تازہ تر ین

ایمریٹس ایئر لائنز کے مسافروں کو اہم ہدایات جاری کر دی گئیں

دبئی(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی بین الاقوامی شہرت یافتہ ایمریٹس ایئر لائنز کی جانب سے کئی ہفتوں کی پروازوں کی بندش کے بعد محدود مسافر پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایمریٹس ایئر لائنز نے کورونا سے متعلق حفاظتی تدابیر بھی اپنانا شروع کر دی ہیں۔ ایمریٹس ایئر لائنز کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ تمام مسافروں کو روانگی کے وقت سے کم از کم تین گھنٹے پہلی ایئرپورٹس پر پہنچنا ہو گا۔کیونکہ انہیں جہاز میں سوار کرانے سے قبل ان کی سکریننگ کی جائے گی۔ اگر ان کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہوا یا ان کورونا کی علامات پائی گئیں تو انہیں جہاز میں سوار نہیں کیا جائے گا۔مسافروں کو اس موقع پر ماسک اور دستانے فراہم کیے جائیں گے، جن کا پہننا لازمی ہو گا۔اس کے علاوہ سینییٹائزر بھی دیا جائے گااور وقتاً فوقتاً مسافروں کو اپنے ہاتھوں کو سینیٹائز کرنے کی ہدایات بھی دی جائیں گی۔ایمریٹس کی فلائٹس میں مسافروں کو پہلے کی طرح اخبارات اور میگزین نہیں دیئے جائیں گے۔ جبکہ دورانِ پرواز فراہم کیا جانے والا کھانا بند پیکٹس میں ہو گا۔ روایتی کھانے پیش نہیں کیے جائیں گے۔جراثیم میں ہر آدھ گھنٹے بعد جراثیم کش ادویہ کا سپرے کیا جائے گا، مسافروں کے سامان پر بھی یہ سپرے کیا جائے گا۔ جبکہ ہر جہاز میں ہوا کی سرکولیشن کے لیے خصوصی بائیولوجیکل فلٹرز بھی نصب کیے جا رہے ہیں، جو ہوا میں موجود تمام جراثیموں کو تلف کرنے کا کام کریں گے۔جہاز کے ٹوائلٹ میں بھی سینیٹائزر کی سہولت موجود ہو گی، جبکہ ٹائلٹ کے دروازے پر آٹو میٹک طریقے سے مسافر پر جراثیم کش دوائی کا چھڑکاو ہو گا۔کچھ جہازوں میں مسافروں کا درجہ حرارت نوٹ کرنے کی خاطر تھرمل کیمرے بھی نصب کیے جا رہے ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جہاز کے اندر ہوا کے دباواور اس کی سرکولیشن ایسی ہوتی ہے کہ اس میں وائرس کا پھیلاوہوتا ہے اور نہ وہ اس میں زندہ رہ سکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain