تازہ تر ین

11 فٹ بلندی سے واٹر اسکیئنگ کا دلچسپ مظاہرہ، ویڈیو وائرل

واشنگٹن :(ویب ڈیسک) امریکی شہری نے گیارہ فٹ کی بلندی پر جھیل میں واٹر اسکیئنگ کرکے دنیا کو حیران کردیا۔کہتے ہیں انسان اگر کچھ کرنے کا ارادہ کرلے تو پہاڑ کو بھی ہلا سکتا ہے پھر پانی پر انوکھے انداز سے اسکیئنگ کیا چیز ہے، امریکی ریاست مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ کرس ڈینز نے ایسا ہی حیرت انگیز کام سرانجام دیا ہے جسے دیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے۔ریاست مینیسوٹا کے شہر برینیرڈ کے رہائشی کرس ڈئنز کو پانی پر اسکیئنگ کا بے انتہا شوق ہے اور اس نے گیلن اسپرے کو آٹھ فٹ اور 10.5 فٹ بلندی سے اسکیئنگ کرتے دیکھ کر 11 فٹ بلندی سے اسکیئنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور نیا ریکارڈ بنالیا۔ڈینز کا کہنا ہے کہ پہلے اس نے ساڑھے 3 فٹ بلندی سے اسکیئنگ کی پھر ساڑھے فٹ بلندی سے اسکیئنگ کرکے پریکٹس کی اور اب 11 فٹ بلندی پر واٹر اسکیئنگ کرکے گیلن اسپرے کا ریکارڈ توڑا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain