تازہ تر ین

دھڑ جڑے جڑواں بھائی 68 برس کی عمر میں چل بسے

نیویارک:(ویب ڈیسک) امریکا سے تعلق رکھنے والے دھڑ جڑے جڑواں بھائی رونی اور ڈونی گلیون 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، دونوں بھائیوں کو ایک دھڑ کے ساتھ  سب سے زیادہ زندہ رہنے کا اعزا حاصل تھا۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں بھائیوں کا انتقال چار روز قبل 7 جولائی کو ہوا، انہوں نے 2014 میں اپنی 63ویں سالگرہ منا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرا کے اعزاز حاصل کیا تھا۔رونی اور ڈونی امریکی ریاست اوہیو کے شہر بیاورک کریک میں رہتے تھے۔ اُن کی پیدائش اکتوبر 1951 میں ہوئی، دونوں کا پیٹ اور اندورنی اعضا ایک جبکہ سر ، ہاتھ اور پیر علیحدہ علیحدہ تھے۔ڈاکٹرز نے پیدائش کے بعد بچوں کا معائنہ کر کے والدین کو مشورہ دیا تھا کہ اُن کو الگ کروانے کا آپریشن خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved