی وزیر خارجہ
    • قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 12 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر
    • گلین میک گرا نے وسیم اکرم کو ٹیسٹ تاریخ کا بہترین لیفٹ آرم فاسٹ بولر قرار دے دیا
    • احتشام ہمایوں کی شاندار کامیابی تیونس میں J60 ڈبلز چیمپئن بن گئے
    • این ڈی ایم اے کا الرٹ، آئندہ 72 گھنٹے اہم قرار؛ چترال، دیر سوات، باجوڑ، مہمند، شانگلہ، بٹگرام، کوہستان اور مانسہرہ میں خطرہ
    • جیسن گلیسپی کا عاقب جاوید کو ’آئینہ دیکھنے‘ کا مشورہ، برطرفیوں پر سخت ردعمل
    • ہیٹ ویوز کا جان لیوا اثر فرانس میں 7 ہزار اضافی اموات
    • GTA VI نے نیٹ فلکس پر دھوم مچا دی 11.31ملین ویوز کے ساتھ ریکارڈ قائم
    • ازبکستان کی سینٹرم ایئر نے تاشقند، کراچی کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع کردیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ’عورت ہونے کے باوجود کم سن لڑکی کے طور پر پیش کیا گیا‘

    By Daily Khabrainاکتوبر 7, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    شہرہ آ(ویب ڈیسک)فاق فنٹیسی ڈراما ’گیم آف تھرونز‘ کا اختتام یوں تو رواں برس مئی میں ہوچکا، تاہم اب بھی دنیا بھر کے مداح ڈرامے کے سحر میں ڈوبے ہوئے ہیں اور مداحوں نے ڈرامے کے سیکوئل بنانے کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔اگرچہ اس ڈرامے کے تمام سیزن کی تمام اقساط کو پسند کیا جاتا رہا اور یہ خیال بھی کیا جا رہا تھا کہ ڈرامے کے آخری یعنی آٹھویں سیزن کی آخری قسط بہت ہی منفرد ہوگی،مداحوں کی مایوسی اپنی جگہ لیکن ڈرامے کے ختم ہونے کے بعد اس کے اداکاروں نے اپنے تجربات پر کھل کر بات کرنا شروع کی تھی اور اسی سلسلے میں ڈرامے کے اہم ترین کردار ’آریا اسٹارک‘ کا کردار نبھانے والی برطانوی اداکارہ میسی ولیمز نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    میسی ولیمز نے 14 برس کی عمر میں آریا اسٹارک کا کردار ادا کیا — اسکرین شاٹ/ ایچ بی او

    22 سالہ اداکارہ میسی ولیمز نے ’گیم آف تھرونز‘ سے ہی اداکاری کی شروعات کی تھی اور ان کا کردار ڈرامے کے 2011 میں ریلیز ہونے والے پہلے سیزن سے لے کر آخری سیزن تک رہا۔انہوں نے ڈرامے میں ’آریا اسٹارک‘ نامی ایک نوجوان لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو شاہی خاندان کے کم عمر ترین افراد میں سے ہوتی ہیں۔ڈرامے میں وہ ریاست کے شاہی خاندان کی بیٹی ہوتی ہیں جن کے پورے خاندان کو مخالف ریاست کے لوگ مار دیتے ہیں اور وہ خاندان کی اکیلی رہ جانے والی بیٹی ہوتی ہیں۔کم عمری میں خاندان کے قتل کیے جانے کے بعد آریا اسٹارک اپنی ریاست سے نکل کر جنگ لڑنے کی تربیت حاصل کرتی ہیں اور پھر کچھ عرصے میں وہ بہادر اور نڈر بن کر سامنے آتی ہیں اور اپنے مخالفین کو تلوار کے ایک ہی وار سے قتل کرنے لگتی ہیں۔جس وقت میسی ولیمز نے اس کردار کو ادا کرنا شروع کیا تھا اس وقت ان کی عمر محض 14 برس تھی اور ان کا کردار بھی 14 سے 16 برس کی درمیانی عمر کا تھا۔

    اداکارہ کے مطابق کردار کی وجہ سے مجھے کم عمر دکھایا جاتا رہا —فوٹو: اے ایف پی
    ’آریا اسٹارک‘ ایک ایسا کردار تھا جو ڈرامے کی تمام اقساط میں کم عمر دکھائی دیا اور اس کا حلیہ و لباس کسی لڑکی نہیں بلکہ لڑکے کی طرح ہوتا تھا۔اداکارہ میسی ولیمز جب تک کم عمر تھیں تب تک تو وہ اسے آسانی سے نبھاتی آرہی تھیں لیکن وہ بڑھتی عمر اور اپنی جسمانی ساخت کی تبدیلی کے بعد اس کردار کو نبھانے میں مشکلات کا شکار نظر آئیں۔انہوں نے اپنی مشکلات کا ذکر حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کیا۔اداکارہ میسی ولیمز نے حال ہی میں فیشن میگزین ’ووگ‘ کو دیے گئے خصوصی ویڈیو انٹرویو میں ’گیم آف تھرونز‘ کی شوٹنگ کے دوران خود کو پیش آنے والے مسائل پر بات کرنے سمیت اپنی پیشہ ورانہ اور خصوصی طور پر فیشن کیریئر پر بات کی۔
    میسی ولیمز کے مطابق چھاتی کے اوپر خاص طرح کا پٹہ ڈال کر لڑکے کی طرح دکھایا جاتا رہا —اسکرین شاٹ/ ایچ بی او

