Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لبنان، شام اور غزہ کے مقبوضہ علاقوں سے انخلا نہیں کریں گے:اسرائیلی وزیرِ دفاع
    • انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے مقدمے سے بری
    • کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میسی سے اظہار یکجہتی کیا
    • زاوی ہرنینڈز نیدرلینڈز کےنئے فٹبال کوچ مقرر
    • رسل ویسٹ بروک کا این بی اے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • چین کی میگلیو ٹرین نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، صرف 5 سیکنڈ میں 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار
    • جولائی 2026دنیا کا ریکارڈ پر دوسرا گرم ترین مہینہ قرار
    • کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 265 ہوگئی، 496 افراد تاحال لاپتا
    • ٹرمپ کا اعلان، وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ عہدہ چھوڑ دیں گی
    • پاکستان نے بھارت کے خلاف باسمتی چاول کے ٹریڈ مارک کیس میں کامیابی حاصل کرلی
    • دنیا بھر میں لاکھوں افراد آج نایاب سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے
    • سابق کرکٹر عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ جاوید پیاگھرسدھار گی
    • پاکستانی شوٹرز کا شاندار کارنامہ، برٹش اوپن میں 13 تمغے جیت لیے، 7 طلائی تمغے شامل
    • بابر اعظم دو سال بعد دوبارہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل ہو گئے۔
    • پاکستان کے محمد زبیر ٹیکن 8 کے عالمی چیمپئن بن گئے
    • خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں
    • پاکستان ویمنز نےایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں جنوبی کوریا کو 72-23 سے شکست دے دی
    • مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے، فلسطینی صحافی سمیت 3 افراد گرفتار
    • پاکستانی طالبہ پری وش حکیم نے ایشین سائنس کیمپ میں سلور میڈل جیت لیا
    • ٹرمپ: میں ایران پر اعتماد نہیں کرتا، انہوں نے مجھ سے مسلسل جھوٹ بولا ہے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سابق گورنر سندھ محمد زبیر، نواز شریف، مریم نواز کے ترجمان مقرر

    By Daily Khabrainاکتوبر 5, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
    (ویب ڈیسک)سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو مسلم لیگ(ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز شریف کا ترجمان مقرر کردیا گیا۔

    مسلم لیگ (ن) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان میں پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’محمد زبیر پارٹی قائد اور مریم نوازشریف سے متعلق ترجمانی کی ذمہ داری انجام دیں گے’۔

    مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پارٹی کی مرکزی ترجمان اور سینٹرل انفارمیشن سیکریٹری کی سربراہی میں سپوکس پرسنز کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں ’ڈاکٹر مصدق ملک، محسن رانجھا، طلال چوہدری، عظمٰی بخاری اور عطااللہ تارڑ شامل ہیں‘۔

    خیال رہے کہ محمد زبیر کا بطور ترجمان تقرر ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب تقریباً 2 ہفتے قبل پاک فوج نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے 2 مرتبہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی سیاسی اور قانونی مشکلات پر بات چیت کی۔

    ترجمان پاک فوج جنرل بابر افتخار نے ایک ٹی وی ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’محمد زبیر نے 2 مرتبہ آرمی چیف سے ملاقات کی، ایک اگست کے آخری ہفتے میں اور اس کے بعد آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی موجودگی میں 7 ستمبر کو ملاقات کی تھی۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ دونوں ملاقاتیں محمد زبیر کی درخواست پر ہوئی تھیں۔

    ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ’ان ملاقاتوں میں انہوں (زبیر) نے نواز شریف اور مریم نواز کے حوالے سے گفتگو کی تھی‘۔

    بعدازاں ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں شرکت اور اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی انہوں نے فوج کی قیادت سے اپنے رابطے کی تصدیق کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ وہ معاشی معاملات پر بات چیت کے لیے گئے تھے۔

    تاہم انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ بات چیت کے دوران نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کا بھی تذکرہ ہوا تھا۔

    خیال رہے کہ محمد زبیر فروری 2017 کو سندھ کے 32 ویں گورنر بنے تھے،انہوں نے یہ منصب جسٹس (ر) سعیدالزمان صدیقی کی وفاقت کے بعد سنبھالا تھا۔

    تاہم انہوں نے جولائی 2018 میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    گورنر سندھ بننے سے پہلے محمد زبیر چیئرمین نجکاری کمیشن تھے اور اس سے قبل جولائی تا دسمبر 2013 ان کے پاس بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین کا عہدہ تھا اور وہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے بھائی بھی ہیں۔

    قبل ازیں سال 13-2012 میں وہ مسلم لیگ (ن) کی معاشی، ٹیکس اصلاحات اور میڈیا کمیٹیوں کا حصہ تھے۔

    نجکاری کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق حکومت کے لیے کام کرنے سے قبل محمد زبیر آئی بی ایم میں کام کرتے تھے جہاں انہوں نے 2007 تک اپنے 26 سالہ کیریئر میں متعدد عہدوں پر کام کیا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے مقدمے سے بری

      کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میسی سے اظہار یکجہتی کیا

      زاوی ہرنینڈز نیدرلینڈز کےنئے فٹبال کوچ مقرر

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.