تازہ تر ین

کرونا سے بچنے کیلئے زہریلی شراب پینے سے 100 سے زائد افراد جاں بحق

تہران (ویب ڈیسک) ایران میں کورونا وائرس سے بچنے کی کوشش میں زہریلی شراب پینے سے 100سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ایرنی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران کچھ حسوں میں کورونا کی وجہ سے مرنے والوں سے زیادہ لوگ کورونا سے بچنے کیلئے زہریلی شراب پی کر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 1ہزار لوگ ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ ایرانی محکمہ صحت کورونا وائرس سے نبٹنے میں کی کوشش کررہا ہے کیونکہ اب تک ملک میں 17ہزار کورونا کیسز رجسٹر ہوچکے ہیں جبکہ 11سو افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور اب لوگوں نے زہریلی شراب پینا شروع کر کے حکومت کیلئے نیا مسئلہ کھڑا کردیا ہے۔ ایران میں کرونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق آج کے روز ایران میں کورونا وائر س کے باعث سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی جا رہی ہیں۔ صرف ایک دن میں 147 افراد اس خطرناک وائر س سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد ایران میں اموات کی ک±ل تعداد ایک ہزار 135 ہو گئی ہے۔محکمہ صحت کے عہدیدار نے ذرائع ابلاغ کی مدد سے اپیل کی کہ وہ تمام افرادغیر ضروری طور پر اپنے گھروں سے نہ نکلیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain