Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امام الحق کا محمد وسیم کو قانونی نوٹس دینے کا فیصلہ
    • روس کا فلسطین کے لیے بڑا مالی وعدہ ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان
    • پاکستانی خاتون سیلینا خواجہ کا عالمی اعزاز 100 میل الٹرا ٹریل ریس اپنے نام کرلی
    • ٹگ آف وار میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بڑی فتح، ورلڈ نومیڈ گیمز میں کامیابی
    • سونا پھر مہنگا، پاکستان میں قیمت 5 لاکھ روپے فی تولہ کے قریب پہنچ گئی
    • امریکا عرب اور ایرانی خودمختاری دونوں کا احترام نہیں کرتا: ایرانی وزیر خارجہ
    • قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 12 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر
    • گلین میک گرا نے وسیم اکرم کو ٹیسٹ تاریخ کا بہترین لیفٹ آرم فاسٹ بولر قرار دے دیا
    • احتشام ہمایوں کی شاندار کامیابی تیونس میں J60 ڈبلز چیمپئن بن گئے
    • این ڈی ایم اے کا الرٹ، آئندہ 72 گھنٹے اہم قرار؛ چترال، دیر سوات، باجوڑ، مہمند، شانگلہ، بٹگرام، کوہستان اور مانسہرہ میں خطرہ
    • جیسن گلیسپی کا عاقب جاوید کو ’آئینہ دیکھنے‘ کا مشورہ، برطرفیوں پر سخت ردعمل
    • ہیٹ ویوز کا جان لیوا اثر فرانس میں 7 ہزار اضافی اموات
    • GTA VI نے نیٹ فلکس پر دھوم مچا دی 11.31ملین ویوز کے ساتھ ریکارڈ قائم
    • ازبکستان کی سینٹرم ایئر نے تاشقند، کراچی کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع کردیں
    • ایران کے خلاف فوجی، معاشی اور خفیہ کارروائی کے آپشنز کھلے ہیں: جے ڈی وینس
    • چین میں بچوں کو اسکول پہنچانے کا انوکھا حل 288 میٹر بلند لفٹ تیار
    • کُسل مینڈس انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر اسالنکا سری لنکا کی قیادت کریں گے
    • آسٹریلوی ٹینس اسٹار نک کرگیوس ڈوپنگ کیس میں معطل
    • نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ذاد کشمیر کی ترقی اوالین ترجیح وزیراعظم شہباز شریف
    • موسیٰ کا مصلیٰ سے واپسی پر آئرش کوہ پیما لاپتہ الیگزینڈر مردہ حالت میں مل گئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ہندوتوا سرکار کے خلاف کشمیری پوری جرات اور جواں مردی سے برسرِپیکار ہیں. عمران خان

    By Daily Khabrainجولائی 13, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دنیا بھر کے کشمیری 13 جولائی 1931 کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج یوم شہدائے کشمیر منارہے ہیں

    اسلام آباد(ویب ڈیسک ) لائن آف کنٹرول(ایل او سی) کے دونوں اطراف اور دنیا بھر کے کشمیری 13 جولائی 1931 کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج (13 جولائی کو) یوم شہدائے کشمیر منارہے ہیں اس موقع پر آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر میں کشمیر کے عوام کی منصفانہ جہدوجہد کی حمایت کے لیے ریلیوں، سیمینارز اور ویبینارز کا انعقاد کیا جائے گا.واضح رہے کہ 13 جولائی 1931 کو ڈوگرہ مہاراجہ کی فوج نے عبد القدیر نامی نوجوان کے خلاف عدالتی کارروائی کے دوران یکے بعد دیگرے 22 کشمیری نوجوانوں کو سری نگر سینٹرل جیل کے باہر شہید کردیا تھا عبدالقدیر نے کشمیری عوام کو ڈوگرہ راج کے خلاف متحد ہونے کو کہا تھا.

    13 جولائی 1931 کو نماز ظہر کے وقت ایک نوجوان نے اذان دینا شروع کی تھی کہ ڈوگرہ مہاراجہ کے سپاہیوں نے اسے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا لیکن اذان دینے کا سلسلہ جاری رہا اور اذان مکمل ہونے تک 22 نوجوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا ‘اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے مختلف ٹوئٹس میں کہا کہ آج یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر ہم جموں و کشمیر پر غیرقانونی و جابرانہ بھارتی قبضے کے خلاف جاری جدوجہد پر اہل کشمیر کو سلام پیش کرتے ہیں‘وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 13 جولائی 1931 کے شہدا آج کی کشمیری مزاحمت کے اسلاف تھے.

    اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ان اولادوں نے نسل در نسل آزادی کے لیے اپنی جانیں نچھاور کی ہیں اور آج بھی وہ ڈیموگرافک انجینئرنگ کے ذریعے کشمیریوں اور ان کی شناخت کو ختم کرنے پر بضد نسل پرست ہندوتوا سرکار کے خلاف پوری جرات اور جواں مردی سے برسرِپیکار ہیں. انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اہلِ کشمیر کے حقِ خود ارادیت کی حمایت کی ہے اور بھارت کے غیر قانونی قبضے سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی مکمل آزادی تک پاکستان اس کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا، آزادی کا وہ دن اب زیادہ دور نہیں’دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ یوم شہدائے کشمیر، بہادر کشمیریوں کی جانب سے ادا کی گئی آزادی کی قیمت کی یاد دلاتا ہے.ٹوئٹ میں کہا کہ گیا کہ ان کے لہو کے ایک ایک قطرے کو نہ فراموش کیا جائے گا اور نہ ہی اسے معاف کیا جائے گا، دہائیوں پر محیط بھارتی مظالم ناقابل تسخیر جذبے اور جائز آزادی کی جدوجہد کو دبانے میں ناکام رہے، انشااللہ کامیابی ان کا مقدر ہوگی‘علاوہ ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر جاری بیان میں کہا کہ میں جموں و کشمیر کے 22 نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جن کی بہادری نے سفاک ڈوگرہ قوتوں کی صورت میں 1931 میں خود ارادیت کے لیے دہائیوں پرانی جدوجہد کو پھر منظم کیا.وزیر خارجہ نے کہا کہ آج تک اس حق کے لیے کشمیریوں کی قربانیاں جاری ہیں، کوئی قابض قوت بہادر کشمیریوں کے جذبے پر غالب نہیں آسکتی‘ اس موقع پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ 1930 میں 22 کشمیریوں نوجوانوں نے ڈوگرہ راج کا مقابلہ کیا اور بہادری کی ایک تاریخ رقم کی. شہباز شریف نے کہا کہ 5 اگست کے بعد بھارت کی جانب سے تشدد میں اضافے کے باوجود ہر عمر اور ہر صنف کے کشمیری آج اپنی خون سے مودی کی فسطائیت (فاشزم ) کو چیلنج کررہے ہیں، وہ مستقبل کی امید ہیں‘دوسری جانب آزاد جموں و کشمیر(اے جے کے) کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پولیس کی جانب سے 89 برس قبل ہندو مہاراجہ کے خلاف احتجاج کے دوران شہید ہونے والے 22 کشمیریوں کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا.ہر سال آزاد کشمیر میں یوم شہدائے کشمیر کے موقع اور ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے لیکن اس سال وزیراعظم آزاد کشمیر نے شہدا کو گارڈ آف دینے کے فیصلے کا بھی اضافہ کیا ہے رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے جاری کردہ بیان کے مطابق گارڈ آف آنر کے بعد وزیراعظم سیکریٹریٹ میں منعقد مرکزی تقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر اور دیگر کی جانب سے تقاریر بھی کی جائیں گی.یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر جاری بیان میں آزاد کشمیر کے سردار مسعود خان نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں یوم شہدائے کشمیر کی مناسبت سے تقریب منسوخ کرنے کی مذمت کی اور اسے کشمیریوں کی آواز دبانے کی ایک اور کوشش قرار دیا. اس موقع پر جاری بیان میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کہا کہ بی جے پی کی فاشسٹ حکومت نے مقبوضہ وادی میں یوم شہدائے کشمیر پر پابندی عائد کی ہے تاہم آزاد کشمیر کی حکومت اس دن کو شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش کرے گی 13 جولائی کی عظیم قربانی کو یاد کرتے ہوئے ، انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ پہلا موقع تھا جب کشمیریوں نے اجتماعی طور پر اپنے مادر وطن میں ظالم حکومت کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا تھا.انہوں نے کہا 13 جولائی کے شہدا نے اپنے مقدس لہو سے تاریخ رقم کی ہے اور آزادی کی موجودہ جدوجہد ان کی قربانی سے متاثر ہے راجا فاروق حیدر نے کہا کہ کہ بھارت کے بدترین جبر کے باوجود کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے لیے بے مثال قربانیاں پیش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ کشمیریوں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا اور وہ غیر قانونی بھارتی قبضے کو ختم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے.آزادکشمیر کے وزیر اعظم نے بھارت سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ دیوار پر لکھی گئی تحریر کو پڑھیں اور کشمیریوں کو خودارادیت کا بنیادی حق فراہم کرے‘خیال رہے کہ یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال کی گئی ہے‘ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہڑتال کی کال حریت رہنما سیّد علی گیلانی، کل جماعتی حریت کانفرنس اور میر واعظ کی زیر قیادت حریت فورم کی جانب سے دی گئی ہے.علاوہ ازیں حریت رہنما سید علی گیلانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کے حصول تک بھارتی مظالم کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے اس موقع پر سری نگر کے تاریخ کلاک ٹاور کے قریب لاک چوک کو بند کردیا گیا ہے جبکہ کشمیریوں کو مارچ سے روکنے کے لیے بھارتی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے.

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.