Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
    • قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں
    • ٹرمپ کے سابق مشیر کا خفیہ معلومات کیس میں جرم کا اعتراف
    • آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
    • بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
    • ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • ایران کا انتباہ، امریکی ناکامی پر ردِعمل کی دھمکی
    • GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔
    • اسرائیل-لبنان مذاکرات بحال، ایران کے جہاز پر حملے کے بعد ہرمز انخلا منصوبہ معطل
    • اداکارہ پوجا بھٹ کا والد مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف
    • عالمی تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی، قیمت 65 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی
    • اسرائیلی نژاد امریکی انفلوئنسر نے پاکستان کو اپنا پسندیدہ ملک قرار دے دیا
    • پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا شہدائے کربلا کی یاد میں مفت پودے تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز
    • امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو ہیٹی اور شامی شہریوں کے عارضی تحفظات ختم کرنے کی ہدایت
    • عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    برطانیہ مفرور ملزم واپس کرے، نوازشریف جھانسہ دےکر بھاگے، لوٹا پیسہ واپس لیں گے، شبلی فراز

    By Daily Khabrainاکتوبر 5, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد۔وفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو پاکستان واپس کیلئے برطانیہ سے تعاون مانگتے ہوئے کہاہے کہ برطانیہ کے ساتھ ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ نہیں برطانیہ کو چاہیے ہمارے ساتھ تعاون کرے اور پاکستان کے مفرور ملزم کو یہاں بھیجے۔

    ان کو جسٹس قیوم جیسے ججز چاہئیں، یہ جان لیں این آر او نہیں ملے گا،ملک لوٹنے والوں کو ہم جیل میں ڈالیں گے، شہباز شریف بھی ٹی ٹی کی وجہ سے جیل میں ہیں،ملک میں مہنگائی اور بجلی گیس کی زائد قیمتوں کی ذمہ دار سابق حکومت ہے،اگر عوام مشکل میں ہیں تو حکومت بھی کوئی عیاشی نہیں کررہی ہے۔

    اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کے ترجمان بڑے وثوق سے عوام کے سامنے جھوٹ بولتے ہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ عوام کے سامنے ایک ایسا بیانیہ پیش کیا جارہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)نے لوٹ مار اور کرپشن کے سوا اس ملک میں کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)ہمارے لئے بارودی سرنگیں بچھا کے گئی تھی۔ڈالر کی قیمت کو مصنوعی طور پر کم رکھا گیا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی نے اسحاق ڈار کو اپنے طیارے میں فرار کروایاانہوں نے عوام کے ساتھ دشمنی کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔23 ارب ڈالر سٹیٹ بنک میں رکھ کر ڈالر کو مصنوعی طور پر پر روکے رکھا۔

    سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ٹارگٹ سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا،حکومت نے اس بار ہدف سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا۔پاکستان کی ایکسپورٹس بڑھی ہیں غیر ملکی ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوا۔

    انہوں نے کہاکہ ٹیکسز ایک کھرب سے ذیادہ اکٹھے کئے جو حدف سے ذیادہ ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ شاہد خاقان اکانومی کے سکرات ہیں،ایل این جی کا مہنگا معاہدہ کرکے ملک کو ایک اور مشکل میں ڈالا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سی پیک کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چائنا کی حکومت نے سی پیک کے منصوبوں پر پاکستانی حکومت کی تعریف کی ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ یہ بات کرتے ہیں کہ نیب ہمارے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب اگر پیچھے پڑی ہے تو اس کی کوئی وجہ ہے،انہوں نے کہاکہ کوئی سزا یافتہ ہے تو کوئی ضمانت پر ہے اور بھاشن دیتے ہیں مہنگائی کا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک کی اقتصادی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔

    انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کا جو اکٹھ ہو رہا ہے اس میں دیکھ لیں کون کون سی جماعت ہے جو نواز شریف کے بیانیے کو سپورٹ کرتی ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ایسے لوگوں کے اداروں میں لگایا گیا جو چوری میں ان کی معاونت کر سکیں،یہ چاہتے ہیں کہ پاک فوج کا ادارہ بھی ان کے نیچے ہو۔

    وزیر اطلاعات نے کہاکہ سقوط کشمیر کا لفظ استعمال کر کے کشمیریوں کو کیا پیغام دیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ یہ پاکستان کے عوام اور اداروں کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں،وزیر اطلاعات نے نوازشریف پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ تو خود کو امیرالمومنین ڈکلیئر کرنا چاہتے تھے،ان کی اپنی جماعت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ قانون کے سامنے پیش ہونا اور جواب دینا ہوں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      تازہ ترین

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.