Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اوباش ملزمان نے خاتون کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا دیا
    • زہریلا دودھ پینے سے 6 افراد کی حالت غیر ہو گئی
    • کوئی نا جائز ڈیمانڈ نہیں کی سہیل آفریدی 7 نکاتی مسودہ سامنے لے آئے لانگ مارچ کرک پہنچ گیا
    • پنجاب میں سڑکوں کے 5 منصوبے نجی شعبے کے سپرد حکومت کو 22 ارب کا ریونیو ملے گا مریم نواز نے افتتاح کر دیا
    • ایران نے جوہری منصوبے ترک کر دئیے ٹرمپ دوبارہ حملے پر دفاع کیلئے پہلے سے زیاد ہ تیار ہیں عراقچی
    • سہیل آفریدی مزاکرات کی ناکامی کے کا ذمہ دار حکومت نے سر جوڑ لیے شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات محسن نقوی کے گھر پہنچ گئے
    • اب کیا ہو گا سفارتی حلقوں کی سیاسی صورتحال پر گہری نظر سیکورٹی مزید سخت
    • ایران کے وزیر تیل نے استعفیٰ دے دیا’ایران کی سرکاری آئل کمپنی کے سربراہ کو قائم مقام وزیر تیل مقرر کردیاگیا
    • نئی حکومت کو تھوڑا وقت دیں، پونچھ کی غیر یقینی صورتحال کا پرامن حل نکالیں گے: ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان
    • چھوٹے یونٹس سے لوگ اپنی مرضی سے انتظامی سربراہ منتخب کر سکیں گے: مصطفی کمال
    • مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ہنگامی اجلاس، اسحاق ڈار شرکت کرینگے
    • ٹرمپ کی ایک اور پریس اسسٹنٹ نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
    • ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ
    • ہمارا سب سے پہلا مطالبہ عمران خان سے ملاقات ہے، اسد قیصر
    • ایران میں حکومت مخالف احتجاج کرنیوالے ایک اور شہری کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا
    • غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کیخلاف مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے
    • پاک افغان کشیدہ تعلقات: ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس آج ہوگا
    • آج صبح چاند خانہ کعبہ کے بالکل اوپر دکھائی دے گا
    • ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی 8دہشت گرد ہلاک
    • صرف پنجاب نہیں چاروں صوبوں میں چھوٹے یونٹس بننے چاہئیں: سعد رفیق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ‘ریاست مخالف’ مواد کا الزام: گرفتار صحافی کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا

    By Daily Khabrainفروری 17, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    (ویب ڈیسک )لاہور ہائی کورٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر مبینہ طور پر ‘ریاست مخالف’ پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار صحافی اظہار الحق کی درخواست ضمانت پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔عدالت عالیہ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے نجی ٹی وی ‘چینل فائیو’ اور اخبار ‘روزنامہ خبریں’ سے منسلک صحافی اظہار الحق کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔سماعت کے دوران صحافی کی طرف سے پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین عابد ساقی عدالت میں پیش ہوئے۔اس موقع پر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ماتحت عدالتوں نے حقائق دیکھے بغیر ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کی ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف ایف آئی اے کی تفتیش کو تسلیم کرنا منصفانہ ٹرائل کے خلاف ہے، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ صحافی اظہار الحق کے فیس بک پیج سے سیکڑوں غریب افراد کے مسائل کے لیے بھی آواز اٹھائی جارہی تھی۔وکیل کے مطابق صحافی کے خلاف پروینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کی دفعہ 11 اور 20 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے میں صحافی کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 505 ب ہ ی شامل کی گئی۔عدالت میں وکیل نے بتایا کہ ایف آئی اے نے بے بنیاد الزام لگا کر صحافی اظہار الحق کو گرفتار کیا ہے کیونکہ آئین کا آرٹیکل 19 آزادی اظہار رائے کی اجازت دیتا ہے، لہٰذا ان کے موکل کی ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔بعد ازاں عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی جواب آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ یاد رہے کہ صحافی اظہار الحق کو وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم ونگ نے گزشتہ ماہ کے آغاز میں گرفتار کیا تھا اور انہیں عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔تاہم 29 جنوری کو لاہور کی سیشن عدالت نے مبینہ طور پر ریاست مخالف پوسٹ کرنے پر گرفتار صحافی کی ضمانت بعد از گرفتار کی درخواست مسترد کردی تھی۔قبل ازیں ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے بھی صحافی اظہارالحق کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست خارج کر دی تھی۔اس وقت ایف آئی اے کے وکیل نے کہا تھا کہ ملزم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘فیس بک’ پر ریاست مخالف مواد اور پاکستان کا توہین آمیز ایڈیٹڈ قومی ترانہ شیئر کیا۔علاوہ ازیں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)، پنجاب یونین آف جرنلسٹس (پی یو جے) اور لاہور پریس کلب کے عہدیداروں نے پریس کلب کے رکن اور صحافی اظہارالحق کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔مذمتی بیان میں کہا گیا تھا کہ ایف آئی اے کی جانب سے صحافی کی گرفتاری آزادی اظہار رائے کو سلب کرنے کے مترادف اور غیر آئینی اقدام ہے۔پریس کلب کے عہدیداران نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا تھا کہ گرفتار صحافی کو فی الفور رہا کیا جائے اور ایف ائی اے اپنے غیر آئینی اقدام کی معافی مانگے ورنہ ملک بھر کے صحافی سراپا احتجاج ہوں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.