Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
    • یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
    • پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون بن گئے
    • عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی
    • پمز اسپتال آتشزدگی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نے سیکریٹری صحت محمد اسلم گھوری کو عہدے سے ہٹا دیا
    • آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان میں معاہدے کی تیاریاں امریکا کا ثانوی پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ
    • یمنی دارالحکومت صنعاء جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
    • عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں دعائیں، جلوس اور خصوصی تقریبات کا انعقاد
    • افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی، 355 کنٹینرز کی کلیئرنس پر یونیسف کا پاکستان کسٹمز کو خراجِ تحسین
    • پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق
    • پاکستان میں 12 ربیع الاول کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں مکمل
    • بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں واپسی
    • میراڈونا کے ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول والی گیند 94 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام
    • پاکستان کا چین کے ساتھ روبوٹکس کے شعبے میں نئی شراکت داری کے امکانات کا جائزہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنسز میں بھی آصف زرداری پر فرد جرم عائد

    By Daily Khabrainاکتوبر 5, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Former Pakistani president and currently a lawmaker in Parliament and leader of Pakistan People's party, Asif Ali Zardari, center, leaves the High Court building, in Islamabad, Pakistan, Monday, June 10, 2019. A Pakistani court has rejected a request by Zardari and his sister Faryal Talpur, for an extension of their bail that would allow them to remain free despite facing a multimillion-dollar money laundering case. (AP Photo/B.K. Bangash)
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ضمنی ریفرنسز میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

    وفاقی دارالحکومت کی عدالت میں جج اعظم خان نے سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر ملزمان کے خلاف پارک لین ضمنی ریفرنس اور ٹھٹہ واٹر سپلائی ضمنی ریفرنس کی سماعت کی۔

    جہاں آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ گزشتہ سماعت پر غیر حاضر رہنے والے ملزم شیر علی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے ملزم شیر علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

    علاوہ ازیں آج کی سماعت ہوئی تو جج احتساب عدالت نے کہا کہ تمام ملزم عدالت میں موجود ہیں اس لیے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کرتے ہیں۔

    جس پر عدالت نے پارک لینک ضمنی ریفرنس میں آصف زرداری سمیت 19 جبکہ ٹھٹہ واٹر سپلائی ریفرنس میں سابق صدر سمیت 15 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

    اس دوران آصف علی زرداری کو چارج شیٹ دی گئی جبکہ انہوں نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

    بعد ازاں عدالت نے نیب کو پارک لین ضمنی ریفرنس میں 20 اکتوبر جبکہ ٹھٹھٹہ واٹر سپلائی ریفرنس میں 21 اکتوبر کو گواہ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

    واضح رہے کہ پارک لین ریفرنس میں نبیل ظہور، احسن اسلم اور عبدالکبیر بطور گواہ پیش ہوں گے جبکہ ٹھٹھہ واٹر سپلائی ضمنی ریفرنس میں گواہ عمران محمود،علی رضا اور طارق منیر بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

    خیال رہے کہ 28 ستمبر کو احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس سے متعلق میگا منی لانڈرنگ ضمنی ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور، اومنی گروپ کے انور مجید اور عبدالغنی مجید سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

    یاد رہے کہ آصف زرداری کو میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کے معاملے میں متعدد مقدمات کا سامنا ہے جو جولائی 2018 کے عام انتخابات سے قبل ہی منظرعام پر آئے تھے۔

    سابق صدر، ان کی بہن فریال تالپور اور متعدد دیگر کاروباری افراد کے خلاف سمٹ بینک، سندھ بینک اور یو بی ایل میں 29 ‘بینامی’ اکاؤنٹس کے ذریعے 35 ارب روپے کی جعلی ٹرانزیکشنز سے متعلق 2015 کے کیس کے طور پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    سابق صدر پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ ‘پارتھینان پرائیویٹ لمیٹڈ، پارک لین اسٹیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگر کی طرف سے ‘قرض میں توسیع اور اس کی غلط استعمال میں ملوث تھے’۔

    نیب کے مطابق پارک لین کمپنی کو ‘فرنٹ کمپنی’ کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا تاکہ کالے دھن کو سفید کیا جاسکے۔

    ان کے وکیل کا مؤقف ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما پارک لین کے ڈائریکٹر رہ چکے ہیں لیکن انہوں نے صدر پاکستان کا منصب سنبھالنے سے قبل 2008 میں کمپنی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    ٹھٹہ واٹر سپلائی کمپنی کا معاملہ سندھ کے محکمہ خصوصی اقدام کی جانب سے غیر قانونی طور پر نجی ٹھیکیدار ہریش اینڈ کمپنی کو ٹھٹھہ میں واٹر سپلائی اسکیم کا کنٹریکٹ دینے سے متعلق ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز

      خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری

      عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.