تازہ تر ین

مقبوضہ کشمیر میں جنگلی ریچھ کا 55 سالہ بزرگ پر حملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

سری نگر:(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے  علاقے سری نگر میں جنگلی ریچھ نے شہری پر اچانک حملہ کیا جس کی  دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق واقعہ گزشتہ جمعرات مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں متنازع علاقے میں اُس وقت پیش آیا کہ جب 55 سالہ بزرگ شہری غلام قادر شیخ اپنے کام میں مصروف تھے۔بزرگ شہری اپنے کام میں مصروف تھے کہ اسی دوران ریچھ نے اُن پر حملہ کیا اور انہیں زخمی کردیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریچھ نے غلام قادر شیخ کو پوری طرح سے دبوچ لیا تھا۔صورت حال کو دیکھ کر وہاں موجود ایک شخص ڈنڈا لے کر آیا اور پھر اُس نے متاثرہ شہری کو بچانے کے لیے ریچھ کو زور زور سے ڈنڈے مارے تاکہ وہ گرفت چھوڑ دے۔ڈنڈے پڑنے کے باوجود ریچھ نے شہری کے بازوؤں کو زور سے پکڑا ہوا تھا اور وہ زور زور سے چیخ رہا تھا۔ شہری نے ہمت نہیں ہاری اور ایک زور دار ڈنڈا ریچھ کے سر پر دے مارا جس کے بعد اُس نے غلام قادر کو چھوڑ دیامتاثرہ شہری کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اُس کی حالت خطرے سے باہر قرار دی۔رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں ریچھ کے عام لوگوں پر حملے کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے وہاں کے شہری شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain