Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سویڈن کی سفیر نے پاکستان کا 79واں یومِ آزادی منایا
    • جاپان میں ریکارڈ بارشوں سے ہزاروں مسافر ناریٹا ایئرپورٹ پر پھنس گئے، 8 افراد ہلاک
    • پاکستان ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور یورپ کے اہم بحری تجارتی راستوں کے تحفظ کی کوششوں میں شامل
    • کورین طلبہ نے پاکستان کے یومِ آزادی کی خوشی میں ’دل دل پاکستان‘ گا کر جشن منایا۔
    • پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت سے ریکارڈ 1.57 ٹریلین روپے پٹرولیم لیوی حا سل کی
    • بھارت امن کا دشمن ہے :وزیراعظم شہباز شریف
    • سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے سبز رنگ میں جگمگا اٹھیں۔
    • فلسطین کے حامی فٹبال شائقین کا اسرائیلی کھلاڑی مانور سولومون سے معاہدے پر ویسٹ ہیم پر تنقید
    • معروف پاکستانی بائیکر کومل جان دریائے سواں میں ڈوب کر جاں بحق
    • پاکستان 79واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے اور فخر کے ساتھ منا رہا ہے
    • یورپ ایک بار پھر شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں آگیا
    • میں نے ایان کو سمجھایا تھا کہ یہ تمہیں استعمال کرکے پھینک دیں گے: جيا علی
    • لبنان، شام اور غزہ کے مقبوضہ علاقوں سے انخلا نہیں کریں گے:اسرائیلی وزیرِ دفاع
    • انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے مقدمے سے بری
    • کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میسی سے اظہار یکجہتی کیا
    • زاوی ہرنینڈز نیدرلینڈز کےنئے فٹبال کوچ مقرر
    • رسل ویسٹ بروک کا این بی اے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • چین کی میگلیو ٹرین نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، صرف 5 سیکنڈ میں 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار
    • جولائی 2026دنیا کا ریکارڈ پر دوسرا گرم ترین مہینہ قرار
    • کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 265 ہوگئی، 496 افراد تاحال لاپتا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان نے اقوام متحدہ میں مستقل نشست کیلئے بھارتی مطالبہ مسترد کر دیا

    By Daily Khabrainستمبر 28, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک (ویب ڈیسک) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں مستقل نشست کے لیے بھارتی مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حساس فیصلے کرنے والے ادارے میں فسطائی ریاست کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ اضافی مستقل نشستیں اقوام متحدہ کی وسیع ممبرشپ کی نمائندگی کے مواقع کو کم کردیں گی۔ اس سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک سخت بیان دیتے ہوئے سوال اٹھایا تھا کہ ہمیں کب تک انتظار کرنا ہوگا؟۔ کب تک بھارت کو اقوام متحدہ کے فیصلہ سازی کے عمل سے دور رکھا جائے گا؟۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارتی مطالبے پر ردعمل دیا کہ دنیا سلامتی کونسل کے مستقل ممبر کی حیثیت سے کسی فاشسٹ ریاست کو نہیں چاہتی۔ بھارت فاشسٹ ریاست ہے۔ سلامتی کونسل میں اسکی مستقل رکنیت قبول نہیں کریں گے۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ اسلام آباد بھی اقوام متحدہ میں اصلاحات چاہتا ہے لیکن اقوام متحدہ کے 5 مستقل ممبران کی موجودہ فہرست میں کسی اور ریاست کو شامل کرکے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سلامتی کونسل میں غیر مستقل ممبران کی توسیع موجودہ 10 سے 20-21 تک چاہتے ہیں تاکہ اقوام متحدہ کے 193 ممبر ممالک کی مناسب نمائندگی کو یقینی بنایا جاسکے۔ منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان غیر مستقل ارکان میں اضافہ کرنے کی حمایت کرتا ہے کیونکہ اس سے اقوام متحدہ کے فیصلہ سازی کے عمل میں تمام بڑی، درمیانے اور چھوٹی ریاستوں خصوصا افریقہ، ایشیا اور لاطینی امریکا سے تعلق رکھنے والے افراد کی رائے شامل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے موجودہ پانچ مستقل ممبران اور غیر مستقل ممبران کے مابین توازن میں بھی اضافہ ہوگا۔ منیر اکرم نے بھارتی تجویز کی مخالفت کی کیونکہ اضافی مستقل نشستیں اقوام متحدہ کی وسیع ممبرشپ کی نمائندگی کے مواقع کو کم کردیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے سلامتی کونسل میں تیز اور مساوی فیصلوں کو حاصل کرنے کی مشکلات کو بڑھانے والے استحقاق کے نئے مراکز بھی پیدا ہوں گے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے عالمی برادری کی توجہ دنیا کو درپیش امور پر دلانے کے بجائے خاموشی اختیار کی اور مسئلہ کشمیر، مشرق وسطی اور فلسطین کا ذکر تک نہیں کیا۔ پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا مودی کی تقریر منقسم، سفاک اور معاشی طور پر ناکام بھارت کی عکاسی تھی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور یورپ کے اہم بحری تجارتی راستوں کے تحفظ کی کوششوں میں شامل

      کورین طلبہ نے پاکستان کے یومِ آزادی کی خوشی میں ’دل دل پاکستان‘ گا کر جشن منایا۔

      پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت سے ریکارڈ 1.57 ٹریلین روپے پٹرولیم لیوی حا سل کی

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.