    اداکارہ کا یہ انٹرویو گزشتہ ہفتے 29 ستمبر سے 2 اکتوبر تک فرانس کے شہر پیرس میں ہونے والے فیشن ویک کے دوران شوٹ کیا گیا اور ویڈیو کے دوران انہیں فیشن ویک کی تیاریاں بھی کرتے دکھایا گیا۔انٹرویو میں 22 سالہ اداکارہ نے فیشن و فلم انڈسٹری کے حوالے سے کھل کر بات کی اور اپنے تجربات بتائے۔اداکارہ نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ جب انہوں نے گیم آف تھرونز میں اداکاری کرنا شروع کی تو وہ کم عمر تھیں تاہم وہ وقت کے ساتھ تیزی سے تبدیل ہوتی گئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ کم سن لڑکی سے خاتون میں بدل گئیں۔

    میسی ولیمز حال ہی میں پیرس فیشن ویک میں جلوہ گر ہوئی تھیں —فوٹو: انسٹاگرام

    میسی ولیمز کے مطابق گیمز آف تھرونز کے ابتدائی 2 سے تین سیزن میں انہیں ’آریا اسٹارک‘ کا کردار نبھانے میں تو پریشانی نہیں ہوئی تاہم جب ان کی جسمانی ساخت تبدیل ہوگئی تو انہیں مسئلہ ہوا۔اداکارہ کے مطابق جب انہوں نے خود میں بہت ساری جسمانی تبدیلیاں محسوس کیں اور انہیں احساس ہونے لگا کہ اب وہ ایک لڑکی نہیں بلکہ ایک خاتون بن چکی ہیں تب بھی انہیں کردار کے لیے پہلے کی طرح کا لباس دیا گیا جس سے وہ کم عمر دکھائی دینے سمیت کسی لڑکے کے طرح نظر آتی تھیں۔میسی ولیمز کے مطابق ڈرامے کی ٹیم نے لباس کی مدد سے ان کی بدلتی جسمانی ساخت کو ھانپ دیا تھا جس وجہ سے انہیں شرمندگی ہونے سمیت خود میں نسوانی کمی محسوس ہوتی تھی۔

    میسی ولیمز نے گیم آف تھرونز میں 8 سال تک کام کیا —فوٹو: انسٹاگرام

    انہوں نے بتایا کہ ان کے سینے پر خاص طرح کا ایک پٹا رکھا جاتا جس سے ان کی چھاتی چھپ جاتی اور وہ خود کو خاتون کے بجائے کم عمر بچی دکھلائے جانے پر نسوانی شرمندگی محسوس کرتی تھیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ جب سے ڈراما ختم ہوا ہے وہ خود کو نسوانی طور پر خوبصورت سمجھنے لگی ہیں اور ان کے لیے ایک نیا تجربہ ہے اور اب وہ خود کو ایک خاتون کے طور پر دیکھ کر پرسکون ہیں۔

    اداکارہ کے مطابق کم عمر دکھائے جانے پر شرمندگی ہوتی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

    میسی ولیمز کا کہنا تھا کہ وہ کئی سال تک گیم آف تھرونز کے کردار کی وجہ سے ایک مرد کی طرح دکھائی دیں تاہم اب وہ ایک خوبصورت خاتون کی طرح دکھائی دے رہی ہیں۔خیال رہے کہ گیم آف تھرونز میں آریا اسٹارک کا کردار ادا کرنے پر انہیں ’ایمی ایوارڈز‘ سمیت دیگر ایوارڈز بھی ملے اور انہیں اسی کردار سے مقبولیت کے بعد دیگر فلموں و ڈراموں میں کرداروں کی پیش کش ہوئی۔میسی ولیمز اب تک نصف درجن تک فلموں میں کام کر چکی ہیں جب کہ وہ نصف درجن سے زائد ڈراموں میں اداکاری دکھانے سمیت تھیٹر میں بھی اپنے فن کا مظاہر کر چکی ہیں۔

    اداکارہ نے اب تک نصف درجن فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘

      ڈزنی اسٹار کارلا جیفری 33 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

      روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.